نوجوانی میں بال سفید ہونے کی وجوہات

2,636

عمر بڑھنے کے ساتھ بالوں میں تبدیلی آنا عام بات ہے۔نوجوانی میں جو بال گھنے چمکدار اور سیاہ ہوتے ہیں وہی بال عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہلکے اور سفیدہوتے جاتے ہیں ۔یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں،بالوں کی جڑوں میں تھیلی نماء فولیکلز ہوتے ہیں جن میں میلانن ہوتا ہے اسی کی وجہ سے بال سیاہ رہتے ہیں جب فولیکلز میں میلانن کی کمی ہوتی ہے تو بال سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
لیکن اکثر دیکھا گیا ہے بعض نوجوانوں کے بھی بال سفیدہو جاتے ہیں۔سیاہ بالوں میں سفید بال زیادہ ہی واضح نظر آتے ہیں ۔کہنے کو تو سفید بال بڑھاپے کی نشانی ہیں لیکن اسکول اور کالج کی عمر میں بھی بچوں کے بال سفید ہوناآج کل ایک عام بات ہے۔

نوجوانی میں بال سفید ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں:

موروثیت:

اگر کافی کم عمری سے ہی آپ کے سرمیں سفید بال موجود ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ کے والدین یا ان کے والدین کے بھی کم عمری سے ہی سفید بال ہوں۔آپ وراثت میں ملنے والے اس تحفے سے تو نجات حاصل نہیں کرسکتے لہٰذا اس کے لئے آپ کو اپنے بالوں کو ہمیشہ رنگنا پڑے گا۔

ذہنی دباؤ:

ہر ایک کو کبھی نہ کبھی ذہنی دبائو کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شدید ذہنی دبائو کی صورت میں یہ مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔
۔بے خوابی
۔اینزائٹی
۔بھوک میں تبدیلی
۔ہائی بلڈ پریشر
ذہنی دبائو بالوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔اگر آپ اپنے بالوں کو تیزی سے سفید ہوتا دیکھیں تو اس کی وجہ آپ کی فکر یا پریشانی بھی ہوسکتی ہے۔

میلانن کی کمی:

زیادہ تر لوگوں میں میلانن کی کمی کی وجہ سے بال سفید ہوجاتے ہیں ۔میلانن کی پیداوار کا دارومدار غذائیت اور پروٹین کے استعمال پر ہوتا ہے۔ان کی کمی میلانن کا لیو ل گر ادیتی ہے۔

ہارمونز:

ہارمونز بھی بالوں کی رنگت پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔جسم میں غیرمتوازن ہارمونزبھی بالوں کی سفیدی کی وجہ بن سکتے ہیں ۔

طبی مسائل:

بعض بیماریاں بھی بالوں کی سیاہی ختم کرنے کا باعث بن جاتی ہیں۔جیسے جسم میں وٹامن بی ۱۲ کی کمی،تھائرائیڈ کی بیماری یا کیموتھیراپی بھی بالوں کی سفیدی کی وجہ بن جاتی ہے۔

کیمیکلز:

بعض اوقات کیمیکل والے شیمپو،صابن یا ہیئر ڈائی کا استعمال بھی بالوں پر براہراست اثر انداز ہوتا ہے۔اس کے علاوہ یہ چیزیں الرجی سے ہونے والے انفیکشن کا بھی باعث بنتی ہیں ۔

بیرونی اثرات :

بیرونی اثرات جیسے موسم ،آلودگی یاماحول میں کیمیکل کی موجودگی بھی بالوں کا رنگ تبدیل کردیتی ہیں۔


یہ پڑھیں : سردیوں میں ایڑیوں کو پھٹنے سے کیسے بچائیں؟

سفید بالوں سے نجات حاصل کرنے کے طریقے:

غذا میں وٹامن بی ۱۲ کا اضافہ کریں:

اگر آپ کے سفید بالوں کی وجہ وٹامن بی ۱۲ کی کمی ہے تو غذا میں اس کا اضافہ کرکے سفید بالوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔وٹامن بی ۱۲ کی کمی انیمیا ء کا باعث بنتی ہے جس کی علامتوں میں سے ایک علامت بالوں کی سفیدی ہے لہٰذا اس صورتحال سے نجات حاصل کرنے کے لئے اپنی غذا کو متوازن بنائیںاور وٹامنز سے بھرپور غذا لیں۔

سگریٹ نوشی ترک کریں:

آپ کا طرز زندگی آپ کی صحت اور بالوں کی رنگت پربھی اثر انداز ہوتا ہے۔سگریٹ نوشی آپ کی صحت پر منفی اثر ڈالتی ہے جس سے بالوں کی رنگت پر بھی اثر پڑتا ہے۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سگریٹ نوشی نہ کرنے والوں کے مقابلے میں سگریٹ نوشی کرنے والے لوگوں کے بال زیادہ تیزی سے سفید ہوتے ہیں۔

اینٹی اوکسیڈنٹ لیں:

آپ کی ناقص غذا بھی بالوں کی سفیدی کا باعث بن سکتی ہے لہٰذا اپنی غذا میں اینٹی اوکسی ڈنٹس سے بھرپور اجزاء شامل کریں۔

بالوں کی سفیدی کم کرنے والی غذائیں:

بالوں کی سفیدی دور کرنے کے لئے اپنی غذا میں سی فوڈ،انڈے ،گائے اور بکرے کا گوشت،اور ڈیری پروڈکٹس جیسے دودھ اور پنیر شامل کریں۔


اس بارے میں جانئے :دماغی صحت پر اثر انداز ہونے والی 10 عادات


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...