زیتون کا تیل بنائے صحت مند بھی، خوبصورت بھی

24,224

زیتون قدرت کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے۔ زیتون کا تیل ذائقے میں دوسرے تیلوں سے یکسر مختلف ہوتا ہے لیکن زیتون کے تیل کے استعمال سے ہم موٹاپے امراض قلب جیسی مہلک بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ زیتون کے تیل کو اگر استعمال میں لایا جائے تو یہ نہ صرف ہمیں بیماریوں سے بچاتا ہے بلکہ خوبصورتی میں اضافے کا سبب بھی بنتا ہے۔ زیتون کے تیل کے بہت سے فائدے ہیں

*زیتون کے تیل کی مالش کرنے سے اعضاء کو طاقت ملتی ہے۔
*قبض کو دور کرنے کے لیے دودھ میں ایک چمچ زیتون کا تیل کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
*زیتون کا تیل بھوک بڑھاتا ہے۔
*چہرے کی جھریوں کو ختم کرنے کے لیے لیموں کے رس میں زیتون کا تیل ملا کرمساج کرنے سے جھریاں ختم ہوجاتی ہیں۔
*زیتون کے تیل کے استعمال سے انسان بلڈ پریشر اور کولیسٹرول سے بچارہتا ہے۔
*زیتون کے تیل کے استعمال سے کبھی خون کی کمی نہیں ہوتی۔
*زیتون کے تیل کے استعمال سے پتے کی پتھری ختم ہوجاتی ہے۔
*زیتون کے تیل کے استعمال سے ذیابیطس کا خطرہ ختم ہوجاتا ہے۔
*زیتون کا تیل جلد کو خوبصورت بناتا اور جلد کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
*رات کو سونے سے پہلے پاؤں پر ہلکاسا زیتون کا تیل لگا کر جرابیں پہن لینے سے آپ کے پاؤں دن بھر خوبصورت اور نرم نظر آئیں گے۔
*اگر ناخنوں کے کیوٹیکلز خراب ہونے لگ جائیں اور ناخن بھی ٹوٹنے لگیں تو اسکے لیے ایک کپ میں زیتون کا تیل ڈالیں اور اپنی انگلیوں کے ناخنوں کو اس کپ میں ڈوبا رہنے دیں۔ اسکے بعد چند دنوں کے استعمال سے آپ کے ناخن نہ صرف ٹوٹنے سے محفوظ رہیں گے بلکہ ناخنوں کے آس پاس کی جلد صاف اور چمکدار بھی ہو جائے گی۔
*کپڑے سے زیتون کے تیل کو آنکھوں کے گرد لگنے سے آنکھوں کی بدنما جھریاں دور ہوجاتی ہیں لیکن زیتون کے تیل کو آنکھوں کے حصے پر لگاتے ہوئے احتیاط برتیں تاکہ اس سے آپ کی آنکھوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے اور آپ زیادہ عرصہ تک جوان نظر آئیں۔

حضرت انسان کے لیے اللہ تعالیٰ نے طرح طرح کی نعمتیں پیدا فرمائی ہیں جو حقیقتاً ہمارے لیے احسانِ عظیم کا ذریعہ ہیں۔ اُس کے کرم اور فضل کا ہم شکر ادا نہیں کرسکتے۔ اب کائنات نے خاص طور پر سورۃ رحمن اور قرآن حکیم میں جابجا ارشاد فرمایا ہے، ’’کہ تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔‘‘ طبی نقطہ نظر سے بھی اطباء قدیم وجدید ہماری غذائی ضروریات کو پورا کرتی ہیں بلکہ کئی بیماریوں کا قدرتی علاج بھی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...