خوبصورت نظر آنے کے راز آپ بھی جانئے:

23,613

خوبصورت نظرآنا ہر عورت اور لڑکی کی خواہش ہوتی ہے۔وہ اپنی خوبصورتی سے سب کو متاثر کرنا چاہتی ہیں۔بہت سے چہرے ایسے ہوتے ہیں جنھیں ایک بار دیکھ لو تو نظر ہٹانے کا دل ہی نہیں چاہتا ۔ ایسی ہی خوبصورت نظر آنے کے لئے آپ بھی چند باتوں کو اپنے روٹین میں شامل کرلیں تو کوئی بھی آپ سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پائے گا۔

ابٹن لگائیں :

بازار کی مہنگی اور کیمیکل والی بیوٹی پروڈکٹس جلد کو خوبصورت بنانے کے بجائے الٹا نقصان پہنچاتی ہیں ۔جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے ابٹن کا استعمال کریں یہ ابٹن بھی آپ گھر پر تیار کریں کیونکہ بازار کے بنے ابٹن میں بلیچ کا استعمال کیا جاتا ہے جو جلد کے لئے نقصان دہ ہے۔گھر پر ابٹن تیار کرنے کے لئے بیسن،دودھ اور ہلدی کو ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگائیں ۔جلد کو نمی پہنچانے کے لئے دہی کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ کھیرے کا جوس بھی فیس ماسک کے طور پر لگایا جاسکتا ہے۔


مزید جانئے :گرمیوں میں جلد کے عام مسائل

زیادہ پانی پیئیں :

جلد میں موجود نمی چہرے پر ظاہر ہوکر اسے قدرتی چمک عطا کرتی ہے۔ جلد کو چمکدار بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں ۔یہ حقیقت ہے کہ جلد کی خوبصورتی کا راز زیادہ پانی پینے میں ہے کیونکہ آپ جتنا زیادہ پانی پیئیں گے آپ کا جسم اتنا ہی زیادہ ٹوکسن خارج کرے گا اور آپ کی جلد جوان اور چمکدار نظر آئے گی۔

غذا :

اگر خوبصورت نظر آنا ہے تو اپنے لئے جنک فوڈ کے بجائے متوازن غذا کا انتخاب کریں ۔تلی ہوئی چٹ پٹی چیزوں کے جلد پر مضر اثرات رونماء ہوتے ہیں جن کے نتیجے میں چہرے پر دانے نکل آتے ہیں ۔اگر آپ واقعی خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں تو زیادہ تر ابلی ہوئی غذالیں اور تلی ہوئی یا زیادہ چکنائی والی چیزوں سے گریز کریں۔دن میں تین مرتبہ خوب پیٹ بھر کر کھانے کے بجائے، کئی مرتبہ تھورا تھوڑا کھائیں ۔

فٹ رہیں :

فٹ رہنے کے لئے جم جوائن کرنا ضروری نہیں۔آپ گھر میں رہتے ہوئے بھی فٹ رہ سکتی ہیں اس کے لئے روزانہ واک کریں اور یوگا کی ورزشیں بھی کریں ۔اچھی غذا اور ورزش دونوں مل کر آپ کی جلد کو چمکدار اور صحت مند بنادیں گی۔

گلابی رنگت کے لئے:

یہ تمام چیزیں مل کر آپ کی رنگت کو سرخ وسفید بنانے میں مدد دیں گی لیکن اس کے علاوہ اگر آپ چاہتی ہیں کہ یہ گلابی رنگ مزید واضح ہو جائے تو اپنے چہرے پر بالکل ہلکا گلابی میک اپ کریں۔بیوٹی پروڈکٹس میں پنک اور پیچ کلر کے شیڈز کا انتخاب کریں ۔ان کے استعمال سے آپ کی جلد اور بھی زیادہ صحت مند اور خوبصورت نظر آئے گی۔</p


مزید جانیں: یہ غذائیں کھائیں گنج پن اور کمزور بالوں سے جان چھڑائیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...