گرمیوں میں میک ا پ برقرار رکھنے کی کچھ عمدہ ٹپس

4,407

گرمیوں نے اپنا رنگ جمانا شروع کر دیا ہے،ایسے میں کہیں آتے جاتے ہوئے میک اپ کرنا ایک مشکل مسئلہ بن گیا ہے،کیونکہ گرمیاں شروع ہوتے ہی دن کے وقت جب آپ باہر نکلیں تو سورج سرکار سب سے پہلے آپ کے چہرے پر ہی اثر انداز ہوتے ہیں اور جس کے نتیجے میں آپ کا محنت سے کیا گیا میک اپ تھوڑی ہی دیر میں بہنا شروع ہوجاتا ہے۔ایسے میں آپ کا چہرہ ایک ہولناک گریسی سا تاثر پیش کرتا ہے۔جو کہ خود آپ کے لئے بھی ناقابل ِ برداشت ہوتا ہے ،دوسروں کی تو بات کیا ہی کی جائے۔اس کا ایک حل یہ بھی ہے کہ گرمیوں میں میک اپ کیا ہی نہ جائے جو اس بد تر صورتحال سے تو بہتر ہی ہو گا لیکن یہ اس مسئلے کا حل نہیں ہے،اس کے لئے ضروری ہے کہ میک اپ کا کچھ ضروری اور اچھی کوالٹی کا سامان خرید لیا جائے تاکہ وہ آپ کو اس برے وقت سے بچا سکے۔

٭آنکھوں کے پریمر پر خرچ کریں:۔

اگر آپ کا کنسیلر یا آئی شیڈو آپ کے آنکھوں کے میک اپ کو ایک کیک والا لُک دے رہا ہے ،تو آ پ کو ضرورت ہے ایک اچھے آئی پریمر کی اور ہم آ پ کو گارنٹی دیتے ہیں کہ آپ کو اس پر کوئی افسوس نہیں ہو گا ۔جتنی جلدی ہو سکے یہ کام کر ڈالیں۔


اس بارے میں جانئے : خوبصورت نظر آنے کے راز آپ بھی جانئے

٭لوز(کھلے) پائو ڈر کا استعمال کریں:۔

اپنا نارمل روز مرہ کا پریمر استعمال کرنے کے بعدبہت ہلکی تہہ لوز پائوڈر کی لگائیں،یہ خشک تہہ آ پ کے میک ا پ کو سنبھالنے میں آپ کی مدد کرے گی۔

٭اپنی آئی بروز کو محفوظ کریں:۔

کیا آپ اپنی آئی بروز کو بھی سنوارنے سے ڈرتی ہیں کہ کہیں وہ بھی میک اپ بہنے سے بدنما نہ لگیں ،تو پھر اس کے لئے کلیئر آئی بروز جیل کا استعمال کریں تا کہ آپ کی آئی بروز خوبصورت رہیں۔

٭ہلکا میک اپ کریں:۔

کیونکہ گرمی بڑھتی جا رہی ہے اس لئے یہ زیادہ اچھا ہے کہ ہلکا میک اپ کیا جائے۔کیونکہ گہرے میک اپ کو سنبھالنا مشکل کا م ہوتا ہے۔اس لئے فائونڈیشن کی ہلکی تہہ لگائیں،اسی طرح آنکھوں کا میک اپ بہت ہلکا رکھیں اور ہائی لائٹر تو بالکل نہ لگائیں۔

٭آئی لائنر کوہلکے (نیم شفاف)پائو ڈر سے سیٹ کریں:۔

اگر آپ کاآئی لائنر واٹر پروف بھی ہے تو بھی ہلکے رنگ کے پائوڈر کی بہت ہلکی سی تہہ اس پر برش کی مدد سے لگائیں۔یہ اسے میٹ لُک دے گا ،خیال رکھیں کہ یہ آنکھوں کے اوپر یا پپوٹوں پر جمع نہ ہو جائے۔


یہ بھی پڑھئے : میک اپ کے بنا جلد چمکدار بنائیں گلیسرین سے

٭ہلکے رنگ استعمال کریں:۔

جب گہرا میک ا پ بہنے لگے یا دھبے پڑنے لگیں تو یہ فوراً نظر میں آ جاتا ہے۔جبکہ اس کے مقابلے میں نرم ،ہلکا پھلکا میک اپ جو کہ گرمی کے حساب سے رنگوں کے استعمال سے کیا گیا ہو دیدہ زیب لگتا ہے۔

٭میک اپ بلاٹنگ پیپر ساتھ رکھیں:۔

اگر آپ کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے تو یہ اچھا ہے کہ آ پ اس کے لئے پہلے سے تیار ہوں۔اس کے لئے آ پ کو میک اپ بلاٹنگ پیپر ساتھ رکھنا چاہیے،جب بھی ایسی صورتحال ہو مطلوبہ حصے پر پیپر رکھ کر تین بار یا اس سے کچھ زیادہ بار تک اس کو دبائیں،اس سے آپ اچھا محسوس کریں گی،اگر آپ کو میک ا پ بلاٹنگ پیپر نہ ملیںتو اس کے بدلے کافی فلٹر بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں


اس آرٹیکل کو انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں 

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...