خشکی سے نجات کے حیرت انگیز ٹوٹکے

4,915

سر میں خشکی کا مسئلہ بہت عام ہوچکا ہے جس کا نتیجہ تکلیف دہ خارش کی شکل میںسامنے آتا ہے اور یہ مسئلہ صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مرد حضرات کو بھی اس کا سامنا ہوتا ہے اور اس سے بچنے کے لیے خواتین و حضرات کافی جتن کرتے ہیں جن میں اکثریت کو ناکامی کا سامنا رہتا ہے۔عام طور پر اس کی وجہ بالوں کی صفائی کاخیال نہ رکھنا یا پھرجلدی مسائل ہوتے ہیں تاہم گھر سے باہر لوگوں کی موجودگی میں ہونے والی خارش شرمندگی کا باعث بھی بن سکتی ہے خاص طور پر خشکی اور جوئیں اگر سر سے باہر نکلتی ہے تو وہ باعث شرم بن جاتی ہے

اس تکلیف اور شرمندگی سے نجات کےیہ دلچسپ ٹوٹکے بہت مددگار ثابت ہونگے۔

لیموں

خشکی سے نجات پانے کے لیے دو چائے کے چمچ لیموں کے عرق کی مالش اپنے سر پر کریں اور پھر اپنے سر کوپانی سے دھولیں۔ اس کے بعد ایک چائے کا چمچ لیموں کا جوس ایک کپ پانی میں ملائیں اور اپنے سر کو اس سے بھگولیں۔ اس طریقہ کار کو روزانہ اس وقت استعمال کریں جب تک خشکی کا خاتمہ نہ ہوجائے۔ لیموں میں موجود تیزابیت آپ کے سر پر ہائیڈروجن کی سطح کو متوازن رکھتی ہے جس کے نتیجے میں خشکی کو دور بھاگنا پڑتا ہے۔

ایلو ویرا جیل

سر میں خارش کی بڑی وجہ خشک جلد ہوتی ہے اور ایلو ویرا قدرتی موئسچرائزر سمجھا جاتا ہے جبکہ اس میں جراثیم کش اور سکون پہنچانے والی خصوصیات بھی موجود ہیں۔ اس جیل کو سر پر لگائیں اور 20 منٹ بعد سر کو ہلکے گرم پانی سے اچھی طرح دھولیں۔


یہ بھی پڑھئے :گھریلو ٹوٹکے کئی امراض کا آسان علاج

ٹی ٹری آئل

ٹی ٹری آئل جراثیم کش اور ورم کش ہوتا ہے جو کہ بالوں میں خشکی اور خارش کی شکایت پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ تیل مختلف قسم کے فنگلز اور وائرسس سے بھی لڑتا ہے جو کہ خشکی اور سر میں خارش کا باعث بنتے ہیں، ٹی ٹری آئل کے چند قطرے اپنے پسندیدہ شیمپو میں ملائیں اور اس عمل کو اس وقت تک دہراتے رہے جب تک خشکی اور خارش ختم نہیں ہوجاتی۔

ناریل کا تیل

ناریل کا تیل خشکی کا آزمودہ اور موثر علاج سمھجا جا تا ہے جبکہ اس کی مہک بھی مزاج پرگراں نہیں گزرتی۔ نہانے سے پہلے تین سے پانچ چائے کے چمچ ناریل کے تیل سے سر کی مالش کریں اور ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سر کو شیمپو سے دھولیں، اس کے علاوہ آپ اس کی مزید افادیت بڑھانا چاہتے ہیں تو ایسا شیمپو استعمال کریں جس میں ناریل کا تیل استعمال ہوا ہو

زیتون کا تیل

رات کو زیتون کے تیل کی مالش کرکے سو جانا خشکی بھگانے کا صدیوں پرانا ٹوٹکا ہے، زیتون کے تیل کے دس قطروں کو سر پر ٹپکا کر اس کی مالش کریں اور سر کو کسی ٹوپی یا تولیے میں چھپا کر سوجائیں۔ صبح اٹھ کر سر کو اچھی طرح دھولیں کچھ دنوں میں خشکی آپ سے دور بھاگ جائے گی، تاہم فوری اثر چاہتے ہیں تو ایسے شیمپو کو ترجیح دیں جس میں زیتون کا تیل بھی شامل ہو۔


یہ بھی  پڑھئے :گلے کی سوزش سے نجات پانے کے 6 بہترین گھریلو نسخے

مالش

اپنے بالوں میں روزانہ کی بنیاد پر گول دائرے میں نرمی سے مالش اور برش کرنا عادت بنائیں، اس سے دوران خون کی رفتار بڑھتی ہے جس سے جلد کے خشک خلیات نکل جاتے ہیں جبکہ بالوں کی جڑیں متحرک ہوتی ہیں۔

جسمانی سرگرمیاں

جسمانی ورزش یا کھیل سے دوران خون بہتر ہوتا ہے جس کا مطلب ہے یہ ہے کہ جسم کو متعدد اہم عناصر جیسے آکسیجن وغیرہ ملتے ہیں، دوران خون بہتر ہونے سے ورم کم ہوتا ہے جو کہ سر میں خارش کا باعث بنتا ہے۔

شہد

خام شہد بھی ایک ایسا قدرتی ذریعہ ہے جو اس مسئلے سے چھٹکارا دلاتا ہے، اسے استعمال کرنے کے لیے 9 حصے شہد اور 1 حصہ گرم پانی کا مکس کریں، اس کے بعد بالوں کو اچھی طرح دھوئیں اور پھر اس مکسچر سے اس پر دو سے تین منٹ مالش کریں۔ اس کے بعد سر پر تولیہ لپیٹ لیں اور 2 گھنٹےکے بعد پانی سےاچھی طرح سرکو دھولیں۔

اسپرین

اسپرین سیلی کائی لیک ایسڈسے بھرپور دوا ہے جو بیشتر خشکی سے نجات دلانے والے شیمپوز کا حصہ ہوتے ہیں۔ اسپرین کی 2 گولیوں کو پیس کر سفوف کی شکل دیں اور سر پر لگانے کے لیے جتنا شیمپو لیتے ہیں اس میں شامل کرلیں، اس مکسچر کو اپنے بالوں پر ایک سے دو منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر اچھی طرح دھولیں، اس کے بعد پھر سادہ شیمپو سے سر کو دھوئیں آپ اس کا اثر فوری طور پر دیکھیں گے۔


اس بارے میں جانئے :رک جائیں! کیلے کے چھلکے کو پھینکنے کے بجائے اس طرح استعمال میں لائیں


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...