سردیوں کی سوغات مونگ پھلی کے فوائد واحتیاط

6,475

سردیوں کے بہت سی سوغات ہیں جن میں چکن کارن سوپ ، پائے، یخنی اور ہاں ایک چیز تو بھول ہی گئے ، جی جی ھم مونگ پھلی کا ذکر تو بھول گئے ،سردیوں کا موسم ہو ، اور مونگ پھلی کا ساتھ نا ہو ، ایسا ہونا نا ممکن سی بات ہے ۔ یہاں سردیوں نے اپنا رنگ جمانا شروع کیا وہاں شہریوں نے اسےاپنے گھر پر لانا شروع کیا۔گرم گرم مونگ پھلی صرف کھانے میں ہی لذیذ نہیں بلکے یہ ایک غذائیت سے بھر پور غذا ہے۔

مونگ پھلی ایک پھلی دارپودا ہے لیکن بے پناہ غذائیت کی وجہ سے اس کا شمار میوہ جات میں کیا جاتا ہے، مونگ پھلی چکنائی سے بھر پور ہوتی ہے اسی وجہ سے اس کا تیل بھی نکالا جاتا ہے ، مونگ پھلی کو دوسری بہت سی ڈشز میں استعمال کرکے اسے مزیدذائقہ دار بنایا جاتا ہے ،جیسے کے بن ، کیک، چاکلیٹ وغیرہ میں اس کو استعمال کرکے ان کو لذت اور ذائقہ دونوں فراہم کرتا ہے۔

مزید جانئے :شہد کے کمالات اور اس سے جڑے دلچسپ حقائق

 مونگ پھلی کے ۵حیرت انگیز فوائد 

اینٹی آکسی ڈینٹ :

مونگ پھلی میں قدرتی طور پر ایسے اینٹی آکسی ڈینٹموجودجاتے ہیں،جو غذائیت کے اعتبار سے سیب ، گاجر اور چقندر سے بھی زیادہ ہوتے ہیں، جو کم وزن افراد سمیت باڈی بلڈنگ کرنے والے اشخاص کے لئے نہایت مفید ہے ۔

وٹامن اے :

مونگ پھلی میں وٹامن اے پایا جاتا ہے وٹامن اے کینسر  کے خلاف لڑنے کی بھر پور طاقت رکھتے ہیں۔

وٹامن ڈی :

مونگ پھلی میں وٹامن ڈی بھی پایا جاتا ہے ، جو کہ ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط کرتا ہے۔

فولاد :

مونگ پھلی میں موجود قدرتی فولا د خون کے نئے خلیات بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

عمل انہضام :

مونگ پھلی عمل انہضام کو بہتر بناتا ہے ، اور ساتھ ساتھ معدے اور پھیپڑوں کو طاقت بھی فراہم کرتا ہے۔

مزید جانئے:انجیر کے 20 حیرت انگیز فوائد

مونگ پھلی کااستعمال کب مضرہے؟

خارش کی صورت میں :

جسم میں خارش ہونےکی صورت میں اس کا استعمال بند کردیں ورنہ خارش میں اضافہ ہوگا ۔

دوران حمل :

حاملہ خواتین مونگ پھلی کا استعمال نہ کریں اگر انہیں یہ میوہ مرغوب ہے تو پہلے اپنے معالج سے مشورہ کرلے ۔

دوران کھانسی :

کھانسی کی صورت میں مونگ پھلی کا استعمال بلکل ترک کردیں کیوں کہ یہ ایک تیلی سے بھر پور میوہ ہے جو کھانسی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے ۔

تیزابیت کے مریض :

اس مرض میں مبتلا حضرات مونگ پھلی کے استعمال سے گریز کریں ، کیونکہ خشک میوہ جا ت گرم تاثیر کے ہوتے ہیں اس لئے یہ تیزابیت کا باعث بن سکتی ہے ۔

معدے اور یرقان کے مریض :

اس مرض میں مبتلا حضرات بھی مونگ پھلی کا استعمال کم سے کم کریں ، اور ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق خوراک کا اہتمام کریں۔

مزید جانئے :خشک میوہ جات۔۔۔سردیوں میں ضروری

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...