کیا آپ خواب دیکھتے ہیں؟جواب سے آپ کی صحت کا گہرا تعلق ہے

2,349

کیاآپ نے کبھی اس بارے میں سوچاہے کہ ہمیں خواب کیوں نظرآتے ہیں ۔ہماری جذباتی صحت کے لئے خواب دیکھناضروری ہے۔خواب ہمارے مسائل ،یادیں اورجذبات سے تعلق رکھتے ہیں۔ساتھ ساتھ خواب صحت کے دیگرمسائل کی بھی نشاندہی کرتے ہیں جنھیں ہماری توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔یہاں کچھ خوابوں کا ذکر کیا گیا ہے جوآپ کی صحت سے متعلق سنجیدگی سے کچھ بتاتے ہیں۔

صحت مند طرز زندگی کو اپنانے سے آپ کا اپنی صحت پرکنٹرول رہتا ہے۔ورزش اورصحت بخش غذاؤں کے استعمال سے بیماریوں کے خدشات س بچا جاسکتا ہے۔اس طریقے کو اپنا کرآپ پرسکون نیند اورخوشگوار خواب سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

ڈراؤنا خواب وارننگ سائن

ڈراؤنے خواب سے آنکھ کھلناجب آپ کوٹھنڈے پسینے آرہے ہوں اورآپ کادل تیزتیز دھڑک رہاہواورذہن پریشان ہوتو آپ یقینا پریشان ہوجاتے ہیں ۔
یہ خواب کبھی کبھی آناکوئی خطرے کی بات نہیں لیکن بارباراسطرح کے خواب آنااس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ آپ کی صحت کے ساتھ کچھ سیریس مسئلہ ہے۔ایک مطالعہ کے مطابق ڈراؤنے خواب کودل کی بیماری سے منسلک کیا جاسکتا ہے۔
بے قاعدہ ہوتی دل کی دھڑکن کے سبب ڈراؤنے خواب نظرآسکتے ہیں۔دل کی بیماری کی وجہ سے دماغ کوآکسیجن کم مقدار میں پہنچتی ہے جس کی وجہ سے ڈراؤنے خواب آسکتے ہیں۔اسکی دوسری وجہ سلیپ ایپنیاہوسکتی ہے ۔
یہ ایک دائمی حالت ہے جسمیں نیند میں سانس رک رک کریاوقفہ سے آتی ہے۔یہ آکسیجن کی کمی سے ہوتاہے اورایسی حالت میں مریض ڈراؤنےخواب دیکھتا ہے۔ اگرآپ اس طرح کے خواب دیکھتے ہیں تو اسکی وجہ جاننے کی کوشش کریں ۔

خواب کی کثرت مختلف حالتوں کی طرف اشارہ

khwabon

بہت سے لوگ ہررات تقریباً چارسے چھ خواب دیکھتے ہیں لیکن صبح اٹھنے تک وہ انھیں یاد نہیں رہ پاتے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم جوبھی خواب دیکھتے ہیں اٹھنے پراسے یادرکھناچاہتے ہیں۔
بے چینی،ڈپریشن اورموڈ کی بڑھتی ہوئی خرابی کے باعث خواب کی فریکوئنسی میں اضافہ ہوسکتاہے۔جس کے باعث ہم گہری نیند سے جاگ سکتے ہیں۔اگرآپ اپنے خوابوں کے حوالے سے سنجیدہ ہیں تو اپنے سرہانے ایک نوٹ بک رکھیںتاکہ اپنے خوابوں کے بارے میں نوٹ کرسکیں۔
اگرآپ ایسانہیں سمجھتے کہ ان کا تعلق آپ کے موڈ کی خرابی سے ہے تواسکی دوسری وجہ ہوسکتی ہے۔مسلسل خوابوں کی دیگر وجوہات میں رات میں ٹھنڈایاگرم لگنا یادائمی درد ہوسکتا ہے۔اسکے علاوہ آپ کے ہارمون بھی آپ کے خوابوں کی تعداد اور یادداشت پراثرانداز ہوسکتے ہیں۔

خواب میں حملہ

یہ خواب الزائمراورپارکسنز کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔نفسیاتی سطح پرحملہ والے خواب زندگی پرکنٹرول کی کمی ہونے کی طرف بھی اشارہ کرتے ہیں۔

اگرآپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کی زندگی پرآپ کامکمل کنٹرول ہے لیکن پھربھی آپ کوایسے خواب نظرآتے ہیں توا س کامطلب ہے کہ آپ کواس کنٹرو ل کو برقرار رکھنے کے لئے سخت دشواری کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔اورآپ ایسا خوف محسوس کرتے ہیں کہ کہیں آپ کاکنٹرول ختم نہ ہوجائے۔
ایسے خواب آپ یادوسروں کے لئے تکلیف دہ نہیں ہوتے لیکن ہمارے اندرونی غیرحل شدہ تنازعات کی وجہ سے ہوسکتے ہیں۔لیکن یہ خواب خوف اورکنٹرول کی کمی دور کرنے میں مددگار ہوسکتے ہیں۔

عجیب وغریب خواب

khwabon

ایسے خواب مختلف وجوہات کی بناء پرآتے ہیں۔وہ اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ آپ کی میڈیکل کنڈیشن متاثرکن ہے جسمیں پارکنسنز کی بیماری شامل ہوسکتی ہے۔اس کے پیچھے آپ کا خوف بھی ہوسکتاہے۔
یہ بات آپ کے لئے حیران کن ہوگی لیکن عجیب وغریب خواب انفیکشن کی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔انفیکشن کی وجہ سے نیند آنے میں تاخیرہوتی ہے اورنیند گہری ہونے میں وقت لگتاہے جس کی وجہ سے لیٹ نائٹ ایسے خواب نظرآتے ہیں۔
اسکے علاوہ الکحل اوربہت سی ادویات بھی اپنے منفی اثرات رکھتی ہیں۔ اگرآپ سمجھتے ہیں کہ ان دواؤں کی وجہ سے آپ کی نینداورخوابوں پراثرپڑتاہے تو ڈاکٹرسے رابطہ کریں تاکہ وہ ادویات تبدیل کردیں۔

وہ خواب جوآپ کوجلدی جگادیں

بہت سے لوگ الارم بجنے سے پہلے ہی اٹھ جاتے ہیں۔ایسے خواب جن کی وجہ سے آپ جلدی جاگ جاتے ہیں وہ بے چینی اورڈپریشن کی نشاندہی کرتے ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق ڈپریشن کے مریض جلدہی گہری نیند سوجاتے ہیں ۔
اسی لئے انھیں را ت کوجلدہی خواب نظرآتے ہیں جس کے باعث وہ صبح جلد اٹھ جاتے ہیں۔اسکی دوسری وجہ سینے کی جلن ہوسکتی ہے۔اگررات کوچکنی اوربھاری غذائیں کھاکر سوجائیں توایسا ہوسکتا ہے ۔
اگرایساہے تو رات کو ہلک ااورجلدی کھانا کھائیں تاکہ پرسکون نیند اوراچھے خواب آئیں۔

برے خواب کی بہت سی وجوہات

تمام خواب آپ کی صحت کی خرابی کی طرف اشارہ نہیں کرتے اسی لئے کبھی کبھارڈراؤنے یاعجیب خواب نظرانداز کردیں۔اسکی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے خواتین میں ان کے مخصوص ایام،سونے سے پہلے ٹیلی وژن پرکچھ دیکھنے والے پروگرام یاکسی چیز کی بوبھی اثرانداز ہوسکتی ہے۔
سونے سے پہلے اگرآپ نے کوئی ڈراؤنی مووی دیکھی ہے تو بھی اسکی وجہ سے آپ کورات کوبرے خواب آسکتے ہیں۔اس کے علاوہ وٹامن بھی ہمارے خوابوں پراثرانداز ہوتے ہیں۔اگرآپ کسی سے خوف محسوس کرتے ہیں یاکسی بات کولے کرپریشان ہیں تو بھی رات کوبرے خواب آسکتے ہیں۔
اگررات آپ کسی برے خواب کی وجہ سے جاگ گئے ہوں تو اپنے دن بھرکاتجزیہ کریں کہ کہیں یہ اس کاسبب تو نہیں۔ڈاکٹرکے مشورے سے وٹامن سپلیمنٹ لیں ۔

صحت مند طرز زندگی سے پائیں پرسکون خواب

khwabon

صحت مند طرز زندگی کو اپنانے سے آپ کا اپنی صحت پرکنٹرول رہتا ہے۔ورزش اورصحت بخش غذاؤں کے استعمال سے بیماریوں کے خدشات سے  بچا جاسکتا ہے۔اس طریقے کو اپنا کرآپ پرسکون نیند اورخوشگوار خواب سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
سونے سے پہلے صحت بخش اسنیک لئے جاسکتے ہیں جیسے ایک گلاس دودھ اس کے استعمال سے آپ اپنی رات کو لگنے والی بھوک مٹا سکتے ہیں۔اپنی زندگی میں صحت بخش عادات کواپناکرآپ میٹھی نیند کے مزے لے سکتے ہیں۔

مزید جانئے: آپ کے ہونٹ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتے ہیں؟

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...