سی او پی ڈی

865

مختصرجائزہ

COPD( Chronic Obstructive Lung Disease)پھیپھڑوں کی ایک خطرناک بیماری ہے۔اسے یہ نام اس لئے دیاگیاہے کیونکہ یہ پھیپھڑوں کی بیماری کامجموعہ ہے۔سی اوپی ڈی کے شکارافرادپھیپھڑوں کی سوزش اورسانس کی نالیوں میں تنگی سے متاثرہوتے ہیں۔سی اوپی ڈی کے دو عام جزو ورم اوردائمی برونکائٹس ہیں۔
1۔برونکائٹس سانس کی نہایت باریک نالیوں کی جھلی کے خلیات کی سوزش ہوتی ہے۔جوسانس لینے کی تھیلی سے ہوالے جانے کاکام کرتی ہے۔اس کی مرکزی علامت (بلغم کی پیداوار)کھانسی ہے جوسال میں کم از کم تین ماہ اورلگاتاردوسال تک رہتی ہے۔
2۔ورم ایلویولائی کی سوزش ہے ۔اس جگہ جہاں آکسیجن اورکاربن ڈائی آکسائیڈکاتبادلہ ہوتاہے۔

وجوہات

سی اوپی ڈی کی اہم وجوہات مندرجہ ذیل ہیں:
٭سگریٹ کے دھوئیں میں سانس لینا
٭ایندھن جلنے سے پیداہونے والے دھوئیں میں سانس لینا
٭الفا1اینٹی ٹرپسن کی کمی

علامات

سی اوپی ڈی کی بیماری میں علامات دیرسے ظاہرہوتی ہیں۔ جب بیماری پھیل جاتی ہے اورپھیپھڑوں کونقصان پہنچ جاتاہے ۔گزرتے وقت کے ساتھ ان میں مزید خرابی پیداہوجاتی ہے۔سی اوپی ڈی کی عام علامات یہ ہیں:
٭سانس لینے میں دشواری
٭خرخراہٹ کے ساتھ سانس لینا
٭سینے کی جکڑن
٭بلغم کی اضافی پیداوارکے سبب باربارحلق صاف کرنے کی ضرورت
٭دائمی کھانسی (بلغم کے ساتھ اوراس کے بغیر)
٭ہونٹوں اورفنگرنیل بیڈز کابدرنگ ہونا
٭توانائی کی کمی
٭متواترسانس کے انفیکشن
٭غیرارادی طورپروزن میں کمی
٭معمول کی علامات کی شدت میں اضافہ(شدت مرض میں اضافہ)

تشخیص وعلاج

سی اوپی ڈی کی تشخیص کے لئے مریض کی مکمل ہسٹری جاننے کی ضرورت ہوتی ہے۔تشخیص کی تصدیق کے لئے چند ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں:
٭نظام تنفس کے ٹیسٹ
٭سینے کاایکسرے
٭سینے کاسی ٹی اسکین
٭آرٹیریل بلڈ گیسز
٭الفا1اینٹی ٹرپسن ٹیسٹ
سی اوپی ڈی کاعلاج طرززندگی میں تبدیلی اورمیڈیکل تھراپی دونوں پرمنحصرہے:
٭سگریٹ نوشی کاخاتمہ
٭ادویات (Bronchodilators, Oral steroids, Inhaled steroids, Phosphodiesterase-4 inhibitors)
٭لنگس تھراپیز (Oxygen therapy, Pulmonary rehabilitation program)
٭سرجری (لنگ ٹرانسپلانٹ)


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...