یوگا کے حیرت انگیز فوائد

3,438

کیا آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟ ایک مضبوط اور لچکدار جسم کے خواہاں ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی جلد خوبصورت اور صحت اچھی ہو؟ آپ کا ذہن پرسکون ہو ؟ یہ سب چیزیں یوگا آپکو فراہم کرتا ہے۔

اکثرلوگ سمجھتے ہیں کہ یوگا صرف جسمانی مشقوں کا نام ہے۔ بظاہر یوگا کے فوائد ہمارے جسم کی حد تک ہی نظر آتے ہیں کیونکہ ہم یوگا کے ان لاتعداد فوائد سے ناآشنا ہیں جو یوگا کی بیک وقت جسم دماغ اور سانس کی مشقوں سے ہمیں ملتے ہیں۔ جب آپکا ذہن پرسکون ہوگا تو آپکی زندگی خوشگوار اور بھرپور ہوگی۔یوگا سے ملنے والے فوائد لاتعداد ہیں۔

1۔فٹنس

یوگا کے ذریعے نا صرف آپ جسمانی طور پر فٹ ہوتے ہیں بلکہ ذہنی اور جذباتی طور پر بھی آپکی شخصیت متوازن ہوتی ہے ۔ یوگا کی مدد سے آپ اپنی زندگی بھرپور اور خوشگوار بنا سکتے ہیں۔

2۔وزن میں کمی

روزانہ مشقوں کے ذریعے ہمارے اندر ایسی صلاحیت پیدا ہوجاتی ہیں جس سے ہم اپنی غذا کے انتخاب میں محتاط ہوجاتے ہیں ۔اور ایسی غذاؤں کا انتخاب کرتے ہیں جنکی ہمیں ضرورت ہوتی ہے۔ اس طرح یہ احتیاط ہمارے وزن میں کمی کا باعث بنتی ہے۔

3۔تھکن سے نجات

روزانہ کچھ منٹ کی مشق ذہنی اور جسمانی تھکن سے مکمل طور پر نجات دلانے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ یوگا کی مشقیں ذہنی دباؤ کم کر کے ہمیں پرسکون بناتی ہیں۔

4۔ بے خوابی کا علاج

ہمارا نظام زندگی ہمارے جسم ،دماغ اور روح کا مجموعہ ہے ۔ جسطرح جسم کی کوئی بے قاعدگی ہمارے ذہن پر اثرانداز ہوتی ہے اسی طرح ہمارے زہن کی ناگواری یا بے سکونی ہمارے جسم پر اثر انداز ہو کر بے خوابی کا بھی باعث بنتی ہے ۔ یوگا کی مشق ہمارے جسم کو طاقت بخشتی ہے اسی طرح سانس کی خاص تکنیک اور مراقبہ کی مشق ذہنی دباؤ کو کم کر کے پرسکون نیند کا باعث بنتی ہے۔

5۔ بہتر تعلقات

یوگا آپ کے تعلقات کو زیادہ بہتر بناتا ہے ۔ ایک پرسکون زندگی آپکے دوسروں کے ساتھ زیادہ اچھے تعلقات کا باعث بنتی ہے اورآپ اپنے چاہنے والوں کے اور قریب ہوجاتے ہیں۔

مزید جانئے :آٹھ مختلف جسمانی درد کو فورا دور کیجئے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...