گھر میں موجود اجزاء سے بننے والے آسان ڈائٹ کھانے

41,428
وزن کم کرنے کے لئے ورزش اور غذا کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے ۔ ڈائٹ فوڈ اکثر بنانے میں مشکل اور بازار سے خریدنے کے لحاظ سے مہنگے ہوتے ہیں۔ البتہ گھر میں موجود اجزاء سےہی اگر وزن کم کرنے کے لئے خصوصی کھانے تیار کر لئے جائیں تو یہ کام نہایت آسان ہوجائے۔ پیش خدمت ہے گھر میں تیار ہونے والے آسان اور صحت بخش ڈائٹ پکوان۔

۱۔اوٹس سوپ کے اجزاء

ویسے تو اوٹس (دلیہ )ہر گھر میں صبح ناشتے میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن دلیہ کا استعمال سوپ کی صورت میں رات میں بھی کیا جا سکتا ہے ۔

اسے بنانے کے لئے مہنگے اجزاء کی بھی ضرورت نہیں ہوگی ۔

oats soup

اوٹس سوپ کے اجزاء
اوٹس ۔ایک کپ
پیاز۔ایک عدد(چھوٹی )
ہری مرچ۔دو عدد
دودھ۔دو کپ
لہسن ادرک کاپیسٹ ۔آدھا چائے کا چمچ
نمک۔آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ہرا دھنیا۔سجاوٹ اور خوشبوکے لئے
تیل۔دو کھانے کے چمچ

ترکیب

۱۔پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز فرائی کریں یہاں تک کہ وہ ہلکی گلابی ہو جائے اب لہسن ،ادرک اور ہری مرچ فرائی کریں
۲۔ جب پیاز ،ہری مرچ اور لہسن ادرک فرائی ہو جائیں تو اوٹس ڈال کر فرائی کریںیہاں تک کہ اس کا رنگ تبدیل ہو جائے
۳۔ اب اوٹس میں نمک ،کالی مرچ اور دودھ شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر دس منٹ تک پکائیں ۔
۴۔آخر میں ہرا دھنیا ڈال کر چولھا بند کر دیں ۔

 

 

 

۲۔دالوں کے کباب

daalon ke kabab

وہ لوگ جو ڈائٹنگ کے دوران کاربوہائڈریٹس نہیں لے پاتے انھیں پروٹین اور کیلشیم کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے ، اسلئے انھیں گوشت اور انڈے کے ساتھ دالوں کا استعمال کرنا چاہئے ۔

چونکہ دال ہر گھر میں دال چاول یا دال کے سوپ کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ دالوں کے کباب بھی بنائے جا سکتے ہیں جنھیں فریز بھی کیا جا سکتا ہے ۔

اجزاء
چنے کی دال ۔ایک کپ
مونگ کی دال۔ایک کپ
مسور کی دال۔آدھا کپ
ماش کی دال۔آدھا کپ
گرم مصالحہ پائوڈر۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ
نمک۔ایک چمچ
ہرا دھنیا ۔آدھی گٹھی
ہری مرچ۔چھہ عدد
انڈا۔ایک عدد
ڈبل روٹی کے سلائس ۔دو عدد
پیاز۔ایک عدد

ترکیب

۱۔تمام دالوں کو ابال کر پانی خشک کرلیں اب دالوں میں تمام اجزاء ملا کر بلینڈ کرلیں
۲۔ دالوں کے مکسچر کو دو گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں
۳۔ اب دالوں کے مکسچر سے کبابا بنا لیںاور فریز کریں
۴۔ جب استعمال کرنا ہو ایک چمچ تیل میں کبابا فرائی کر لیں پیٹا بریڈ یا برائون بریڈ کے ساتھ سرو کریں ۔

 

 

 

 

 

 

۳۔چنا چاٹ سبزیوں کے ساتھ

chana chaat- daalon ke kabab

بازار کی چنا چاٹ کسے پسند نہیں ہوتی ۔ ایسی ہی مزیدار چاٹ گھر میں تیار کرکے اسمیں سبزیاں شامل کرکے آپ وزن بھی کم کر سکتے ہیں ۔

اجزاء
سفیدابلے چنے ۔ایک کپ
ابلے لال لوبیا۔ایک کپ
(شملہ مرچ،ہری پیاز ،گوبھی ،پیاز،ہرا دھنیا ،ٹماٹر ،کھیرا ،چقندر )۔آدھا آدھا کپ
ثابت دھنیا،زیرا،ثابت لال مرچ ۔ایک ایک چمچ (بھون کرمصالحہ پیس لیں )
کیچپ۔ایک چوتھائی پیالی
نمک۔ایک چمچ
املی پیسٹ ۔آدھا کپ

ترکیب

۱۔تمام سبزیاں باریک کاٹ لیں یا کدوکش کر لیں
۲۔چنے ،لوبیا اور سبزیاں مکس کر کے فریج میں رکھ لیں جب چاٹ کھانی ہو اوپر سے کیچپ،املی پیسٹ اور ،مصالحہ ڈال کر نوش فرمائیں
یہ چاٹ نہ صرف صحت بخش ہے بلکہ مزیدار بھی۔وہ خواتین جو چٹ پٹے کھانے شوق سے کھاتی ہیں اور ڈائٹنگ کرنا مشکل سمجھتی ہیں۔

انھیں یہ چاٹ اپنی ڈائٹ میں ضرور شامل کرنی چاہئے۔

 

 

۴۔ پنیرہری بھری سبزی

paneer hari bhari sabzi

دودھ ہر گھر میں موجود ہوتا ہے چونکہ ڈائٹنگ کے دوران کیلشیم کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ اسلئے دودھ کا بہترین متبادل پنیر ہو سکتا ہے جسے گھر میں آسانی سے بنایا جا سکتا ہے اور پنیر کے ساتھ کئی سبزیاں اور سالن تیار کئے جا سکتے ہیں۔

اجزاء
پنیر بنانے کیلئے (ایک کلو دودھ ابال لیں ۔جب دودھ ابلنے لگے تو اسمیں سرکہ ڈال کر دودھ پھاڑ لیں اور اس دودھ کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر چھان لیں ،پنیر تیار ہے )
پنیر ۔ایک کپ
پالک ۔آدھا کلو
مٹر ۔آدھا کپ
قصوری میتھی۔دو چمچ
سویا ۔آدھا کپ
سرسوں ۔آدھا کلو
چاٹ مصالحہ ۔ایک چمچ
نمک۔آدھا چائے کا چمچ
زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ
لہسن پیسٹ ۔دو کھانے کے چمچ

ترکیب

ایک پتیلی میں تیل گرم کریںاس میں لہسن پیسٹ فرائی کریں اور تمام سبزیاں اور نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں، تاکہ تمام سبزیاں گل جائیں۔

جب سبزیوں کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں چاٹ مصالحہ اور پنیر ڈال دیں۔

گرم روٹی یا براؤن بریڈ کے ساتھ پیش کریں ۔

مزید جانئے: دوبارہ وزن بڑھنےسے بچنے کے چھ طریقے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...