آپ کے ہونٹ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتے ہیں؟

20,623

سائنسدانوں اورقیافہ دانوں کے مطابق کسی بھی انسان کے ہونٹ اس کی شخصیت پر گہرا اثرڈالتے ہیں۔ان کے مطابق ہونٹوں (honton) کی بناوٹ سے کردار اور نفسیاتی مہارتوں کو پہچانا جاسکتا ہے۔ یہ کہتے ہیں کہ ہونٹ انفرادی شخصیت کی عکاسی کرسکتے ہیں۔

ہونٹ کے مختلف شیپس اور آپکی شخصیت

موٹے اور پھولے ہوئے ہونٹ

honton

ہونٹوں کی اس شیپ والے لوگ دوسروں کی دیکھ بھال بہترطریقے سے کرسکتے ہیں۔جیسے بچوں کی نگہداشت ،گھرمیں کسی پالتو جانور کا خیال یاگھرمیں موجود بزرگ حضرات کی دیکھ بھال آرام اورمحفوظ طریقے سے کرسکتے ہیں۔

ایسے افراد میں پیدائشی طور پر دوسروں کی حفاظت اوردیکھ بھال کی خواہش ہوتی ہے۔کسی بھی پریشان کن صوتحال میں ایسے افراد دوسروں کا پہلے اوراپنے لئے بعد میں سوچتے ہیں ۔ ایسے لوگ بہترین والدین بنتے ہیں۔

چھوٹے اور پھولے ہوئے ہونٹ

honton

یہ افراد نخرے والے اور شرارتی ہوتے ہیں۔ان کے لئے ان کے خود کے جذبات زیادہ ترجیح رکھتے ہیں۔یہ خودغرض ہوتے ہیں ان کے نزدیک اگر وہ اپناخیال نہ رکھیں تو کوئی دوسرا نہیں جو انکا خیال رکھ سکے۔

یہ دوسروں میں دلچسپی نہیں رکھتے لیکن ضرورت پڑنے پر ہمدرد اورمخلص دوست ہوتے ہیں۔ ضرورت پڑنے پردوسروں کی مدد کرتے ہیں۔

 اوپرکے ہونٹ نیچے کے ہونٹ سے موٹے ہوں تو

honton

ایسے لوگ صرف اپنے اوپرتوجہ مرکوز کروانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ان کی زندگی جذباتیت،ڈرامائی انداز اورتصوراتی خیالات میں گھری ہوئی ہوتی ہے۔یہ افراد اپنے بارے میں انتہائی رائے اوردوسروں کواپنی طرف متوجہ کرنے کا فن رکھتے ہیں۔

اپنے آپ سے محبت کرنے والے یہ افراد صرف خود کو اہمیت دینا اوردلوانا پسند کرتے ہیں۔محفل میں مذاحیہ ،طنزیہ یا کوئی دوسری بات کرکے سب کواپنی طرف متوجہ کرنا ان کی عادت ہوتی ہے۔

نیچے کے ہونٹ اوپر سے بڑے ہوں تو

honton

ایسے افراد متحرک طرززندگی، نئے واقعات ،گھومنے کے لئے نئے مقامات اورنئے تاثر یعنی امپریشن میں دلچسپی رکھتے ہیں۔یہ حساس ،قابل،اورکچھ نیا کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ایسے لوگ قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ ایسی شخصیات کے حامل ہوتے ہیں کے کسی نئی مہم جوئی کے راستے پراپنے ساتھ والے افراد کی بہترین قیادت کرسکتے ہیں۔

عام سے ہونٹ

ایسے ہونٹوں (honton) والے افراد ہرکام میں توازن رکھتے ہیں۔یہ دوسروں کی بات سنتے ہیں اوران کے سامنے جب کوئی کام یا مسئلہ رکھاجاتا ہے تو وہ اپنی دوراندیشی کی بدولت بہتر کام کرتے ہیں

۔دوسروں پرتنقید مگردوسروں کی رائے کااحترام کرتے ہیں۔یہ مضبوط ہوتے ہیں ایسے لوگوں کوبے وقوف بنانا مشکل ہوتاہے لیکن یہ ہنسی مذاق کوپسند کرتے ہیں۔

ہونٹ پتلے ہوں تو

honton

ایسے افراد خود مختاراورکسی بھی مسئلے سے نمٹنے کے قابل ہوتے ہیں۔ایسے لوگوں کودوسروں کی کمپنی کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی چاہے وہ کہیں گھومنے جائیں یاچھٹیاں گزاریں۔ایسے افراد گھرمیں رہنا پسند کرتے ہیں ۔محبت کاجذبہ رکھتے ہیں ۔دوسروں کی بات کوسمجھتے ہیں اوران کی قدرکرتے ہیں۔

ناک اور ہونٹ کے بیچ میں لکیرنوکیلی ہو تو

honton

ان کی انگلیوں میں جادوہوتاہے یہ افراد سوفیصد تخلیقی ہوتے ہیں۔ ان کی اکثریت باصلاحیت فنکاراورموسیقارہوتی ہے۔ان کی یادداشت تیز ہوتی ہے یہ لوگوں کے چہرے اورنام یاد رکھتے ہیں۔

یہ سماجی ہوتے ہیں اورسب کے ساتھ رابطہ کو برقرار رکھتے ہیں۔وہ جانتے ہیں کہ وہ کیا کررہے ہیں اورتقریباً ہمیشہ اپنے کام میں اچھے نتائج پاتے ہیں۔

ناک اور ہونٹ کے بیچ میں لکیرگول سی ہو تو

honton

ایسے ہونٹوں (honton) والے افرا دہمدرد،حساس اور مہربان ہوتے ہیں۔دوسروں کی پریشانی میں پریشان ہوجاتے ہیں اوردوسروں کی مدد کرنے کے لئے ہروقت تیاررہتے ہیں۔

اپنے اردگرد کی دیکھ بھال اوردوسروں کوزندگی کی طرف لانے میں مدد کرتے ہیں۔ایسے افراد دنیا بھر میں مانے جاتے ہیں۔

ناک اور ہونٹ کے بیچ میں لکیر نہ ہو تو

honton

یہ لوگ سب سے زیادہ ذمہ داراورقابل اعتماد ہوتے ہیں۔ان کے لئے ناممکن کچھ بھی نہیں ہوتا۔اپنی ذات کوتکلیف پہنچا کربھی وہ دوسروں کی مدد کرنے کوتیاررہتے ہیں۔

یہ ہرکام وقت پرکرتے ہیں اسی لئے ان کے دوستوں اوراقرباء کومعلوم ہوتاہے کہ وہ کسی بھی صورتحال میں ان پرانحصار کرسکتے ہیں۔یہ کسی بھی مسئلہ کو چٹکیوں میں حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...