سوریئیٹک آرتھرائٹس

494

مختصرجائزہ

سوریئیٹک آرتھرائٹس جوڑوں کے درد کی ایک قسم ہے جوچنبل(سورائیسس) سے متاثرہ افراد پراثراندازہوتی ہے۔یہ جلد کی ایک ایسی حالت ہے جونقرئی پرت کے ساتھ جلد پرسرخ نشان کاسبب بنتی ہے ۔اکثرلوگوں میں سورائیسس پہلے اور سوریئیٹک آرتھرائٹس بعد میںہوتی ہے لیکن کبھی کبھی جوڑوں کے مسائل جلد پرزخم نظرآنے سے پہلے شروع ہوجاتے ہیں۔ دونوں امراض سورائیسس اورسوریئیٹک آرتھرائٹس کاامتیازی وصف یہ ہے کہ یہ بیماری میں شدت آنے کاپتہ دیتے ہیں۔اس کی مدت کے مطابق یکے بعددیگرے شدت مرض میں کمی آتی ہے۔

وجوہات

سوریئیٹک آرتھرائٹس ایک آٹوامیون عمل ہے۔ جسم کامدافعتی نظام اپنے ہی جوڑوں اورجلد کے خلیات پرحملہ آورہوتاہے۔جینیاتی اورماحولیاتی عوامل(جسمانی چوٹ،صدمہ،انفیکشن)اس بیماری کی ترقی میں اہم کرداراداکرتے ہیں۔

علامات

اس کی علامات رجعی اور تخفیفی پیٹرن میں ظاہرہوتی ہیں۔ سوریئیٹک آرتھرائٹس سے مندرجہ ذیل علامات منسلک کی جاتی ہیں:
٭ہاتھ لگانے سے جوڑوں میں درداورسوجن
٭سوسیج کی طرح انگلیوں اورپنجے پردردناک سوجن
٭جس جگہ نس ہڈی سے جڑتی ہے وہاں درد کی شکایت– ایکیلیز کی سوزش،ایڑھیوں میںدرد
٭کمرکے نچلے حصے میںدرد

تشخیص وعلاج

سوریئیٹک آرتھرائٹس کی تشخیص کے لئے کوئی مخصوص ٹیسٹ نہیں ہے۔تاہم دیگرجوڑوں کے درد کے مقابلے میں مندرجہ ذیل ٹیسٹ سوریئیٹک آرتھرائٹس کی شناخت میں مدد فراہم کرسکتے ہیں:
٭ایکسرے
٭ایم آرآئی
٭رمیٹائڈ فیکٹر
٭جوائنٹ فلوڈ ڈائریکٹ رپورٹ
٭جوائنٹ فلوڈ کاتجزیہ
سوریئیٹک آرتھرائٹس کاکوئی علاج نہیں ہے۔ شدت مرض میں مندرجہ ذیل ادویات کااستعمال کیاجاسکتاہے:٭نان اسٹیرائڈل اینٹی انفلیمنٹری ادویات
٭بیماری میں ترمیم کرنے والی اینٹی رمیٹک ادویات
٭امیونوسپریسنٹس
٭ٹی این ایف الفا انہیبیٹرز
٭جوڑوں میں اسٹیرائڈا نجیکشن
اگرجوڑوں کومکمل طورپرنقصان پہنچ چکاہوتوعلاج کے لئے جوائنٹ ریپلیسمنٹ سرجری بھی ایک اچھاآپشن ہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...