دوران خون کے نظام میں خرابی کی شکایت

822

مختصرجائزہ

خون کی گردش کانظام ایک ایسا نظام ہے جس میں خون دل سے دوسرے اعضاء اورپھرواپس دل میں منتقل ہوتاہے۔شریانوں کے اندریا اس کے مجموعی نظام میںکسی بھی مسئلہ کے سبب اسے خون کی گردش کے نظام میں خرابی تصورکیاجاتاہے۔اس کے کچھ عام امراض درج ذیل ہیں:

٭Atherosclerosis(شریانوں کانقص)
٭ہائی بلڈ پریشر
٭Arteriosclerosis (صلابت شریان)
٭Vasculitis
٭شریانوں کاپھیلاؤ

وجوہات

اس کی ہرخرابی کی شکایت کامخصوص سبب تھوڑامختلف ہوتاہے۔لیکن چند عام وجوہات اورخطرناک عوامل ہیں جوتمام خرابیوں کی وجہ ہوتے ہیں:
٭غیرمتوازن غذا
٭ورزش کی کمی
٭سگریٹ نوشی
٭شریانوں کی دیواروں پروراثتی خرابی
٭غذامیں نمک کی زیادتی
٭مدافعتی نظام کی خرابی

علامات

رگوں میں خرابی کی شکایت کی علامات مختلف ہوتی ہیں۔ہرخرابی کی کچھ خاص علامات مندرجہ ذیل ہیں:
٭شریانوں کانقص ۔سینے میں درد،ہارٹ اٹیک،فالج
٭ہائی بلڈ پریشر۔سردرد،سوجن ،دل کے امراض
٭صلابت شریان۔ہائی بلڈ پریشرکے سبب
٭عروقی سوزش۔بلیڈنگ،شریانوں کی دیوارکانقصان شریانوں کے نقص کے سبب،درد٭شریانوں کاپھیلاؤ۔اردگردساخت پردباؤ کی علامات،شریان کے پھٹنے کے سبب بلیڈنگ

تشخیص وعلاج

خون کی گردش کے نظام میں خرابیوں کی تشخیص بنیادی طورپرہسٹری اورمریض کے طبی معائنہ کے بعد کی جاتی ہے۔مندرجہ ذیل خون ٹیسٹ جلد تشخیص میں مدد فراہم کرسکتے ہیں:
٭بلڈ کولیسٹرول پروفائل
٭بلڈ پریشرکی پیمائش
٭Immunofluorescence کی جانچ
٭ڈاپلرالٹراساؤنڈ
اس کاعلاج خرابی پرمنحصرہوتاہے۔تاہم غیرمعیاری طرز زندگی کوصحت بخش طرززندگی میں تبدیل کرنے سے خون کی گردش کے نظام کی خرابیوں کے علاج میں اہم مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...