نظام ہاضمہ کے مسائل کو حل کریں ان پانچ ہربل ٹوٹکوں سے

5,823

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارانظام ہضم ہمارے جسم کاایک اہم حصہ ہے۔اس کی سب سے اہم خاصیت یہی ہے کہ تمام اہم غذائی اجزاء کوجذب کرنے میں مدد کرے تاکہ غیرمعمولی حالات میں بھی صحت برقراررہے۔صحت مند نظام ہضم کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ روزانہ کی بنیاد پرجسم سے فضلہ کااخراج یقینی بنائے۔
بدقسمتی سے ہم نظام ہضم کے مسائل کوسنجیدگی سے نہیں لیتے۔اس سے بچاؤ کے لئے یاتوہم ادویات کاسہارا لیتے ہیں یاپھرمعمولی سینے کی جلن سمجھ کرنظرانداز کردیتے ہیں۔لیکن یہ صرف سینے کی جلن نہیں ہے بلکہ یہ علامات نظام ہضم کے عام مسائل کے ساتھ منسلک ہیں۔گیس ، اپھارہ،بدہضمی،قبض ،ڈائیریا،معدہ کاالسر،کھانے سے الرجی ،ایسڈ ریفلکس،مرض شکم،ورم عطفات قولون،لیکٹوزسے الرجی اورباؤ ل سنڈروم کی خرابی جیسے مسائل کسی بھی شخص میں نظام ہضم میں خرابی کہ وجہ ہوسکتے ہیں۔
اس صورت حال میں آپ کیاکرسکتے ہیں؟
صدیوں سے لوگ نظام ہضم میں خرابی کودورکرنے کے لئے جڑی بوٹیوں اوردیگرمصالحہ جات کااستعمال کرتے آرہے ہیں۔اس سلسلے میںآپ طبی ماہرین سے ضرور مشورہ کریں لیکن ساتھ ساتھ ذیل میں دیئے گئے گھریلوعلاج بھی اس مسئلے کے حل میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔

1۔ادرک


ہضم کے مسائل کوروکنے کے علاوہ ادرک نظام ہضم کوبہتربنانے کے لئے ایک اہم جڑی بوٹی ہے۔اس کے استعمال سے متلی ،اپھارہ ، بدہضمی،قے اورڈائیریاکاعلاج کیاجاسکتاہے۔ادرک میں قدرتی طورپراینٹی بیکٹیریل،دافع ریاح اوراینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔جو نظام ہضم کے مسائل دورکرنے میں اہم کرداراداکرتی ہیں۔آپ خود ادرک کی چائے بناسکتے ہیں۔ڈیڑھ کپ پانی میں ادرک ایک چھوٹاٹکڑاشامل کریں اوردس منٹ تک ہلکی آنچ پرپکائیں۔جب ایک کپ رہ جائے توچھان کرایک چمچ شہد شامل کرکے پی لیں۔بہترین نتائج کے لئے دن میں دوسے تین دفعہ اس چائے کااستعمال کریں۔

2۔پودینہ


یہ ایک اہم جڑی بوٹی ہے جوہضم کے مسائل کوبڑے موثراندازمیں روکتی ہے۔اس میں موجوداینٹی سوزش،دافع تشنج اوردافع ریاح ، آنتوں کی اینٹھن،قے ،اپھارہ ،گیس اورمتلی کابہترین علاج ہیں۔پودینہ کی چائے تیارکرنے کیلئے ڈیڑھ کپ پانی میںپودینہ کی چندپتیاں شامل کریں اوردس منٹ تک ہلکی آنچ پرپکائیں۔جب پانی ایک کپ رہ جائے تو چھان کرپی لیں۔اضافی فوائد اوربہترذائقہ کے لئے ایک چمچ شہد شامل کرلیں۔روزانہ کم از کم دوکپ کا استعمال لاذمی بنائیں۔اس کے علاوہ مزید فوائد حاصل کرنے کے لئے سلاد اوردیگرکھانوں میں تازہ پودینہ کے پتے ضرورشامل کریں۔

مزید جانئے :ہاضمہ درست کرنے کے لیے ورزش کریں

3۔سونف

نظام ہضم کی خرابیوں کے علاج اورصحت کوبہتربنانے کے لئے سونف بہترین ہے۔پیٹ کی تیزابیت ،بدہضمی اورسینے کی جلن کے علاج کے لئے بھی سونف کااستعمال کیاجاتاہے۔یہ باؤل سنڈروم،اپھارہ اورآنتوں کے مسائل میں بھی آرام پہنچاتی ہے۔نظام ہضم کی بہتری کے لئے ہرکھانے کے بعد ایک چمچ سونف کھالیں۔اس کے علاوہ آپ اس کی چائے بھی بناکرپی سکتے ہیں ۔مزید فوائد حاصل کرنے کیلئے اسے موٹاموٹاکوٹ کر سلاد،جوس اورناشتہ وغیرہ پرچھڑک کراستعمال کیاجاسکتاہے۔

4۔سیب کاسرکہ

herbal remedies

یہ آپ کے عمل انہضام کی صحت کوبرقراررکھنے میں اہم کرداراداکرتاہے۔اس کے ایسڈک اجزاء جسم میں الکلائن کی سطح کوبرقراررکھتے ہیں۔یہ سینے کی جلن،پیٹ درد اوربدہضمی کاموثرعلاج ہے۔ایک کپ نیم گرم پانی میں ایک چمچ سیب کاآرگینک سرکہ اورایک چمچ خالص شہد شامل کریں اورپی لیں۔بہترین نتائج کے لئے دن میں دوسے تین باراستعمال کریں۔

5۔اسپغول

herbal remedies

پورے نظام ہضم کی مکمل صحت کوبرقراررکھنے کایہ بہت آسان اورہربل علاج ہے۔اس میں ایسابہترین غیرحل پذیرفائبرپایاجاتاہے جس کے استعمال سے قدرتی طورپرآنتوں کی حرکت میںاضافہ ہوتاہے ۔باؤل موومنٹ میں بہتری کے سبب قبض نہیں ہوپاتا۔قبض کے ساتھ ساتھ یہ گیس اوراپھارہ کے لئے بھی مفید ہے۔ایک کپ دہی میں ایک چمچ اسپغول شامل کرکے کھایاجاسکتاہے۔اس کے علاوہ ایک گلاس پانی ،دودھ یاشربت میں بھی ایک سے آدھاچمچ اسپغول گھول کرپی جاسکتی ہے۔بہترہے کہ پینے سے پانچ منٹ پہلے گھول کررکھ دیں اور بہترین نتائج کے لئے سونے سے پہلے اس کااستعمال کریں۔

ان جڑی بوٹیوں کے استعمال کے علاوہ باقاعدہ علاج کے لئے ڈاکٹرسے رابطہ کریں۔اس کے علاوہ کھانے کے فوری بعد لیٹنے سے گریز کریں تاکہ متلی اورسینے کی جلن کے خطرے سے بچاجاسکے۔

انگریزی آرٹیکل پڑھنے کے لئے کلک کریں

ترجمہ : سائرہ شاہد


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...