گرمیوں میں تروتازہ اور دلکش نظر آئیں

3,395

تمام موسم قدرت کی طرف سے تحفہ ہیں۔البتہ گرمیوں کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی صحت (health) خصوصاً جلد کے مختلف مسائل جنم لے لیتے ہیں ۔شدید گرمی کے موسم میں زیادہ ترکی جلد ایکنی ، ڈارک اسپاٹس اور دیگر مسائل کا شکار ہو جاتی ہے ۔چند ٹوٹکے ایسے ہیں جنہیں اپنا کر آپ گرمیوں میں بھی تروتازہ اور دلکش نظرآسکتے ہیں ۔

اچھی خوشبو کا استعمال

گرمیوں میں پسینے کی بو کو ختم کرنے کے لیے زیادہ تر افراد خشبو کا استعمال کرتے ہیں۔ گرمیوں کے موسم میں ہلکی خوشبو کا استعمال آپکو تروتازہ احساس دے سکتا ہے۔

سن بلاک

گرمیوں کے موسم میں گرم ہوا اور تیز دھوپ براہ راست جلد پر اثر انداز ہوتی ہے جو مختلف جلدی امراض کا سبب بنتی ہے ۔اس لئے تیز دھوپ میں نکلتے وقت جسم کو ہلکے اور نرم کپڑے سے ممکن حد تک ڈھکنے کی کوشش کریں۔ پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں اور چہرے کی جلد پر اچھے اور معیاری سن بلاک کا استعمال کریں۔

موئسچرائزر

موسمِ سرما میں ہم چکنا موئسچرائزر استعمال کرتے ہیں۔ اب اگر گرمیوں میں یہی موئسچرائزر لگایا جائے تو یہ پسینے کے ساتھ مل کر جلد کو چکنا اور بدنما بنادے گا۔ اس لئے موسم گرما میں نان آئلی موئسچرائزر کا منتخب کریں۔

اسکرب

جلد کا خشک اور پپڑی زدہ بن جانا صرف سردیوں تک محدود نہیں بلکہ گرمیوں میں بھی ایسا ہوتا ہے۔ ضروری ہے کہ دن کا آغاز ایک ایسے فیس واش سے کیا جائے جو اسکرب کی خصوصیات رکھتا ہو۔ انہیں ایکسفولائٹنگ فیس واش کہا جاتا ہے۔

بالوں کے لئے

گرمی کا موسم صرف جلد ہی نہیں بلکے بالوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ سر پر پسینہ آنے کی وجہ سے گردو غبار سر کی جلد کو متاثر کرتا ہے۔ اس لئے بالوں کو تراشتے رہیں اور روزانہ کسی اچھے شیمپو سے ایک بار سر لازمی دھوئیں ۔

غذا

موسم گرما میں ایسے غذاؤں کا انتخاب کریں جو آپکو تروتازہ رکھیں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔بازاری اور زیادہ مرچ مصالحے والے کھانوں سے اجتناب کریں دوپہر کے کھانے میں سلاد کا استعمال لازمی کریں۔

مزید جانئے :گرمیوں میں جلد کے عام مسائل


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...