ایکیوٹ ریومیٹک فیور (قرمزی بخار)

625

مختصرجائزہ

عام طورپرہونے والے انفیکشن کاناکافی علاج گلے کی بیماری یاقرمزی بخارکہلاتاہے۔جواسٹریپٹوکوکس بیکٹیریاکی وجہ سے ہوتاہے۔یہ سوزش کاسبب بنتاہے اورگھٹیایعنی جوڑوں کابخارکہلاتاہے۔یہ عام طورپربچوں کی بیماری ہے جو 5-15 سال کی عمرکے بچوں میں پائی جاتی ہے لیکن یہ بالغوں میں بھی ہوسکتاہے۔بدقسمتی سے اب بھی یہ بیماری دنیاکے پسماندہ علاقوں میں زیادہ پائی جاتی ہے۔

وجوہات

جب کوئی شخص مخصوص بیکٹیریم (اسٹریپٹوکوکس گروپ)سے متاثرہوتاہے تووہ گلے کی بیماری یاقرمزی بخار کا شکارہوسکتاہے۔یہ بیکٹیریاپروٹین پیداکرتے ہیںجوعام طورپرانسانی جسم سے پیداہونے والے پروٹین سے ملتے جلتے ہوتے ہیں۔جسے ہمارے مدافعتی نظام کوسمجھنے میں دشواری ہوتی ہے اوریہ عام جسمانی اعضاء– خاص طورپردل،جوڑ،جلداورمرکزی اعصابی نظام پرحملہ آورہوتے ہیں۔جس کے نتیجے میں مختلف مرحلے میںبڑے پیمانے پر سوزشی حملے ہوتے ہیں۔یہ حالت جوڑوں کے بخارکے طورپرجانی جاتی ہے۔

اس مرض کی افزائش میں مندرجہ ذیل خطرناک عوامل شامل ہیں:

٭فیملی ہسٹری

٭اسٹریپ بیکٹیریا کی قسم

٭ناقص صفائی

٭بہت زیادہ مجمع

بچہ کاعلاج نامناسب طورپرکیاگیاہویانہ کیاگیاہو۔اس میںگلے کی بیماری کی وجہ سے جوڑوں کے بخارکاخطرہ ہوسکتاہے۔

علامات

جوڑوں کے بخارکی علامات مدت اورشدت کے لحاظ سے اوربیماری کے دوران مختلف ہوسکتی ہیں۔علامات کاآغاز عام طورسے گلے کی بیماری کے دوسے چارہفتوں بعد ہوتاہے۔اس میں مندرجہ ذیل علامات شامل ہوسکتی ہیں:

٭بخار

٭جوڑوں میں درد،جوایک جوڑسے دوسرے جوڑتک منتقل ہوسکتاہے۔

٭جلدکے اندرچھوٹی اورتکلیف نہ دینے والی گانٹھیں

٭دل کی سرسراہٹ

٭سینے میں درد

٭تکلیف کے بغیرریش

٭جھٹکے سے اچھلتی ، بے قابوجسم کی نقل وحرکت

٭غیرمعمولی رویوں کاہیجان

بہت سے معاملات میں جوڑوں کابخارطویل مدتی پیچیدگیوں کاباعث بن سکتاہے۔یہ دل خاص طورپردل کے والواورمایوکارڈیم(دل کے پٹھوں )کونقصان پہنچاسکتاہے۔یہ حالت عام طورسے بیماری کی ابتداء سے دس سے بیس سال تک رہتی ہے۔

تشخیص وعلاج

جوڑوں کے بخارکی تشخیص مریض کی ہسٹری،جسمانی طبی معائنہ اورمندرجہ ذیل ٹیسٹ پرمنحصرہوتی ہے:

٭بیکٹیریاکے خلاف اینٹی باڈیزکی جانچ پڑتال کے لئے خون ٹیسٹ اورسی آرپی(سی- ری ایکٹوپروٹین)اورای ایس آر (erythrocyte sedimentation rate) سوزش کاتعین کرنے کے لئے

٭دل کے فنکشن کی جانچ پڑتال کے لئے ای سی جی(الیکٹروکارڈیوگرام)اورایکوکارڈیوگرام

جوڑوںکے بخارسے بچاؤ کا بہترین طریقہ متاثرہ بچہ کوگلے کی بیماری کے لئے مکمل اینٹی بائیوٹکس کورس کرواناہے۔جوڑوں کے بخارکے علاج کے لئے مندرجہ ذیل طریقہ کاراختیارکئے جاسکتے ہیں:

٭اینٹی بائیوٹکس

٭اینٹی سوزش ادویات

٭کارٹیکواسٹیرائڈز

٭اینٹی کنولسنٹ ادویات

علامات اورپیچیدگیوں سے بچنے کے لئے سختی سے ہدایات پرعمل کریں اورباقاعدگی سے طبی معائنہ ضرورکروائیں۔


تبصرے
Loading...