پودینہ : صحت کے لاتعداد فوائد

4,003

پودینے کوکسی تعارف کی ضرورت نہیں۔اسکااستعما ل تقریباـہر گھرمیں ہوتا ہے۔ہم اسے اکثر کھانوں اور مشروبات میں ذائقے کے لئے تواستعمال کرتے ہیں لیکن اسکے لاتعداد فوائدسے ناواقف ہیں۔

اس میں ناصرف تازگی بخشنے والی خوشبواور ذائقہ ہے بلکہ اس کے لاتعداد فوائدبھی ہیں۔اسکاسائنٹفک نام مینتھا ہے اور یہ دو درجن سے زیادہ اقسام میں پایاجاتاہے۔پودینے کاطبی استعمال کوئی نیا نہیں اپنی طبی خصوصیات کی وجہ سے صدیوں سے استعمال کیا جارہاہے۔

Mint Leaves

ہم نے پودینے کے طبی فوائدذیل میں تحریر کئے ہیں تاکہ جب آپ آئندہ اسے استعمال کریں تو یہ جانتے ہوں کہ یہ کتنی با کمال چیز ہے۔

ہاضمے میں مدد دیتا ہے:

پیٹ کی تکلیف اورہاضمے کی خرابی میں پودینے کااستعمال عام ہے۔معدے کی سوزش یا بد ہضمی کو دور کرنے کے لئے ایک کپ پودینے کی گرم چائے بہت مفید ہے۔پودینے کی تازہ خوشبومنہ میں موجود سلیوری گلینڈز کو ایکٹو کرتی ہے جو ہاضمہ کرنے  والے اینزائم کی کارکردگی کوبہتر بناتے ہیں۔اس کے نتیجے میں ہاضمہ میں آسانی ہو تی ہے۔یہی وجہ ہے کہ بہت سے ملکوں میں کھانے سے پہلے منہ کی صفائی کیلئے پودینے کااستعمال کیا جاتاہے تاکہ ہاضمے میں آسانی ہو۔

سر درد اورمتلی کے لئے:

سر درد اور متلی میں پودینے کے پتے فوری آرام پہنچاتے ہیں ۔ایسے لوگ جن کی دورا ن سفر خاص طور پربحری اور فضائی سفر میں طبیعت خراب ہو جاتی ہے انھیں چاہئے کہ اپنے ساتھ مٹھی بھر پودینے کی پتیاں یا  پودینے کاتیل رکھیں جومتلی میں فوری آرام دیتا ہے۔

مینتھول کی خصوصیات والے بام ناک اور ماتھے پر لگانے سے سر درد میں آرام آتا ہے۔پودینے میں موجود قدرتی اجزاء سوزش کو کم کرکے مائیگرین اور عام سر درد میں آرام پہنچاتا ہے۔

وزن کم کرتا ہے:

وزن کوکم کرنے کے لئے استعمال ہونے والی ہربل چائے کااہم جزو پودینہ ہے۔یہ کوئی نئی بات نہیں کہ پودینے میں موجودخصوصیات وز ن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔اکثرلوگ وزن کم کرنے کے کے لئے نیم گر م پانی میں پودینے کی پتیاں ملاکر استعمال کرتے ہیں ۔

پودینے کے پتے ناصرف اینزائم کوکھانا ہضم کرنے اور فیٹس کو توانائی کے طورپر جذب کرنے میں مدددیتے ہیں بلکہ ا س میں موجود فائبرسے طبیعت جلد ی سیر ہوجاتی ہے۔پودینہ ہاضمے کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ میٹابولزم کے عمل کوبھی تیزکرتا ہے اور فیٹس کوجسم میں جمع نہیں ہونے دیتا۔اس طرح وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

عام نزلے میں آرام دیتا ہے:

پودینے کاسب سے اہم جزومینتھول ہے جو سینے کی جکڑن کوختم کرنے کے لئے مشہور ہے۔ اسی لئے پودینے میں موجود قدرتی اجزاء نزلے اور سانس کی تکالیف میںآرام پہنچانے والی اشیاء ،بام اور انہیلر میں استعمال ہوتے ہیں ۔

آپ کو بازار سے یہ چیزیں خریدنے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ پودینے کے پانی کی بھانپ لے کر بھی وہی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ پودینے کا پانی پینے سے بند ناک یابہتی ہوئی ناک کو آرام ملتا  ہے اور بلغم میں بھی کمی آتی ہے۔اس طرح پودینہ مرض کو بڑھنے نہیں دیتا۔

منہ کی صحت کے لئے بہترین ہے:

بہت سے ٹوتھ پیسٹ میں پودینہ کیوں ہوتا ہے؟

ظاہر ہے اسکی خوشبو اور ذائقے کی وجہ سے ،لیکن اس کے علاوہ بھی پودینہ منہ کے لئے بہت مفید ہے۔پودینے میں موجودمینتھول میں اینٹی مائیکروبیل خصوصیات موجودہیں۔زیادہ تر مائوتھ واش اور ٹوتھ پیسٹ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ان میں مینتھول کے ساتھ ایتھائل الکوحل ملایا جاتا ہے۔

ان اشیاء میں موجودپودینے کاپانی منہ میں ٹھنڈک اور تازگی کا احساس پیدا کرنے کے ساتھ منہ کی صفائی بھی کرتا ہے۔اس کے علاوہ معدے کو بھی تازگی بخشتاہے اور اس میں خشکی یا سوزش نہیںہونے دیتا۔

اگر آپ ان فوائد سے آگاہ نہیں تھے اور آپ نے ان مقاصدکے لئے پودینے کا استعمال نہیں کیاتو اب آپ یہ تمام فوائد حاصل کرنے کے لئے پودینہ گھر میں رکھ سکتے ہیں۔

انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں

تحریر : ماہا آفریدی

ترجمہ : سائرہ شاہد


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...