پارسلے کے حیرت انگیز فوائد

3,759

ہم اکثرپارسلے اوردھنیے میں فرق نہیں کرپاتے۔ایک ہی فیملی سے تعلق ہونے کی وجہ سے ان کا استعمال بھی ایک جیسا ہے۔پارسلے کی بات کی جائے تو اس کے پتیّ کٹائو دار اور مڑے ہوئے ہوتے ہیں۔اس کی خوشبو اور ذائقہ دھیما ہوتا ہے۔عام طور پر اس کو سلاد اورکھانوں کی سجاوٹ کے  لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

parsleyلیکن پارسلے کو سب سے ممتاز کرنے والی چیز اس کی طبی خصوصیات ہیں۔پارسلے جو اکثر ہمارے کچن میں موجود ہوتا ہے اپنے اندر کچھ طبی فوائد لئے ہوئے ہے جنھیں ہم نہیں جانتے۔

یہاں کچھ طریقے تحریر کئے جارہے ہیں جن کے تحت ہم پارسلے کو دوا کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدددیتا ہے :

Parsley Uses in Urduروایتی طور پر شوگر کو کنٹرول کرنے کے لئے پارسلے کا استعمال عام تھا۔مرمارہ یونیورسٹی استنبول میں ہونے والی تحقیق اس دعوے کو قبول کرتی ہے ۔کہ پارسلے شوگر کنٹرول کرنے کیلئے مفید ہے۔

یہ تحقیق ذیابیطس کے شکار چوہوں پر کی گئی جس میں ان چوہوں کو ایک ماہ تک پارسلے کھلایا گیا جس سے ان کے بلڈ شوگر لیول میں واضح کمی ہوئی۔ریسرچ میں یہ بھی بتایا گیا کہ انسا ن بھی یہ نتائج حاصل کرنے کے لئے پارسلے کا کس طرح استعمال کرسکتے ہیں۔

سوزش کو ختم کرنے والی خصوصیات:

اس جڑی بو ٹی میں قدرتی طور پرسوزش کو ختم کرنے والی خصوصیات موجود ہیں،یہی وجہ ہے کہ بارانی علاقوں میں کیڑے کے کاٹنے،نیل ،دانت کے درد اور جلدی بیماریوں کے علاج کے لئے اس کا استعمال عام ہے۔ ایک تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ پارسلے میں اینٹی ہیپیٹوٹوکسی سٹی خصوصیات موجود ہیں جو جگر کی صفائی کرکے جسم کی اندرونی سوزش کو بھی ختم کرتی ہے۔

پیشاب آور:

Parsley Uses in Urduپارسلے زیادہ پیشاب لانے کے لئے بھی مفید ہے ۔ جب جسم میں زائد پانی جمع ہوجاتا ہے اور خار ج نہیںہو پاتا اسے ڈروپسی اور ایڈیما کہا جاتاہے دونوں کا علاج کرنے کے لئے پارسلے کا استعمال کیا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ یہ ہمارے نظام ہضم کو بھی نقصان دہ ٹوکسن سے پاک کرتا ہے۔

بلڈپریشر کو کم کرنے کے لئے بھی مریض کو پیشاب آور دوائیں دی جاتی ہیں ۔یہ اس کا بہت ہی کارآمد علاج ہے۔جرمنی کے بہت سے ڈاکٹر جو جڑی بوٹیوں کے طبی فوائد سے واقف ہیںوہ بلڈ پریشرکو کم کرنے کے لئے پارسلے کی چائے پینے کا مشورہ دیتے ہیں ۔کیونکہ  ہائی بلڈ پریشرسے صحت کو نقصان پہنچنے اور دوسرے مسائل پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے لہٰذا  اس کو دوا کے طور پر استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا نہایت ضروری ہے۔

مزید جانئے : ہیمپ سیڈز کے پانچ حیرت انگیز فوائد

منہ کو صحت مند اور سانسوں کو تازہ رکھتا ہے:

پارسلے کے پتے چبانے سے ناصرف سانس کی بدبو ختم ہوتی ہے بلکہ اپنی اینٹی بیکٹیریئل خصوصیات کی وجہ سے پارسلے منہ کی صحت اورصفائی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔اس بوٹی میں موجود کلوروفل کی وافر مقدارمنہ میں چھپے بیکٹیریا کا خاتمہ کرکے سانسوں کو فوری تازگی بخشتی ہے۔

گھٹیا کو کنٹرول کرتا ہے:

پارسلے میں دوسری اقسام کے برعکس اہم مرکبات جیسے بیٹا کیروٹین اوروٹامن سی بھی موجود ہے۔سوزش کو ختم کرنے والی یہ خصوصیا ت جوڑوں کے درد کے خطرات کو کم کرتی ہیں ۔

 یورک ایسڈ کی زیادتی جوڑوں کے درد کی اہم وجہ ہے۔روزانہ کی خوراک میں پارسلے کا استعمال جسم سے یورک ایسڈ کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔

پودینہ : صحت کے لاتعداد فوائد

اوسٹیوپوراسس کا علاج:

یہ کہنے میں کوئی مبالغہ نہیں کہ پارسلے کی طبی خصوصیات ہڈیوں کی صحت کو قائم رکھنے میں بھی مددگار ہوتی ہیں ۔جسم میں کیلشیئم کی کمی اوسٹیوپوراسس کاباعث بنتی ہے۔پارسلے ناصرف جسم میں کیلشیئم کو بڑھاتا ہے بلکہ اس میں قدرتی فولک ایسڈبھی موجود ہے جو جسم میں بننے والے امائنو ایسڈ کو توڑتا ہے اور ہڈیوں کو اوسٹیوپوراسس سے بچا کر ان کی صحت بحال کرتا ہے۔

حرف آخر :

پارسلے کو محفوظ کرنے کے لئے  آپ کو اس کے موسم کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ۔حیرت انگیز طبی خصوصیات رکھنے والی یہ جڑی بوٹی سارا سال رہتی ہے۔حتیٰ کہ آپ اس توانائی سے بھرپور پودے کو اپنے گھر میں بھی اگا سکتے ہیں اور اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لئے جب چاہے اس سے وٹامنز اور اینٹی اوکسی ڈینٹس حاصل کرسکتے ہیں ۔

تحریر: ماہا آفریدی

اس آرٹیکل کو انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...