بیضہ دانی کے کینسر کی 10علامات ، جن کا جاننا بہت ضروری

16,398

گزشتہ چند سالوں میں کینسرجنگل میں آگ کی طرح پھیل رہاہے۔کینسر چھاتی سے پھیپھڑوں تک،پیٹ سے جگرتک،بیضہ دانی سے خصیہ دان تک تیزی سے سامنے آرہاہے۔

کینسرکی یہ تمام اقسام ناقابل یقین ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ ہرانسان کومحتاط رہنے کی ضرورت ہے۔خاص طورپراگرآپ کے خاندان میں پہلے ہی سے کوئی کینسرمیں مبتلاہوتو جسم میں ہونے والی تبدیلیوں پرنظررکھیں۔بیضہ دانی کاکینسرایک ایسامرض ہے جس میں روزبروز تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔پوری دنیامیں خواتین میں اس مرض کی تیزی سے تشخیص ہورہی ہے ۔یہ خاموش قاتل کی طرح ہے۔اس مرض کی تشخیص اس وقت ہوتی ہے جب یہ پھیل چکاہوتاہے۔اسی وجہ سے آپ کوہروقت محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

 

ذیل میں بیان کی گئی دس علامات ایسی ہیں جوبیضہ دانی میں کچھ خرابی اورکینسرکاسبب ہوسکتی ہیں لہٰذاڈاکٹرسے رجوع کریں۔

1۔پیٹ کادرد

اس کینسرکی پہلی علامت پیٹ کے اطراف میں دردہے۔یہ درد زیادہ ترماہواری کے درد جیساہوتاہے اوردوہفتوں کے بعد ختم ہوسکتاہے۔اس سے پیٹ کے مسائل اورماہواری کاکوئی تعلق نہیں ہوتا۔

2۔کھانے میں دشواری

اگرآپ کوکھانے میں دشواری ہوتی ہے بھوک نہیں لگتی یاتھوڑاساکھاناکھاکرپیٹ بھراہوامحسوس ہوتاہے۔یہ تب ہوتاہے جب ٹیومربڑاہوجاتاہے اوروہ بھوک کااحساس ختم کردیتاہے۔

مزید جانئے :منہ کے کینسر کے بارے میں چند ضروری معلومات

3۔پیشاب کے مسائل

یہ بیضہ دانی کے کینسرکی ایک عام علامت ہے۔اگرپیشاب کی عادت میں تبدیلی،زیادتی یایورین کنٹرول میں مسئلہ ہوتوہوسکتاہے کہ کینسرکامرض پھیل رہاہواس سے زندگی کوخطرہ لاحق ہوسکتاہے اسی لئے ڈاکٹرسے رابطہ کریں۔

4۔بدہضمی اورسینے میں جلن

اگراکثروبیشتربدہضمی اورسینے کی جلن کی شکایت ہوتویامتلی ،گیس اورگیس کے دیگرمسائل حد سے زیادہ بڑھنے لگیں تو وجہ بیضہ دانی کے مسائل یااس کاکینسرہوسکتاہے۔

5۔قبض اورڈائیریا

غیرمعمولی باؤل موومنٹ بیضہ دانی کے کینسرکی علامت ہوسکتی ہے۔اگرقبض اورڈائیریاکے دوران اتارچڑھاؤ اورپیٹ ،مثانے اورباؤل پردباؤ محسوس ہوتوفوری طورپرڈاکٹرسے مشورہ کریں۔

مزید جانئے :کینسر کی علامت اور مریضوں کے لئے احتیاطی تدابیر

6۔اپھارہ

پیٹ اورکمرمیں مستقل اپھارہ محسوس ہوتوبیضہ دانی کاکینسرہوسکتاہے۔اگرغذااورطرززندگی میں تبدیلی کئے بغیرآ پ کے کپڑے تنگ ہونے لگیں تو آپ کوچاہئے کہ فوری طورپرڈاکٹرسے رابطہ کریں۔

7۔کمرکے نچلے حصے کادرد

اگرآپ کوکمرکے نچلے حصے میں مستقل درد رہتاہوجیسے لیبرپین ہوتے ہیںتو یہ بیضہ دانی کے کینسرکی علامت ہوسکتی ہے۔کسی بھی غیرمعمولی تکلیف کونظرانداز نہ کریں ۔

8۔اچانک وزن میں کمی

اپنے معمول کی غذااورطرززندگی میں تبدیلی لائے بغیراگرآپ کاوزن تیزی سے کم ہوجائے تویہ غیرمعمولی وزن کی کمی کسی بھی قسم کے کینسرکی علامت ہوسکتی ہے۔

مزید جانئے : معدے کا کینسر علامات،وجوہات اور علاج

9۔ماہانہ سائیکل میں تبدیلی

بیضہ دانی کے کینسرمیں ماہانہ سائیکل میں تبدیلی جیسے حیض کے بے قاعدگی اورخو ن کازیادہ ڈسچارج(بلیڈنگ )ہوتاہے۔یہ اس کینسرکی واضح علامت ہے۔

10۔مباشرت میں تکلیف

اس کینسرمیں مریضہ اکثراس بات کی شکایت کرتی ہیں۔اس کی وجہ ٹیومربھی ہوسکتی ہے اورکچھ اوربھی۔اگرچہ یہ علامت بہت عام نہیں ہے لیکن خیال رکھیں۔

ایک دوعلامات سے ضروری نہیں کہ کوئی شدید خطرہ لاحق ہولیکن اگرآپ میں ان میں سے ایک دوسے زائد علامات پائی جاتی ہیں تو ڈاکٹرسے رابطہ کریں اور اپنا مکمل طبی معائنہ کروائیں۔

انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں

تحریر : سحرش قاضی 

ترجمہ : سائرہ شاہد

 


نظر ثانی  وتصدیق  : ڈاکٹر ندا 


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...