جم کی مشینوں پر موجود جراثیم اور ان سے بچاؤ

2,582

صحت مند زندگی گزارنے کے لئےجم جانا اور وہاں کثرت کرنا چند اصولوں میں سے ایک ہے یہ عمل نہ صرف آپکو فٹ رکھتا ہے بلکے آپکے بڑھے ہوئے وزن کو بھی کم کر نے میں مدد دیتاہے ۔
جم جانا اور وہاں ورزش کرنا بلا شبہ انتہائی فائد ہ مند عمل ہےلیکن بہت سے لوگ اس بات کو نہیں جانتے کے جم میں چند آلات ایسے بھی ہیں جن پر جراثیم کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے جو آپکی صحت کو بہتر بنانے کے بجائے مزید خراب کر سکتی ہے یہ کون سے آلات ہیں اور کس طرح ان پر موجود جراثیم سے بچا جا سکتا ہے یہ ہم آپکو بتاتے ہیں تاکے آپ جم بھی جائیںاور صحت مند بھی ہو جائیں نہ کے مزید بیماریاں آپکو اپنا شکار بنا لیں ۔

مزید جانئے :صحت کے7مسائل کا ورزش سے علاج


ٹریڈمل مشین

مشاہدے سے یہ بات سامنے آئی ہے کے ٹریڈمل کا استعمال موٹاپے کا شکار افراد زیادہ کرتے ہیں اور کافی دیر تک کرنے کی وجہ سے پسینے سے شرابور ہوجاتے ہیں اور اکثر افراد پسینہ صاف کرنے کے لئے اپنا کپڑا یا تولیہ بھی ٹریڈمل پر رکھ دیتے ہیں اور جب آپ ٹریڈمل استعمال کرتے ہیں تو وہ جراثیم آپ میںمنتقل ہو کر مختلف بیماریوں کی وجہ بن جاتے ہیں ۔

احتیاطی تدابیر

ٹرید مل استعمال کرتے وقت داستانوں کا استعمال کریں اور اپنے پسینہ صاف کرنے کے لئے استعمال کی جانے والی تولیہ کو مشین پر نہ رکھیں اس عمل سے آپ جراثیم سے محفوظ رہیں گے۔یا پھرجم میں ٹریڈمل کے بجائے آپ اگرباہر کھلی فضا میں دوڑ لگائےتو یہ عمل آپکی صحت کے لئےزیادہ سود مند ثابت ہوگا ۔

مزید جانئے :ذہنی دباؤ کے خاتمے کے لئے آسان یوگا ورزش


یوگا میٹ

یوگا کے لئے استعمال کیا جانے والا میٹ جراثیم سے بھرپور ہونے کی وجہ سے آپ کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے اگر آپ گروپ میں یوگا کرتے ہیں تو پسینے میں ڈوبا جسم میٹ کے استعمال سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو سکتا ہے ۔

احتیاطی تدابیر

یوگا کرنے کے لئے یا تو کھلی فضا میں صاف ستھری گھاس پر کریں یا تو پھر یوگا کرنے کے لیےاپنا میٹ ساتھ لے کر جائیں اس طرح آپ مختلف جراثیم سے بچ سکتے ہیں۔

مزید جانئے:کمرکا درد دور کرنے کے لئے آسان یوگا ورزش


پل اپ بار اور ڈمبل

پل اپ بار اور ڈمبل آخرکس طرح بیکٹیریا سے بھرپور ہو سکتے ہیں شاید آپ یہ ہی سوچ رہے ہونگے ابھی ؟لیکن پل اپ بار اور ڈمبل بھی بیکٹیریا سے بھرپور ہوتے ہیں جب آپ ورزش کرتے ہیں تو اکثر آپ نے غور کیا ہوگا کے بہت سے لوگوں کے ہاتھ میں بھی پسینہ آتا ہے جو پل اپ بار اور ڈمبل پر لگ جاتا ہے اسی طرح یہ جراثیم یا بیکٹیریا آپ سے جڑ جاتی ہےاور بیماری کی وجہ بن جاتے ہیں ۔

احتیاطی تدابیر

پل اپ بار یا ڈمبل کے استعمال سے پہلے اور بعد میں اچھی طرح ہاتھ کو دھوئیں، بہتر ہے کے استعمال سے پہلے دستانے پہن لیں یا پھر پل اپ بار یا ڈمبل پر جہاں سے آپ پکڑیں وہاں کپڑا لپیٹ دیں کیوں کے اکثر لوگوں کو دستانے پہنے سے ورزش میں خلل محسوس ہوتا ہے جو آپکی ورزش کو متاثر کرتا ہے ۔

مزید جانئے :پیریڈز کا درد دور کرنے کے لئے آسان یوگا ورزش


ایب بینچز

ایب بینچزکا استعمال ورزش کے اختتام پر کیا جاتا ہے اور جب تک ورزش کر کر کےآپکا پورا بدن پسینے میں ڈوب جاتا ہے اسی طرح آپ سے پہلے جس شخص نے ایب بینچز کا استعمال کیا ہوتا ہے اسکا پسینہ بھی اس پر لگا ہوتا ہے جو آپکے پسینے میں شامل ہو کے مختلف جلدی بیماریوں کو جنم دیتا ہے ۔

احتیاطی تدابیر

ایب بینچزکا استعمال کرنے سے پہلے اپنا پسینہ اچھی طرح خشک کر لیں یا تو پھر بینچ پر کوئی موٹا کپڑا رکھ کے ورزش کریں ۔

مزید جانئے : ورزش کرنے کے 10فائدے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...