سات جڑی بوٹیوں کے حیرت انگیز استعمال
موجودہ دورمیں جب کہ دنیاکافی ترقی کرچکی ہے لیکن کئی سوسال گزرنے کے باوجودبھی جڑی بوٹیوں کے فوائد میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔حتٰی کہ اب سائنس بھی صحت کے حوالے سے جڑی بوٹیوں کی طاقت کوتسلیم کرتی ہے۔درد کوکم کرنے ،ٹھنڈاورفلوسے بچانے اوردیگرسنگین مسائل جیسے دل کے امراض،الزائمر،ایگزیما یہاں تک کہ کینسرجیسی مہلک بیماری میں بھی ان کااستعمال مفید ثابت ہورہاہے۔ویسے توآپ لوگ گھریلوعلاج میں کافی جڑی بوٹیوں کے استعمال اوران کے فوائد سے آگاہ ہونگے لیکن ذیل میں صرف سات جڑی بوٹیوں کاذکرہے جن کا چھوٹے موٹے گھریلومسائل سے نمٹنے کے لئے ہرگھرمیں ہونابہت ضروری ہے۔
۱۔ایلوویرا
صحت ہویاخوبصورتی دونوں ہی حوالوں سے ایلوویراکااستعمال بہت مشہورہے۔مصری اورچائنیز اسے زخموں کوبھرنے ،جلنے پرمرہم اوربخارکوکم کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ایلوویرامیں الزائمز،وٹامنز،منرلزاورامینوایسڈ موجود ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ایک موثراورقدیم ہربل دواکے طورپراستعمال کیاجاتاہے۔
۲۔پیپرمنٹ
پودینہ مختلف کھانوں میں ذائقہ اورخوشبوکے لئے استعمال کیاجاتاہے۔مغربی ثقافت میں صحت کے حوالے سے اس کااستعمال بہت مقبول ہے۔یہ پیٹ کے امراض اورنظام انہضام کودرست کرنے کے لئے استعمال کیاجاتاہے۔اس کی خوشبو منہ میں موجودگلینڈاورہضم کرنے والے انزائمز کوفروغ دیتی ہے۔یہ خون صاف کرکے جلد کوچمکداربناتاہے۔
۳۔میتھی دانہ
یہ کھانوں میں استعمال کے حوالے سے کافی مقبول ہے۔یہ نہ صرف اپنے ذائقے بلکہ طاقتوراینٹی آکسیڈنٹ کی وجہ سے جانی مانی جاتی ہے۔اسے بھوک کی کمی،پی ایم ایس اورمینوپاس کے علاج میں استعمال کیاجاتاہے۔حالیہ ریسرچ کے مطابق یہ خون میں گلوکوز کی سطح کوکم کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ۔اگراسے مقررہ مقدارمیں استعمال کیاجائے تویہ صحت کے لیے فائدہ مند رہتاہے۔
۴۔کرین بیری
زمانہ قدیم میں اسے دانتوں سے پلاک دورکرنے کے لئے استعمال کیاجاتا تھا لیکن آج کل اسے پیشاب میں انفیکشن سے بچاؤ،علاج اورصحت کے دیگرمسائل کے حل کے لئے استعمال کیاجاتاہے۔یہ پیٹ کے السرکے خطرہ کوروکتاہے۔یوٹی آئی ٹریٹمنٹ میں ٹارٹ بیری گولی کی شکل میں بھی دستیاب ہے۔
مزید جانئے :جلد کے مسائل اور جڑی بوٹیوں کا استعمال
۵۔ادرک
مختلف فوائد کی حامل ہونے کی وجہ سے ادرک کوہزاروں سالوں سے دواکے طورپراستعمال کیاجاتاہے۔یہ نہ صرف مخصوص ذائقہ فراہم کرتی ہے بلکہ پیٹ کے مختلف امراض جیسے ڈائیریا،گیس،متلی،الٹی، بھوک کی کمی اورصبح ہونے والی متلی سے بچاتی ہے۔تاہم دیگرادویات کے ساتھ اس کااستعمال نہایت احتیاط اوردرست مقدارمیں کرنابے حد ضروری ہے۔
۶۔لہسن
لہسن ادویاتی خصوصیات کاحامل ہے اسی لئے ہزاروں سالوں سے اس کااستعمال کیاجاتاہے۔یہ خون کے نظام جیسے ہائی اورلوبلڈ پریشراوردل کے ا مراض جیسے کولیسٹرول،ہارٹ اٹیک،شریانوں کی سختی اورخون کے بہاؤ میں کمی جیسے مسائل سے بچاتاہے۔کینسرجیسے مرض میںبھی اس کااستعمال مفید رہتاہے۔
۷۔ہلدی
ہلدی ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جواپنی حیرت انگیز صلاحیتوں کی وجہ سے کافی مشہورہے۔اس کااستعمال نہ صرف کھانوں بلکہ دواؤں میں بھی کیاجاتاہے۔یہ ایک ایسامرکب ہے جوماحولیاتی زہریلے مادوں کوجوسرطان پیداکرنے کاسبب بنتے ہیں جسم سے خارج کرتاہے۔اسے ساتھ ساتھ سوزش،جوڑوں کادرد،دل کی حفاظت،ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ،کینسراورذیابیطس سے بچاؤمیں بھی استعمال کیاجاتاہے۔
اردو ترجمہ:سائرہ شاہد