جگمگاتے بالوں کے حصول میں مددگار اشیاء

13,032

کیا آپ کو نہانے کے بعد غسل خانے میں پانی کی نکاسی میں رکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے جس کی وجہ آپ کے گرنے والے بال ہوتے ہیں؟ جی ہاں یہ خوفزدہ کرنے والی بات ہے اورخود کو گنجا ہوتے دیکھنا کسی بھیانک خواب سے کم نہیں ہوتا۔بالوں کا گرنا ایک عام مسئلہ ہے، آج کےدور میں بالوں کے گرنے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں، جیسا کہ ہمارا مصروف ترین شیڈول ہمیں بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد نہیں دیتا، اسی طرح ہمارا خراب طرزز زندگی اومضر غذائی عادات بھی اس مسئلے کی شدت کو بڑھا دیتی ہیں۔تاہم خشک اور خراب ہوجانے والے بالوں کو ٹھیک کرنے کے لیے ایسے سستے گھریلو نسخے موجود ہیں جو بالوں کی چمک دمک واپس لوٹا دیتے ہیں

شہد

دو چمچ شہد کو دو کپ گرم پانی میں ملائیں اور بالوں کو شیمپو سے دھونے کے بعد اس پانی سے ایک بار پھر دھولیں، اس سے سورج کی روشنی اور دیگر پراڈکٹس کے استعمال سے بالوں میں پیدا ہونے والے روکھے پن اور چنج ماند پڑجانے کے اثرات ختم کرکے انہیں جگمگا دیتا ہے۔

کیلے

اگر تو بال خشک اور روکھے ہوگئے ہیں اور مڑ رہے ہیں تو کیلوں کا ہیئر ماسک مددگار ثابت ہوسکتا ہے، ایک سے تین کیلوں کو لیں اور ان کا مساج پورے سر پر کریں، اس کے بعد پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر شیمپو سے دھولیں۔


مزید جانئے :گرمیوں میں جلد کے عام مسائل


چائے

خشک بالوں کو قدرتی چمک دینے کے لیے چوتھائی کپ نیم گرم (جتنی برداشت کرسکیں)مگر مٹھاس سے پاک چائے سے شیمپو کرنے کے بعد دھوئیں۔ چائے بالوں کی رنگت کو بہتر کرتی ہے اور اگر آپ بالوں کو رنگتے ہین تو اس کے لیے بہترین ہے، خاص طور پر سیاہ یا گہرے براؤن رنگ کے بال رکھنے والے افراد سیاہ چائے کا استعمال کریں۔

سیب کا سرکہ

اپنے تباہ شدہ بالوں میں زندگی واپس لانے کے لیے اس بہترین گھریلو نسخے کا استعمال کریں، ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ، دو چائے کے چمچ زیتون کے تیل اور تین انڈوں کی سفیدی میں مکس کرکے اپنے بالوں پر اس کی مالش کریں۔ اس کے بعد اپنے بالوں کو کسی چیز سے آدھے گھنٹے تک ڈھانپ کر رکھیں اور پھر شیمپو سے دھولیں۔

صندل کی لکڑی

صندل کی لکڑی کے تیل کے کچھ قطرے زیتون کے تیل کے کچھ قطروں کے ساتھ اپنی ہتھیلی میں مکس کرلیں اور پھر اپنے بالوں کے سروں پر لگالیں جس سے ان میں ایک نئی جان آجائے گی۔

اسپرین

بالوں کو بھی اسپرین سے فائدہ ہوتا ہے، صحت مند اور چمکدار بالوں کے لیے اسپرین کی دس گولیاں ایک کپ گرم پانی میں ملائیں اور سر پر لگائیں، خیال رہے کہ اس سے پہلے بال دھونا ضروری ہے۔ اس مکسچر کو پندرہ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر پانی سے دھولیں۔


5 قدرتی نسخے جو چہرے پر جھریاں ختم کریں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...