آرٹیفیشل جیولری کا استعمال اور اسکن الرجی سے بچاؤ
آرٹیفیشل جیولری کو بناؤ سنگھار کا لازمی جز سمجھا جاتا ہےاور اس کے بغیر عورتوں کی تیاری نامکمل تصور کی جاتی ہیں۔
یہ جیولری خوبصورتی میں تو اضافہ کرتی ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ جیولری آپ کی جلد کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہے،کیونکہ بعض اوقات یہ جیولری جلد پر الرجی (skin allergy)کا باعث بن جاتی ہےاوراکثر خواتین آرٹیفیشل جیولری پہننے پر اسکن الرجی کی شکایت کرتی نظر آتی ہیں۔
اسی طرح بیشتر خواتین سونے اور چاندی کے زیورات سے بھی الرجی کا شکار ہو جاتی ہیں۔ بعض اوقات تو الرجی جلد کو اس قدر متاثر کر دیتی ہے کہ جیولری کا استعمال ترک کرنا پڑ جاتا ہے۔
مزید جانئے : جیولری کا استعمال صحت کے مختلف مسائل کا حل
اسکن الرجی کی وجوہات کیا ہے ؟
شدید گرمی اور پسینے میں جیولری کا استعمال اسکن الرجی کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ پسینہ جیولری میں موجود نِکل کے ساتھ ری ایکٹ کرتا ہے جس سے نِکل کا سالٹ بنتا ہے جو جلد پرمنفی اثرات ڈالتاہے اور جلد میں خارش ،جلن یا پھرخون رسنے جیسے مسائل شروع ہوجاتے ہیں ۔
جب کہ کانوں میں پہننے والی جیولری سے کانوں میں پس پڑنے لگتا ہے ۔جب ایک طویل دوارانیہ کے بعد انگوٹھی اتارتے ہیں تو اس کے نیچے نیلا نشان بنا نظر آتا ہے،یہ بھی نِکل کی وجہ سے ہونے والی اسکن الرجی کی ایک قسم ہے، اس کے علاوہ سرخ دانے، چھالے یا چھوٹے چھوٹے نشان بھی الرجی کی نشانیوں میں شامل ہے ۔
مزید جانئے : سیاہ لباس کے ساتھ جوتے ، بیگ اور جیولری
اسکن الرجی سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات :
اگر آپ کو اس قسم کی جیولری سے اسکن الرجی (skin allergy)ہوجاتی ہے تو ناک یا کان چھدواتے وقت اسٹین لیس اسٹیل کی اسٹرلائزڈ جیولری پہنیں ۔
اگرچہ اسٹیل میں نِکل شامل ہوتی ہے لیکن یہ اسٹیل کے درمیان اس طرح موجود ہوتی ہے کہ جلد پر اس کے اثرات نہیں پہنچ پاتے۔اگر آپ جیولری پہنے پہنے صابن کا استعمال کرتے ہیں تو ضرروی ہے کہ جلد پر لگے صابن کو اچھی طرح دھو لیں کیونکہ جیولری کے نیچے رہ جانے والا صابن بھی اسکن الرجی کا باعث بنتا ہے۔
کام کاج کرتے وقت جیولری اتارنے کی عادت ڈالیں اور کوشش کریں کہ لمبے عرصے تک جیولری نہ پہنیں اور خاص مواقع پر ہی اس قسم کی جیولری کا استعمال کریں یا پھر اگر جیولری کا استعمال بہت ضروری ہے تواسٹین لیس اسٹیل یا پھرسونے کے زیورات استعمال کریں کیونکہ وائٹ گولڈ میں بھی نکل شامل ہوتی ہے ۔
اسی طرح پلاسٹک سے بنے چشموں کے فریم کا استعمال کریں اور ساتھ ساتھ ہاتھ میں پہنے والی گھڑی میں بھی چمڑے ،پلاسٹک یا کپڑے کا پٹہ ہی استعمال کریں تاکہ ہاتھ کی کلائیاں اسکن الرجی (skin allergy)سے محفوظ رہیں۔