رمضان میں ان سبزیوں اور پھل کا استعمال ضرور کیجئے

4,545

اس بار کا رمضان بھی شدید گرمیوں میں آیا ہے اور ایسے میں اگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی ہو تو روزوں کا تسلسل برقرار رکھنا اور اور سکون کے ساتھ گزارنا مشکل ہوجاتا ہے۔لیکن اگر ان معاملات سے نمٹنا ہے تو سحر و افطار کے دوران ایسی غذائیں استعمال کی جائیں جو گرمیوں میں مدد فراہم کرنے اور 15 گھنٹے تک کچھ کھائے پیئے بغیر توانا رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہوں تو یقینا کئی مشکلات آسان ہوسکتی ہیں۔لیکن سوال یہ ہے کہ رمضان میں کس طرح کے کھانے، سبزیاں اور پھل استعمال کرنے چاہئیں؟

غذائی ماہرین کہتے ہیں کہ موسم کے حساب سے اور طویل عرصے تک کچھ کھائے پیئے بغیر رہنے کے لیے انسان کو فائبر اور پروٹین والے پھل اور سبزیاں استعمال کرنے سمیت میٹھی اشیاء سے گریز کرنا چاہیئے۔ وہ اشیاء یہ ہیں۔

فائبر والی سبزیاں اور فروٹ

کجھور/ سیب/ سنگترے(اورنج)
انجیر/ ناشپاتی/ گاجر
دلیہ/ جو/ دالیں/ چھولے
بند گوبھی/ مٹر/ بھنڈی/شلجم
بیریز کی تمام اقسام، اسٹرابیری، بلیو بیری اور ریڈ بیری وغیرہ

پروٹین والی سبزیاں اور فروٹ

آلو بخارے/ خوبانی/امرود/خشک میوہ جات
دہی/دودھ/ بریڈ/بادام/پنیر
آڑو/ انار/تربوز/کیلا/اسٹرابیری
آلو/پالک/مشروم/انڈے اور بیف وغیرہ

غذائی ماہرین کے مطابق سحر و وافطار کے درمیان فروٹ جوس یعنی ڈبوں والے جوس کے بجائےتازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کیا جائے، جب کہ رمضان میں بلخصوص سحری میں گلوکوز اور شکر سے بنی تمام میٹھی اشیاء سے پرہیز کیا جائے۔اور ساتھ ساتھ یہ بات بھی دھیان میں رکھیں کہ سحری کے وقت پیٹ کو صرف پانی سے نہیں بھرنا چاہیئےکیونکہ جسم کو مفید اشیاء کی بھی ضرورت ہوتی ہے تو پھل اور خاص کر دہی کا استعمال ضرور کیجئے ۔


مزید جانئے  : رمضان میں پانی کی کمی کو کیسے پورا کریں ؟


یہ پڑھئے : رمضان اور حمل:روزہ رکھیں یا نہ رکھیں؟


اس بارے میں جانئے : کیاآپ کورمضان میں بدہضمی سے بچنے کے لئے ٹپس کی تلاش ہے؟


مزید جانئے  : رمضان میں پانی کی کمی کو کیسے پورا کریں ؟


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...