سردی کے موسم میں بالوں کی حفاظت کے 5طریقے

4,856

موسم سرما کی شروعات ہونے جارہی ہے ۔خشک اور سرد موسم طبیعتوں پر اثرانداز ہونے کے ساتھ بالوں اور سر کو بھی متاثر کرتا ہے ۔جس کی وجہ سے بال خشک اور بے رونق ہو جاتے ہیں ۔اس لئے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ بالوں کو خشک موسم سے پہنچنے والے نقصان سے کیسے محفوظ رکھا جائے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کے مقابلے میں سردی کا موسم بالوں اور جلد کیلئے زیادہ صحت بخش ہوتا ہے ۔لیکن پھر بھی یہ موسم بالوں کے لئے کچھ مشکلات بھی لاتا ہے۔سردیوں کا موسم سرد اور خشک ہوتا ہے ۔پھر اس موسم میں گھر کے اندر اورباہر کا موسم مختلف ہوتا جس کی وجہ سے بالوں کی قدرتی چمک اور لچک متاثر ہوتی ہے ۔ اسی طرح سر میں خشکی ہونا ،اور بالوں کے سرے پھٹ جانا یازیادہ بال گرنا بھی سردی کے موسم کی عام شکایت ہے ۔سرد اور خشک ہوائوں کی وجہ سے سر کی نمی ختم ہوجاتی ہے جس سے بال خشک اور روکھے ہوجاتے ہیں ۔اس کے علاوہ گرم کپڑے بھی بالوں کی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔

کچھ طریقے اپنا کر آپ سردی میں بھی بالوں کی چمک اور صحت برقرار رکھ سکتے ہیں ۔

سر میں زیتون کا تیل لگائیں :

سردی کے موسم میں درجہ حرارت کی کمی اور ٹھنڈی ہوائیں بالوں کی نمی ختم کردیتی ہیں ۔اسی طرح گھر میں گرم ہوا بھی بالوں کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے ۔اس لئے ضروری ہے کہ بالوں کی نمی کو محفوظ کیا جائے ۔زیتون کا تیل بالوں کی نمی بڑھانے اور سکون بخشنے کے لئے بہترین ہے ۔زیتون کے تیل کو ہلکا سا گرم کرکے بالوں اور سر میں لگا کر ہلکا ہلکا مساج کریں ۔بالوں کی نمی برقرار رکھنے کے لئے ہر دفعہ شیمپو کرنے سے پہلے لگائیں۔

گیلے بالوں کے ساتھ گھر سے نہ نکلیں:

سردی میں بال سوکھنے میں وقت لگتا ہے،درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے ہوا میں بھی بال نہیں سوکھ پاتے اور نہ ہی آپ ان کے سوکھنے کا انتظار کر پاتے ہیں ۔لیکن پھربھی گیلے بالوں کے ساتھ گھر سے نکلنے کی غلطی ہرگز نہ کریں ۔کیونکہ باہر کا سرد موسم بالوں کی جڑوں میں موجود پانی کو جما دیتا ہے جس سے بال ٹوٹنے لگتے ہیں ۔سردی میںبال گرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے۔اس لئے بہتر ہوگا کہ بالوں کو ایک دن پہلے دھولیں یا اگر جلدی ہو تو ڈرائر کا استعمال کرلیں۔


بالوں کے لئے مفید غذائیں


بالوں کو زیادہ جلدی جلدی نہ دھوئیں:

سردی میں جلدی جلدی نہانا ویسے ہی مشکل لگتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ بالوں کو کم دھونا ہی بالوں کی صحت کے لئے مفید ہے۔بالوں کو جلدی جلدی دھونے سے سر کا قدرتی تیل ختم ہو جاتا ہے اور سر میںخشکی ہو جاتی ہے۔سردی کے موسم میں بالوں کو ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ دھوناکافی ہوتا ہے کیونکہ سردی میں پسینہ نہیں آتا جس کی وجہ سے بال چکنے بھی نہیں ہوتے۔

بالوں کی حفاظت کے لئے شہد کا استعمال کریں :

شہدبالوں کے لئے قدرتی ماسک کا کام دیتا ہے۔یہ نہ صرف بالوں کی نمی کو واپس لاتا ہے بلکہ بال گھنے بھی نظر آتے ہیں ۔بالوں کی لمبائی میں شہد لگائیں اور 20 منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں ۔بال چمکدار اور گھنے لگیں گے۔

بالوں کو زیادہ گرمی سے بچائیں :

تیز گرم پانی کا شاور ہو یا بالوں کا اسٹائل بنانے والے گرم اوزار تمام چیزیں بالوں کو نقصان پہنچاتی ہیں ۔بالوں پر استعمال ہونے والے گرم اوزاروں کا استعمال کم سے کم کریں ۔زیادہ گرمائی سے سر میں خشکی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے بال کمزور ہو کر جھڑنے لگتے ہیں ۔خشکی کی وجہ سے سر میں خارش بھی ہو جاتی ہے۔اسی طرح تیز گرم پانی بھی بالوں کو نقصان پہنچاتا ہے،لہٰذا بالوں کو دھونے کے لئے نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔


جگمگاتے بالوں کے حصول میں مددگار اشیاء


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...