ریٹھا صرف بالوں کے لئے ہی مفید نہیں!

6,968

ریٹھا بہت سستا ہوتا ہے اورآسانی سے مارکیٹ میں مل جاتاہے ۔اس میں عام صابن سے پچاس گنا زیادہ میل دور کرنے کی خاصیت پائی جاتی ہے۔عموماً یہ کپڑے اورسردھونے کے کام میں لایاجاتا ہے۔بہت سے لوگ اس سے واقف بھی ہوں گے لیکن اگر جولوگ اس کے بارے میں نہیں جانتے تو انھیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ چاہے ملک کے کسی بھی حصے میں ہوں وہاں پرموجود پنسار کے پاس آپ کوریٹھا ضرور مل جائے گا۔
ویسے تو ریٹھا بالوں کی خوبصورتی کے حوالے سے جانا جاتا ہے لیکن مختلف دواؤں میں بھی ریٹھاکااستعمال کیا جاتا ہے۔ریٹھا معدہ،جگر اوراعصاب کے لئے طاقتور جز ہے۔زہر دورکرنے اورزہریلے جانوروں کے کاٹے کابہترین علاج ہے۔دمہ اورپیٹ کے امراض،ہسٹریااورمرگی کے مریض کوفوری ہوش میں لانے اورپیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ آج آپ جان پائیں گے ریٹھے کے ایسے استعمالات جوآپ نے شاید پہلے نہیں سنے ہونگے۔

۱۔خوبصورت بال

پرانے وقتوں میں شیمپو کااستعمال عام نہیں تھا اسی لئے خواتین سردھونے کے لئے ریٹھے کااستعمال کرتی تھیں ۔اس کے استعمال سے بال خوبصورت اورکیمیکل سے محفوظ رہتے ہیں۔اگر آ پ رات کوریٹھابھگودیں اورصبح چاہیں تو اسے ہلکاساابال لیں یاپھر بلینڈ کرکے اس پانی سے سردھوئیں تو بال خوبصورت ہوجاتے ہیں۔

اس سے شیمپو کی طرح بہت زیادہ جھاگ نہیں بنتالیکن یہ آپ کے بالوں کوصاف کرکے ان کی حفاظت کرتاہے۔اگر چاہیں تو ریٹھے کے ساتھ آملہ اورسیکاکائی بھی ڈال کربھگادیں تو اسکی افادیت دگنی ہوجائے گی۔

۲۔مرگی

مرگی کے مریض کو جب دورہ پڑے تو ریٹھاپیس کرسونگھانے سے فوری طورپرہوش آجاتاہے۔اوراگرکوئی مرگی کامریض ہوتو اس کے گلے میں ریٹھے کودھاگے یاڈوری میں پروکرلٹکانا بھی مفید ثابت ہوتاہے۔

۳۔خناق

خناق بڑا خطرناک مرض ہے اس کے باعث مریض کی اچانک موت واقع ہوسکتی ہے۔خناق کے مرض میں ریٹھانہایت مفید ہے۔اس مرض میں مریض کوحلق میں کچھ اٹکاہوامعلوم ہوتاہے اورحلق سے ایک گھونٹ پانی بھی نہیں اترتا ایسے میں پوست ریٹھاایک تولہ لے کر اسے پانی میں پکا کرمریض کوغرارے کروائیں تو افاقہ ہوگا۔

۴۔زہر کے اثر سے بچاؤ

عموماً زہریلے کیڑے یا دیگر حشرات الارض اگر انسان کوکاٹ لیں تو زہر پورے جسم میں پھیل جاتاہے ۔گاؤں دیہات وغیرہ میں یہ مسئلہ زیادہ پایاجاتاہے ۔

اسی لئے جو شخص بھی روٹی کھانے سے قبل صرف دورتی پوست ریٹھے کاپاؤڈر استعمال کرتارہے گا تو اس پرکسی بھی قسم کے زہر کااثر نہیں ہوتاہے۔

۵۔دمہ

ریٹھاکامغزیعنی بیج پیس کاپاؤڈر بناکررکھ لیں اور اس میںسے صرف نو ماشہ لے کر روزانہ صبح عرق سونف یاگاؤ زبان کے ساتھ لے لیں دمہ میں آرام آئے گا۔

۶۔پرانے دست

چارماشہ ریٹھے لے کرآدھاگلاس پانی میں بھگودیںجب بھیگ جائیں تو اس کے جھاگ اوپر آئیں گے اسے چھان کرپلانے سے پرانے دست ٹھیک ہوجاتے ہیں ۔یہ پرانے دستوں کے علاج میں نہایت مفیدہے۔

۷۔آدھے سرکادرد

اگر آدھے سرمیں درد کی شکایت رہتی ہوتوپوست مغز ریٹھا پانچ ماشہ،الائچی چھ ماشہ،گل سرخ تین ماشہ لے کرپیس کررکھ لیں۔چٹکی بھرلے کردانتوں کے درمیان ایک سائڈ رکھ لیں تو آدھے سرکادرد دورہوجاتاہے۔

۸۔آنکھوں کوسیاہ کرنے کے لئے

اگرکوئی اپنی آنکھوں کوسیاہ کرناچاہتاہوتوپوست ریٹھے کوجلاکرزیتون کے تیل میں ملاکراسکیلپ پرباقاعدگی سے لگانے سے آنکھیں سیاہ ہوجاتی ہیں۔

۹۔لقوہ

ریٹھاکاچھلکاپیس کراس میں برا بر وزن میں گڑ شامل کریں اورچھوٹی چھوٹی چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ایک گولی صبح اورایک گولی رات کھانے کے بعد کھالیں۔تین سے چار دن کے اندر درد دورہوجائے گا اورمستقل استعمال سے لقوہ سے نجات مل جائے گی۔

۱۰۔بے ہوشی دورکرنے کے لئے

ریٹھا ہرقسم کی بے ہوشی دورکرنے میں کارآمد ہے۔ریٹھے کوپاؤڈر بناکررکھ لیں اگر کوئی بے ہوش ہوجائے تو فوراً اسے پساہواریٹھاسونگھادیں فوراً ہوش آجائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...