دائمی تھکاوٹ سنڈروم
مختصرجائزہ
دائمی تھکاوٹ سنڈروم ایک ایسی علامت ہے جواضافی تھکاوٹ کی طرف اشارہ کرتی ہے۔اس تھکاوٹ سے کسی بنیادی طبی حالت کی وضاحت نہیں کی جاسکتی۔ماہرین کاکہناہے کہ دائمی تھکاوٹ سنڈروم کی وجہ آپس میں ملے جلے کئی مختلف عوامل ہوسکتے ہیں۔مریض میں دائمی تھکاوٹ سنڈروم کی تشخیص سے پہلے تمام بنیادی صورتحال کاجائزہ اورپہلے ان امراض کاعلاج ضروری ہے۔
وجوہات
دائمی تھکاوٹ سنڈروم ایک راز کی طرح ہے جس کی وجہ معلوم نہیں ہے لیکن اسے جینیاتی تصورکیاجاتاہے۔اس مرض کے پیچھے جینیاتی اورماحولیاتی عوامل تصورکئے جاتے ہیں جواس میں اضافہ کاسبب بنتے ہیں جیسے:
٭وائرل انفیکشن
٭مدافعتی نظام کی کمزوری
٭ہارمونل عدم توازن
علامات
اس کی مندرجہ ذیل علامات ہیں:
٭تھکاوٹ
٭توجہ کی کمی
٭گلے کی سوزش
٭گردن یابغل میں گلٹی
٭پٹھوں اورجوڑوں میں درد
٭سردرد
٭مکمل نیند لینے کے باوجود تازہ دم نہ اٹھنا
تشخیص وعلاج
دائمی تھکاوٹ سنڈروم کی تشخیص کے لئے کوئی خاص ٹیسٹ نہیں کروایاجاتاہے۔اس میں کئے جانے والے تمام ٹیسٹ اس کی بنیادی وجوہات کوجاننے کے لئے کئے جاتے ہیں۔یہ مرض مندرجہ ذیل وجوہات کے سبب لاحق ہوسکتاہے:
٭نیندکی خرابی
٭ذہنی امراض
٭دل کے مسائل
٭پھیپھڑوں کے مسائل
اس تھکاوٹ کاکوئی علاج نہیں ہے لیکن اس کی علامات کودورکرنے کے لئے تھراپی کامشورہ دیاجاتاہے۔