جسمانی وذہنی صحت کے لیے یوگا کے 8 آسن

5,504

یوگا پریکٹس کرنے سے آپ اپنے جسم سے ایک مضبوط  و توانا تعلق قائم کرسکتے ہیں ۔ یوگا آپ کی جسمانی  نشو نما کے ساتھ ذہنی نشونما بھی کرتا ہے ۔ جو لوگ باقائدگی سے یوگا کرتے ہیں انہیں پر سکون نیند آتی ہے اور وہ زندگی کے ہر مرحلے میں زیادہ پر اعتماد رہتے ہیں ۔ یوگا میں کیئے جانے والی مشقیں ذہن کو سکون مہیا کرتی ہیں اور جسم کو توانائی فراہم کرتی ہیں ۔ ورزش کا یہ طریقہ 5ہزار سالوں سے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ اس کی جڑیں ہندو مذہبی روایات میں موجود ہیں ۔یوگا کے بعض آسن تو کافی مشکل ہوتے ہیں اور انہیں کرنے کے لیے کسی ماہر یوگی کی مدد درکار ہوتی ہے لیکن بعض پوزس ایسے ہیں جو آپ با آسانی خود بھی کر سکتے ہیں ۔

مندرجہ ذیل آسن کو اپنی روز مرہ کی زندگی کا حصہ بنائیے ۔ ان سے آپ کو اپنی جسمانی صحت، ذہنی قو ت اور جذباتی کیفیت میں نمایاں مثبت تبدیلیاں محسوس ہونگی :

1۔ سمہاسنا

1(8)
یہ ایک زبردست ورزش ہے ۔ خاص طور پر چہرے کے پٹھوں کے لیے یہ بے حد مفید ہے ۔ اس سے گلے کی سوزش اور سانس لینے کی تکلیف میں فائدہ پہنچتا ہے ۔

2۔ سدہاسنا

2(7)
یہ پیٹھنے والا بہترین آسن ہے ۔ اس میں روحانیت کا احساس ہوتا ہے ۔ اس سے ذہن تیز اور اعصابی نظام میں بہتری اور لچک آتی ہے ۔ اس پوز سے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے ۔

3۔ سکھاسنا

3(6)
اس آسن سے کولہے اور ٹانگوں کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں ۔ یہ پوز کرنے سے اسٹریس دور ہوتا ہے، ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور جسمانی تھکن بھی دور ہو جاتی ہے ۔

4۔ ورآسنا

4(6)
یہ ایک طرح سے تھکے ہوئے پیروں کے لیے مرہم کا کام کرتا ہے ۔ اس آسن سے ہاضمہ ٹھیک ہوتا ہے اور گیس کی شکایت بھی دور ہو جاتی ہے ۔

5۔ پریگھاسنا

5(5)
اس آسن سے آنتیں اور معدہ سہی طرح کام کرتا ہے ۔ یہ ورزش پھیپڑوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے ۔ خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور ساتھ ہی جسم کو ضروری توانائی بھی حاصل ہوتی ہے ۔

6۔دنداسنا

6(5)
ٹانگوں کے پٹھوں اور ہڈٖیوں کو طاقت ور بنانے کے لیے اس آسن کو ضرور آزما کر دیکھیں۔ اس سے جسم کی وضع اور حرکات میں باقائدگی آتی ہے ۔ یوگا کا یہ پوز تولیدی نظام کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے ۔

7۔گربھا پنداسنا

7(4)
اس سے قبض اور معدے کے دیگر مسائل میں آرام پہنچتا ہے ۔ پیٹ میں کھنچاؤ یا مروڑ محسوس ہو تو اس آسن کو ضرور کرنا چاہیے ۔ اس سے ریڑھ کی ہڈی ، ناف اور معدہ مضبوط ہوتا ہے ۔

گوموخسانا

9(1)
اس سے کولہوں کا درد دور ہوتا ہے ۔ ٹانگیں ا ور کولہوں کی ہڈی اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں ۔ گٹھیا اور بواسیر کے مرض کا شکار افراد کے لیے یہ آسن بے حد فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے ۔


مزید جانئے :یوگا کے حیرت انگیز فوائد

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...