5عام مسائل کےخاص مگر آسان حل

10,755

روزمرہ زندگی میں اچانک سے کبھی آپ کو کوئی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس کا آپ نے سوچابھی نہیں ہوتا اور اگر اس مشکل سے نکلنے کا کوئی فوری حل تلاش نا کیا جائے تو وہ پریشانی کافی شدید ہوجاتی ہے ۔ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتاتے ہیں جس کی مدد سے آپ مشکلات کو فوری حل کرسکتے ہیں اور کسی بھی بڑی پریشانی کا راستہ روک سکتے ہیں ۔

کیڑے اور مچھر کو بھگائیں

 اگر آپ کے کمرے میں یا پھر آپ کا پڑاوٌ کسی ایسی جگہ ہے جہاں بہت مچھر ہیں اور آپ اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہاں آپ سوکھا پودینے یا کوئی جڑی بوٹی جلا کر رکھ دے ،تھوری دیر میں مچھر غائب ہوجائے گے کیونکہ مچھر اور کیڑے اس کے جلنے کی بدبو پسند نہیں کرتےاور اس بدبو سے دور بھاگ جاتے ہیں۔

مزید جانئے: مچھر مخصوص لوگوں کوہی کیوں کاٹتے ہیں ؟


شدید سردی سے بچاؤ

آپ کسی ایسے مقام پر موجود ہیں جہاں شدید سردی ہے اور آپ کےپاس سردی سے بچنے کے لئے مناسب انتظام نہیں ہو تو آپ جیکٹ یا سوئٹر کے اندر گھاس یا پھر پتے رکھ لیجئے یہ آپ کو گرم رکھنے میں مدد فراہم کرے گا اور آپ کو  ہائپو تھرمیا سے بچائے گا ۔

مزید جانئے: موسم سرما: بیماریوں سے بچنے کے6طریقے


گندے پانی کو صاف بنائیں

آپ کے پاس پینے کو صاف پانی ختم ہوگیا اور صرف گنداپانی موجود ہے تو آپ کو کرنا یہ ہے کہ گندے پانی سے بھری بوتل کو زمین سے کچھ اوپر رکھیں اور اس میں ایک صاف ٹی شرٹ ڈبو دے اور اس شرٹ کا دوسرا سرا ایک دوسری بوتل میں ڈال دیجئے اور پھر کچھ ٹائم بعد گندا پانی فلٹر ہوکر دوسری بوتل میں چلا جائے گا۔

مزید جانئے:پانی کا ذائقہ و افادیت بڑھانے کی5آسان تراکیب


ٹوتھ پیسٹ کا کمال

کیڑے کے کاٹنے کی جگہ پر ٹوتھ پیسٹ لگائے جو کہ فوری طور پر جلن کو ختم کریں گا اورزخم کی سرخی کو بھی زائل کریں گا ، کیونکے ٹوتھ پیسٹ میں مینتھول شامل ہوتا ہے اور وہ زخم کی جلن کو ختم کرکے اسے ٹھنڈک فراہم کرتا ہے ۔

مزید جانئے:ذرا ٹوتھ برش کی فریاد بھی سن لیں!


چپ اسٹک کا کمال

اگر آپ کے جسم پر کوئی کٹ لگ جائے یا پھر کوئی کھروچ تو آپ اس جگہ چپ اسٹک لگا سکتے ہیں کیونکہ چپ اسٹک اس کھروچ پر بیکٹریا کو آنے سے روکتا ہے ۔

مزید جانئے:ہونٹوں کو نرم و ملائم بنانے کے لئے ماسک


ہمیں امید ہے یہ ٹوٹکے آپ کو پسند آئیں ہوں گے۔ یہ آسان ٹوٹکے آپ کی زندگی کو بھی آسان بنا دیں گے !

مزید جانئے: گھر میں موجود 11 چیزیں جو آپ کو بیمار کرسکتی ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...