ہیمپ سیڈز کے پانچ حیرت انگیز فوائد

3,237

کیا آپ نے کبھی ہیمپ سیڈزکے بارے میں سناہے؟کیاآپ اس کے نشہ آورمنفی اثرات سے خوفزدہ ہوتے ہیں؟اگرواقعی ایساہے توآپ کواپنے شک کودورکرنے کی ضرورت ہے۔خیال کیاجاتاہے کہ یہ بھنگ کی طرح ہوتاہے۔بہت سے افراد استعمال سے پہلے ہی  ہیمپ کے بیجوں کے خیال سے گھبراجاتے ہیں۔

ہیمپ کاپودا”کینابس سٹیوا “بھنگ کی طرح ہی ہوتاہے۔تاہم ہیمپ سیڈز میںTHC کی زیادہ مقدارشامل نہیں ہوتی ہے۔جسے بھنگ جیسے منشیات کے اثرات پیداکرنے سے منسلک کیاجاتاہے۔دراصل ان بیجوں میں صحت کے حوالے سے اینٹی کینسرسمیت بہت سے فوائدموجود ہیں۔ یہ سرویکل اورپھیپھڑوں کے کینسرجیسے مرض کوکم کرنے میں مددکرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں اہم غذائی اجزاء ، معدنیات اورصحت مند چکنائی پائی جاتی ہے جوانسانی جسم کے لئے نہایت مفیدہیں۔یہ آپ کی غذامیں ایک صحت بخش اضافہ ہوسکتاہے۔صحت کے حوالے سے اس کے پانچ فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔

1۔صحت مند دل

 دل کامرض موت کاسبب بننے والے اہم عناصرمیں سے ایک ہے۔لیکن کیاآپ جانتے ہیں کہ ہیمپ کے بیجوں میں موجودارجنائن کی بدولت دل کے امراض کاخطرہ کم ہوجاتاہے۔ارجنائن نائٹرک آکسائیڈ بناتاہے۔اسی وجہ سے شریانیں کشادہ ہوجاتی ہیں اورہائی بلڈ پریشرمیں کمی واقع ہوتی ہے۔خون کادباؤ کم ہونے سے ہارٹ اسٹروک کے خطرے کوبھی کم کرنے میں مددملتی ہے۔

2۔عمدہ پروٹین پاور

یہ بیج تمام اہم امینوایسڈ پرمشتمل ہوتے ہیں۔جواسے مرغی،مچھلی اورگوشت کی طرح مکمل پروٹین پیکیج بناتے ہیں۔اگرآپ اسمودھی یاسلاد میںتین چمچ ہیمپ کے بیج ملادیں توآپ دس گرام اعلیٰ معیارکے پروٹین حاصل کرسکتے ہیں۔یہ گوشت کے بغیرحاصل کئے جانے والے پروٹین کابہترین ذریعہ ہیں۔لہٰذاپروٹین کے حصول کے لئے ہیمپ سیڈز ایک صحت مند انتخاب ہے۔

3۔باؤل موومنٹ کوبہتربناتاہے

فائبرایک بنیادی غذائی اجزاء ہے جسے ہم نادانستہ طورپراپنی غذاکامناسب حصہ نہیں بناتے۔غذائیت کی گائیڈ لائن کے اعتبارسے ایک صحت مند انسان کوروزانہ 25-38 گرام فائبرکی ضرورت ہوتی ہے۔خوش قسمتی سے تین چمچ ہیمپ سیڈز میںدس سے پندرہ فیصد فائبرپایاجاتاہے۔اس میں موجود فائبرقبض دورکرکے باؤل فنکشن کوبہتربناتاہے۔اس سے پیٹ بھرے ہونے کااحساس ہوتاہے جس کی وجہ سے زیادہ کھانے کی عادت میں کمی ہوتی ہے۔

مزید جانئے : پودینہ : صحت کے لاتعداد فوائد

4۔جلد کی بیماریوں کاعلاج کرتاہے

اگرآپ جلد کے کسی بھی مسئلے جیسے ایگزیمایاخارش سے دوچارہیںتوآپ کوہیمپ سیڈز کااستعمال ضرورکرناچاہئے۔ہیمپ کے بیجوں میں موجودتیل اومیگاتھری اورسکس پرمشتمل ہوتاہے۔ اس میں موجود فیٹی ایسڈمیںجلد کی اندرونی اوربیرونی دونوں تہوں پرکام کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔یہ زیادہ سے زیادہ جلد کے خلیات کی افزائش کرتاہے۔خشکی کاخاتمہ کرکے جلد کونرم وملائم اورصحت مند بناتاہے۔

5۔معدنیات کابہترین ذریعہ

میگنیشیم،فاسفورس،آئرن اورذنک سمیت اہم غذائی اجزاء کابہترین ذریعہ ہے۔فاسفورس اورمیگنیشیم روزمرہ سرگرمیوں کی انجام دہی کے لئے ضروری ہیں۔کیونکہ یہ دونوں عناصرہڈیوں کی صحت کے لئے اہم ہیں۔ساتھ ساتھ زنک ہمارے مدافعتی نظام کوسپورٹ کرتاہے۔اس کے علاوہ آئرن پورے جسم کوآکسیجن سپلائی کرنے میں مددفراہم کرتاہے۔

ہیمپ سیڈز اوراس کے صحت مند فوائد کوماضی میں نظراندازکردیاگیاتھا لیکن اب ریسرچ کے بعد اسے دوبارہ اہمیت حاصل ہورہی ہے۔جیساکے اوپر بتایاجاچکاہے کے معدنیات کی کثرت،امینوایسڈ،فائبر،فیٹی ایسڈ اوروٹامن کی بدولت صحت کے حوالے سے اس کے بہت سے فوائد ہیں ۔صحت کے حوالے سے اس کابہترین فائدہ اس میں( ٹی ایچ سی) کی موجودگی ہے۔اگریہ مناسب مقدارمیں لئے جائیں تواس میں پائی جانے والی خصوصیات کینسرکے خلیات کے لئے مفید ہیں۔اس کے علاوہ اس کاموازنہ کچھ سپرفوڈز جیسے کوئنواسے بھی کیاجاتاہے۔

تحریر : ماہا آفریدی

ترجمہ : سائرہ شاہد

یہ آرٹیکل انگریز میں پڑھنے کے لئے کلک کریں 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...