طبِ نبوی ﷺ میں زیتون کے تیل سے جلدی امراض کا علاج

5,608

زیتون کو بطور پھل کھایا جاتا ہے اور اس کا تیل بھی اپنے اندر بے پناہ خوبیوں کا سمندر رکھتا ہے ۔ ہمارے ملک میں زیتون کا استعمال سلاد اور پیزا میں ہونے کی حد تک رہ گیا ہے جب کہ بہت سے ممالک میں زیتون کے تیل میں کھانے تیار کیے جاتے ہیں ۔ طبِ نبوی صلی اللہ و علیہ وسلم میں زیتون کے تیل کے بے شمار فوائد اور انھیں کھانے اور استعمال کرنے کے حوالےسے حدیث میں آتا ہے کہ
زیتون کے تیل کو کھاؤ اور اس سے جسم کی مالش کرو کہ یہ ایک مبارک درخت سے ہے، (ترمذ)
ایک اور حدیث میں آتا ہے کہ
زیتون کا تیل کھاؤ اور اسے لگاؤ کیوں کہ اس میں ستر بیماریوں سے شفا ہے جن میں سے ایک کوڑھ بھی ہے۔
زیتون بے شمار خصوصیات کا حامل ہے جن میں اس کا بہترین اینٹی ایجنگ اور اینٹی آکسیڈنٹ ہونا بھی شامل ہے ۔ یہ بالوں ، جلد اور ناخنون کی صحت کے لئے یکساں مفید ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق زیتون کا تیل جلد کے کینسر سے بچاؤ میں بھی معاون کردار ادا کرتا ہے ۔

مزید جانیں: سردیوں میں اسکن کئیرکے لیے شہد کا استعمال

زیتون کا تیل جلدی امراض کے لئے

٭ زیتون کا تیل جذام میں مفید ہے ، زیتون کو مرہم میں شال کرکے لگانے سے جلد کے زخم بھر جاتے ہیں
٭ ناسور یا پھوڑا وغیرہ ہو جائے تواسے مندمل کرنے کے لئے زیتون سے بڑھ کر کوئی دوا نہیں
٭ خالی پیٹ زیتون کا تیل زخموں پر دوا کا کام کرتے ہوئے معدے کو درست کرتا ہے
٭ بدن کی خشکی کو دور کرنے اور جلدی امراض مثلاً چنبل اور خشک گنج میں مفید ہے
٭ زیتون کا تیل تیزابیت کو ختم کرتا ہے اور جھلیوں کی حفاظت کرتا ہے
٭ زیتون کا تیل چہرے کے داغ ، دھبوں اور دانوں کے رہ جانے والے نشان کو بھی ختم کردیتا ہے
٭ زیتوں کے تیل سے جلد پر ہونے والی خارش اور فنگس دور ہو جاتی ہے
٭ زیتون کا تیل چیچک کے رہ جانے والے داغ ختم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...