شہد کے کمالات اور اس سے جڑے دلچسپ حقائق

4,134

شہد کی افادیت سے کوئی بشر انکاری نہیں، قدرت کے اس حسین تحفے میں لاتعداد طبی فوائد موجود ہے اور اس میں قدرت نے شفا بھی رکھی ہے ۔ دنیا بھر کے طبی ماہرین نے بھی اس بات کا اقرار کیا ہے کہ شہد دنیا کی بہترین غذاوں میں سے ایک ہیں۔

شہد انتہائی فائدہ مندہونے کے ساتھ ساتھ ذائقے سے بھر پور غذا بھی ہے ـ اس کا اپنا ایک منفرد ذائقہ ہوتا ہے ـ اس غذا میں کاربو ہائیڈریٹس، شکر، ریشہ،پروٹین اور پانی شامل ہیں ـ۔
شہد کو دیگرمیٹھاس مرکبات کا آمیزہ بھی کہا جا سکتا ہے ـ اس میں وٹامن (بی)، کیلشئیم، فولاد، سمیت بے شمار فائدہ مند ضروریات جسم شامل ہے جو کہ انسان کے جسم کو فائدہ بخشتی ہے ۔

مزید جانئے :شہد اصلی ہے یانقلی پہچان ہم بتائیں گے

شہد کے لاتعداد فوائد ہیں ، جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں۔

٭ شہد جسم سے فاسد مادوں کا اخراج بہتر بناتا ہے اور زہریلے اثرات ختم کرتا ہے۔

٭ نہار منہ اور عصر کے وقت شہد کو گرم پانی میں ملا کر پینا توانائی فراہم کرتا ہے ۔
٭ ملیریا بخار میں شہد دو تولہ پانی میں حل کرکے صبح و شام پیتے رہیں اور بدن پر تیل کی مالش کریں ایک سےدو دن میں بخار ختم ہوجائے گا۔
٭ ادرک کے رس میں تھوڑا سا شہد ملا کر کھانے سے نزلہ و زکام میں سکون آجاتا ہے۔
٭ کام کی زیادتی سے تھکن محسوس ہو تو دو بڑے چمچ شہد ایک گرم پانی کے گلاس میں ڈال کر پی لیں۔ تھکن غائب ہوجائے گی۔
٭ جلی ہوئی جگہ پر شہد کا لیپ کر یں تھوڑی دیر بعد آرام آجائے گا۔
٭ آواز بیٹھ جائے تو ایک بڑا چمچہ شہد دن میں تین مرتبہ کھائیں، کافی افاقہ ہوگا۔
٭ دو چمچے شہد گرم دودھ میں ڈال کر پینے سے قبض دور ہو جاتا ہے۔
٭شہد استعما ل کرنے سے کولیسٹرول پر قابو رکھا جاسکتا ہے ۔ شہد خون میں ایچ ڈی ایل یعنی گڈ کولیسٹرول کو بڑھا تا ہے۔

مزید جانئے : شہد کے استعمال کے بہترین صحت بخش طریقے

شہد اور اس کی مکھیوں سے متعلق دلچسپ حقائق :

*شہد کی مکھّی 13-15 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑتی ہے۔
* شہد کی مکھّی کے پر ایک منٹ میں 180 بار حرکت کرتے ہیں۔
* شہد کے پیداوار کے سیزن بہار یا گرمیوں میں ہوتے ہیں ۔
* تمام کارکن مکھّیاں مونث ہوتی ہیں۔
* کارکن مکھّی کی زندگی کا دورانیہ تقریباچھ ہفتے تک ہوتا ہے۔
* اک پاؤنڈ شہد کے مکھّیاں بیس لاکھوں پھولوں پر جاتی ہیں۔
* ایک اونس شہد بنانے کے لئے ایک مکھّی 1600 راؤنڈ ٹرپ کرتی ہے۔ یعنی چھ میل فی راؤنڈ ٹرپ۔
* ایک چھتے کی مکھّیاں ایک دن میں تقریبا دو لاکھ پچیس ہزار پھولوں پر جاتی ہیں ۔ ایک مکھّی ایک دن میں سیکڑوں پھولوں پر جاتی ہے جو کبھی کبھار کئی ہزار بھی ہوجاتے ہیں۔

مزید جانئے :شہد کی مکھی سے علاج

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...