اسکن کلینزنگ سے چہرے کو فریش کریں

40,057

چہرے کو خوبصورت بنانے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ چہرے کو صاف رکھا جائے ،وہ خواتین جن کے چہرے پر کوئی داغ ہو یا چہرے کی رنگت ایک جیسی نہ ہو وہ خود کو خوبصورت سمجھنا بالکل چھوڑ دیتی ہیں لیکن اگر چہرے کو صاف رکھنے کے لئے زرا سی محنت کر لی جائے تو چہرے کی رعنائی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ اسے فریش بھی بنایا جا سکتا ہے ۔
کئی خواتین اسکن کلینزنگ کے لئے مہنگے مہنگے بیوٹی پارلر کا رخ کرتی ہیں اور کچھ دن کے ٹریٹمنٹ کے بعد اپنی جلد کا خیال رکھنا چھوڑ دیتی ہیں اگر آپ اپنے چہرے کی تازگی بڑھانے کی خواہش مند ہیں تو جتنی محنت آپ اپنے چہرے پر کر سکتی ہیں کوئی دوسرا نہیں کر سکتا ۔ ضروری نہیں کہ کیمیکل سے بنے اسکن کلینسنگ سے ہی چہرے کو فریش بنایا جائے بلکہ آپ گھر میں دستیاب اکن کلینزنگ ایجنٹ سے بھی اپنے چہرے کو فریش بنا سکتے ہیں ۔

لیموں ۔

اگر جلد ایکسفولئیٹ ہو تو جلد پر خود بخود تازگی آ جاتی ہے ۔ایکسفولئیٹ کرنے کے لئے لیموں سے بہترین شے اور کوئی نہیں ہے۔ بس آپ کو اپنی جلد کو پہچاننا ہے اور اس کے مطابق لیموں کے ساتھ چند اشیاء ملا کر بہترین ایکسفولئیٹر گھر میں بنایا جا سکتا ہے ۔

ایک چمچ لیموں کے عرق میں دو بادام کا پاؤڈر اور شہد ملا کر اسکرب تیار کریں ۔تمام اشیاء کو اچھی طرح مکس کر کے چہرے پر ہلکے ہاتھوں سے ملیں ۔ اس طرح آپ کی جلد کے مردہ خلئیے ہٹ جائیں گے اور جلد صاف اور چمک دار ہو جائے گی ۔

سرکہ 

سرکہ اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات رکھتا ہے جو جلد کو ڈیپ کلین کرتا ہے اور جلد پر موجود گندگی کی تہہ اور فری ریڈیکل کو صاف کرتا ہے ۔سرکہ میں ہم وزن پانی کی مقدار ملا کر جلد پر مساج کیا جائے تو نہ صرف جلد کی بیماریاں دور ہوتی ہیں بلکہ جلد صاف اور چمک دار بھی ہو جاتی ہے ۔

کھانے کا نمک

کھانے کے نمک میں اینٹی سیپٹک خصوصیات ہوتی ہیں یہ ایک قدرتی کلینزر ہے جو جلد کے داغ دھبوں اور انفیکشن سے محفوظ کرتا ہے ۔لیکن کھانے کا نمک جلد کو خشک کر سکتا ہے لہذا اگر نمک کے ساتھ زراسا زیتون کا تیل بھی شامل کر لیا جائے تو جلد کے مردہ خلئیے دور ہوتے ہیں اور جلد کی رعنائی میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔

خمیر

خمیر ایک فنگس ہے لیکن یہ ہی فنگل خصوصیات چہرے کو اندرونی تہہ سے صاف کرتی ہیں ،خمیر کو دودھ میں بھگو کر چہرے پر تھوڑی دیر لگا رہنے دیں ،خمیر نی صرف جلد کو صاف کرتا ہے بلکہ یہ ایک قدرتی بلیچنگ ایجنٹ بھی ہے اور موائسچرائزر بھی۔ خمیر کو کچھ دیر لگا رہنے دیں اور نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں

مٹی

مٹی چہرے پر موجود گردوغبار اور ٹوکسنز کو دور کرتی ہے ۔ یہ نہ صرف ایک بہترین ماسک ہے بلکہ بہترین کلکلینزنگ واش بھی۔ مٹی چاہے ملتانی ہو یا لال ۔دہی میں ملا کر لگائیں اور جب خشک ہو جائے تو منہ دھو لیں ۔

اسٹیمنگ

چہرے پر بھاپ لینے سے بھی چہرہ صاف اور اجلا ہوا دکھتا ہے ۔اسٹیم لینے سے چہرے کے مسام صاف ہوتے ہیں ،دانے ، داغ اور ایکنی اور بلیک ہیڈز صاف ہوتے ہیں ۔اسٹیم لینے کے لئے ہمیشہ پانی میں لیموں کے قطرے نچوڑ لینا چاہئے جس سے جلدمزید صاف اور چمک دار ہو جاتی ہے۔

پھلوں کے رس کا مساج

کیلے میں موجود وٹامن اے ،بی ،ای ،پوٹاشیم اور میگنیشیم جلد کو فریش بناتے ہیں ۔کیلے کے چھلکے پر زرا سا مکھن لگا کر بھی مساج کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ کیلے کے گودے پر لیموں کا رس لگا کر بھی کلینسنگ کی جا سکتی ہے۔

جائفل

جائفل کو دودھ میں گھسا کر چہرے پر گاڑھا گہرا لیپ کریں اس سے داغ دھبے مٹتے ہیں اور چہرہ نکھرتا ہے

ارنڈ کا تیل

ارنڈ کے تیل میں چنے کا آٹا ملا کر چہرے پر رگڑنے سے جھائیاں مٹ کر چہرہ خوبصورت ہو جاتا ہے

چاول

جب گھر میں چاول پکیں ، بھیگے ہوئے چاولوں کے پانی کو ضائع مت کریں اس پانی سے چہرے کو دھوئیں یہ بہترین کلینزر ہے کو چہرے کو فوری چمک دے گا

ناریل

چہرے پر ناریل کا پانی روزانہ دو بار لگانے سے چہرے کے داغ دھبے مہاسے دور ہوتے ہیں ۔

مزید جانئے :زیتون کا تیل مکمل اسکن کیئر کے لئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...