دانوں اور کیل مہاسوں سے پاک جلد پانے کے نسخے

18,396

چہرے کی خوبصورتی موسمی اثرات اور ماحولیاتی آلودگی سے ماند پڑ جاتی ہے داغ دھبے دانے اور کیل مہاسے چہرے کی جلد کو بدنما بنا دیتے ہیں۔ اکثر لوگ داغ دھبوں اور کیل مہاسوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے بازار میں موجود مہنگی کریموں اور لوشن کا سہارا لیتے ہیں۔ لیکن بہتر یہی ہے کے پہلے گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال کیا جائے ۔
صدیوں سے خواتین گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے ہی داغ دھبوں اور کیل مہاسوں سے چھٹکارا حاصل کرتی آئی ہیں۔

ہرا دھنیا

ایک چمچ ہرے دھنیے کے رس میں ایک چٹکی ہلدی اور دو قطرے زیتون کا تیل شامل کریں۔چہرے کو دھو کے کسی نرم کپڑے سے خشک کے کے دنوں پر لگائیں یہ عمل دو ہفتے تک دن میں ایک بار کریں چہرے سے دانے ختم ہو جائے گے. ہرا دھنیا ہمیشہ تازہ استعمال کریں۔

دہی کا پیسٹ

اپنے چہرے کو صاف پانی اگر سہولت ہو تو عرقے گلاب سے اچھی طرح دھویں اسکے بعد تھوڑے سے دہی سے چہرے کی کلینزنگ کریں۔ اسکے بعد ایک چمچ بیسن میں ایک چمچ دہی چٹکی بھر ہلدی اور چند قطرے لیموں کا رس شامل کر کے چہرے پر لگائیں پندرہ منٹ بعد دھو لیں اس ٹوٹکے کو ہفتے میں ایک بار لازمی استعمال کریں اس سے نہ صرف دانے اور کیل مہاسوں کا خاتمہ ہوگا بلکے چہرے کی جلد بھی تارو تازہ ہو جائے گی۔

ملتانی مٹی

ملتانی مٹی کا پیسٹ بنا کے جلد پر لگانے سے دانوں اور کیل مہاسوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے یہ ماسک چکنی جلد والے افراد کے لئے نہایت موثر ثابت ہوتا ہے ۔

انڈے کی سفیدی

انڈے میں سے زردی ہٹا کے صرف سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ کے کھڑے پر پندرہ منٹ تک لگائیں چہرے کے دانے چند دنوں میں ہی صاف ہو جایئں گے۔

ایلو ویرا

ایلو ویرا کا گودا چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر منہ دھو لیں۔ایلو ویرا خشک جلد کو نہ صرف موائسچرائز کرتا ہے بلکہ مساموں میں موجود اضافی جراثیم کو مارنے میں بھی مدد کرتا ہے۔اس کے استعمال سے آپ کی جلد کی خشکی بھی ختم ہو جائیگی اور آپ کے دانے بھی کم ہو جائیں گے۔

پودینہ اور دھنیے کا جوس

پودینے یہ دھنیے کے ایک چمچ رس میں تھوڑی سی ہلدی شامل کر کے رات کو دانوں پر لگا کے سو جائیں صبح صاف پانی یہ عرق گلاب سے جلد کو دھو لیں دانے اور دانوں سے چہرے پر پڑ جانے والے نشانات ختم ہو جائیں گے۔

بیکنگ سوڈا

ایک حصہ بینگ سوڈا اور دو حصے نیم گرم پانی لے کر ایک لیپ سا بنا لیں اور اگر شہد ملا لیں تو یہ اور بھی اچھا ہے،اب اسے دانوں پر لگائیں اور دس منٹ بعد اپنا چہرہ دھو لیں۔آپکو چند ہی دنوں میں فرق محسوس ہونے لگے گا۔

نمک اور لیموں

آدھے چمچ نمک میں دو چمچ لیموں کا رس شامل کریں اچھی طرح مکس کر کے دانوں پر لگائیں آدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں اس کو لگانے کے بعد سورج کی شوواؤں سے جلد کو بچائیں یہ صرف دانوں کا خاتمہ ہی نہیں کریگا بلکے چکنے چہرے کی چکنائی کو بھی ختم کر دے گا۔

مزید جانئے :اب پکنک منائیں اور گورا رنگ بھی نہ گنوائیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...