بالوں کے مسائل اب کریں منٹوں میں دور
ناقص خوراک ،پانی اورماحولیاتی آلودگی کے باعث بالوں کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔ہرمسئلے کے لئے ڈاکٹر یابیوٹیشن کے پاس جانابھی آسان نہیں ہے ۔اسی لئے ذیل کے ٹوٹکوں کو آزمائیں اوربالوں میں ہونے والے مسائل اب کسی کے پاس جائے بغیر خود اپنے گھر پرحل کریں۔
۱۔بالوں کی خشکی،دانے اورکھجلی
نیم کے پتے پیس کرپانی ملاکرپیسٹ بنائیں۔اسکیلپ پرلگائیں اورآدھے گھنٹے بعد دھولیں۔
۲۔روکھے بے جان بال
ایک کیلاچھلاہوا میش کریں اورآدھاکپ دہی کے ساتھ اچھی طرح ملالیں۔بالوں میں جڑوں سے سروں تک لگائیں۔بیس منٹ بعد دھولیں۔بال نرم وملائم اورخوبصورت ہوجائیں گے۔
۳۔لمبے بال
ناریل کے تیل میں کڑی پتے ڈال کرہلکی آنچ پرپکنے رکھ دیں۔جب پتے جل جائیں توتیل ٹھنڈاہونے پر بالوں کی جڑوں میں لگائیں بال جلد ی بڑھیں گے۔
۴۔جھڑتے بال
آلوکارس دوچمچ،انڈہ ایک عدد،لیموں کارس چند قطرے اوردہی آدھاکپ لے کراچھی طرح مکس کرکے بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔یاپھر
اسپرے بوتل میں دودھ ڈالیں اورروزانہ رات کوبالوں کی جڑوں میں دودھ کااسپرے کریں صبح دھولیں۔بال گرنابندہوجائیں گے۔
۵۔گنج پن
آدھا کپ دودھ یابالوں کے حساب سے جتنی ضرورت ہو لے کراسمیں ایک چمچ ملیٹھی کاپاؤڈر ملاکررات کوسونے سے پہلے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اورصبح دھولیں۔ایک دن کے وقفے سے یہ عمل کریں ایک ماہ کے اندر گنج پن کی شکایت دورہوجائے گی۔
۶۔بالوں سے آنے والی بو
ایک چمچ بیکنگ سوڈا میں دوچمچ پانی شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اوربالوں کی جڑوں میں لگاکرپندرہ منٹ بعد دھولیں ۔بودورہوجائے گی۔
۷۔جوؤں سے نجات
نیم کے تیل میں آدھاآدھاچمچ کافو اورکمیلابوٹی پیس کرملاکربالوں میں لگائیں۔پھرنیم کے پتوں کوپانی میں ابال کراسی پانی سے سردھولیں۔
۸۔سفید بال
سفید بالوں سے نجات کے لئے آملہ کاتیل ایک پاؤ لے کر اسمیں ایک لوکی کدوکش کرکے ڈالیں۔جب لوکی گولڈن ہوجائے تو تیل ٹھنڈاکرکے چھان لیں۔سر میںیہ تیل ہفتے میں چار بار لگائیں آپکوواضح فرق محسوس ہوگا۔
۹۔سرکاپسینہ
گرمیوں میں سرمیں آنے والاپسینہ بہت تنگ کرتاہے۔بینگن کاعرق،ہلدی اورپودینہ کاپیسٹ مکس کرکے بالوں میں لگائیں اورکیپ پہن لیں۔بیس منٹ بعد دھولیں۔
۱۰۔فنگل انفیکشن
فنگل انفیکشن کے باعث سرپردانے نکل آتے ہیں اوریہ انفیکشن بڑھتے بڑھتے کانوں اورآنکھوں تک بھی پہنچ جاتاہے۔۔زیتون ،ناریل اورکیسٹر آئل ایک ایک چمچ لے لیں۔ایک چمچ امرود کے پتے،کلونجی ایک چٹکی چمچ،بڑی ہڑ ایک چھوٹاٹکڑا لے کرسب کوبلینڈکرکے اسکیلپ پرلگاکرشاورکیپ پہن لیں آدھے گھنٹے بعد دھولیں۔ایک ہفتے کے اندر سرکے دانے ختم ہوجائیں گے۔