خشکی سے نمٹنے کے حیرت انگیزطریقے

5,246

سر میں خشکی کی شکایت ایک بڑا مسئلہ ہے۔جسکے نتیجے میں سر میں خارش رہتی ہے۔
ہم سب کبھی نہ کبھی اس مسئلہ کا شکار ہوجاتے ہیں ۔عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین میں سر کی خشکی کی زیادہ شکایات پائی گئی ہیں ۔

سر میں خشکی کی بنیادی وجہ صحیح طریقے سے بالوں کی صفائی کا نا ہونا ہے۔اکثر اوقات مختلف بیماریوں جسے سورائسیز، ایگزیماوغیرہ کی وجہ سے بھی سر میں خشکی ہو جاتی ہے۔
جسکے لئے ہم لوگ مہنگے شیمپوکا استعمال کرتے ہیں لیکن اسکا بھی کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا ۔چند ایسے گھریلو نسخے مندرجہ ذیل ہیں جس کی مدد سے آپ اس مشکل سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں ۔

مزید جانئے :بالوں کے مسائل اب کریں منٹوں میں دور

اسپرین

اسپرین کی دو گولیاں پیس کے شیمپو میں شامل کریں ایک سے دو منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر سر دھو لیں
اس کے بعد پھر سادہ شیمپو سے سر کو دھوئیں آپ اس کا اثر دیکھ کرحیران رہ جائیں گے۔

سیب کا سرکہ

سیب کے سرکے میں طاقتور اجزا موجود ہوتے ہیں جو سر کی جلد کی سوزش اور خشکی سے نجات دلاتے ہیں ۔
اس کے لئے ایک چمچ سیب کا سرکا ایک جگ پانی میں شامل کریں اور سر میں لگا لیں پندرہ منٹ سے ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں اور پھر سر دھولیں خشکی اور خارش ختم ہوجائے گی۔

مختلف تیلوں کا مجموعہ

ناریل،بادام،زیتون اور لیوینڈر کا تیل اچھی طرح مکس کر لیں اور رات کو سونے سے پہلے سر میں لگائیں اور ساری رات لگارہنے دیں۔ صبح سر کو شیمپو سے اچھی طرح دھولیں،اس طریقے سے نا صرف خارش ختم ہوگی بلکہ آپ کے بال بھی مضبوط ہوجائیں گے۔

ناریل کا تیل

ناریل کا تیل سر کی خشکی کے خاتمے کے لئے نہایت موثر ثابت ہوتا ہے نہانے سے ایک گھنٹہ پہلے ناریل کے تیل سے سر کی ہلکے ہاتھ سے مالش کریں ۔
پھر شیمپو سے سر دھو لیں بہترین نتائج کے لئے ایسے شیمپو کا استعمال کریں جس میں ناریل کا تیل بھی پایا جاتا ہو۔

کیلے کا ماسک

کیلوں کو پیس لیں اس میں ایک چمچ شہد شامل کریں اور وہ پیسٹ سر کی جلد میں لگا لیں اور بیس منٹ تک لگا رہنے دیں۔ بالوں کو پھر کسی اچھے شیمپو سے دھولیں۔

مزید جانئے : بالوں اور جلد کے لئے السی کےاستعمال کےٹوٹکے

کھانے کا سوڈا

بالوں کو گیلا کر کے 2,3 چٹکیاں کھانے کا سوڈا سر میں اچھی طرح رگڑیں اسکے بعد بالوں کو سادہ پانی سے دھو لیں ۔
شیمپو یا صابن کا استعما ل ہرگز نہیں کریں ۔یہ خشکی کو بڑھنے سے روکتا ہے اسکے استعمال سے بال دھونے کے بعد خشک ہونا لگتے ہیں۔
لیکن چند دنوں بعد بال قدرتی تیل پیدا کرنے لگیں گے جس سے بال نرم اور خشکی سے پاک ہوجائیں گے۔

لہسن اور شہد

لہسن کو پیس کر اپنے سر پر مل لیں، اس کی بو سے بچنے کے لیے اسے پیستے ہوئے لہسن میں شہد شامل کرلیں اور پھر سر پر مالش کریں جس کے بعد سر کو معمول کے مطابق دھولیں۔ لہسن خشکی کو ختم کر کے مزید افزائش سے روکتا ہے۔

لیموں

خشکی سے نجات پانے کے لیے دو چائے کے چمچ لیموں کے عرق کی مالش اپنے سر پر کریں اور پانی سے دھولیں۔
اس عمل کوکامیاب بنانے کے لئے اس کو کئی ہفتوں تک جاری رکھے .

مزید جانئے :ریٹھاصرف بالوں کے لئے ہی مفید نہیں!

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...