گھر میں موجود 11 چیزیں جو آپ کو بیمار کرسکتی ہیں
ہم سب ہی جانتے ہیں کہ جراثیم ہمارے جسم میں داخل ہوکرہمیں بیمارکرتے ہیں اورہرطرح کی صفائی رکھنے کے باوجودیہ جراثیم پھربھی ہمارے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں۔اس کی وجہ کچھ ایسی چیزیں ہیں جنھیں ہم روزمرہ استعمال کرتے ہیں۔روزانہ استعمال کے باوجود بہت سی جگہوں پران کی صفائی کرناضروری نہیں سمجھاجاتا جس کے باعث نزلہ ،زکام ،کھانسی ،پیٹ درد اوردیگرمسائل بڑھ جاتے ہیں۔
۱۔موبائل فون
موبائل فون آج کے دورکی ایسی ضرورت ہے جوہروقت اورہرجگہ ہرانسان کے ساتھ ہوتاہے یہاں تک کہ بہت سے لوگ تو اسے باتھ روم تک لے جانے سے گریز نہیں کرتے۔موبائل فون میں ٹوائیلٹ سے دس گناہ زائد جراثیم پائے جاتے ہیں۔دراصل اس میں ای کولی نامی بیکٹیریاداخل ہوسکتاہے جوڈائیریااورپیٹ کی خرابی اوردرد کاباعث بن سکتاہے۔یہ جراثیم گرم جگہ پرگھنٹوں تک رہ سکتاہے جیسے کہ آپ کاموبائل فون۔اسی لئے جب بھی آپ باتھ روم جائیں تو موبائل لینے سے پہلے صابن سے ہاتھ دھوناہرگز نہ بھولیں۔
۲۔ریموٹ کنٹرول
ریموٹ کنٹرول ہرایک کے ہاتھ میں رہتاہے اورخصوصاً بچے جوکہیں سے بھی آتے جاتے ریموٹ کوبھولتے نہیں۔وہ اسے منہ میں بھی ڈالتے ہیں اورزمین پربھی پٹختے ہیں۔ کبھی صوفہ پرپڑاہوتاہے تو کبھی بیڈ کے نیچے۔ان تمام وجوہات کے باعث اس میں بیماری پھیلانے والے جراثیم پلنے لگتے ہیں۔اسی لئے روزانہ اینٹی بیکٹیریل وائپس سے ریموٹ کی صفائی کریں۔
۳۔کمپیوٹرکی بورڈ
آج کل تقریباً کوئی گھرایسانہیں جہاں کمپیوٹر کااستعمال نہ ہوتاہو۔کمپیوٹرپرکام،مووی اوردیگر ویڈیوز دیکھتے دیکھتے وہاں پرکچھ کھاناپینااورمستقل کی بورڈ پرہاتھوں کے استعمال سے اس کی کیز میں جراثیم پروان چڑھتے ہیں۔ اسی لئے کی بورڈ کو کلینراورکاٹن بال کی مدد سے صاف کریں تاکہ وہ جراثیم سے پاک رہے۔
۴۔برتن دھونے کااسپنچ
آپ اس بات سے یقینا حیران ہوں گے کہ برتن دھونے کے اسپنچ میں جراثیم کیسے آسکتے ہیں وہ تو خود صفائی کاذریعہ ہے۔لیکن یہ ایک حقیقت ہے ۔اسی لئے ہربار برتن دھوکراسپنچ کواچھی طرح دھوکرضرورصاف کریں اوراگر اسمیں سے بوآنے لگے تو سمجھ جائیں کہ اب اسے تبدیل کرنے کاوقت آگیاہے۔
۵۔ٹوتھ برش ہولڈر
جب دانت برش کرکے دھونے کے بعد ہولڈرمیں رکھاجاتاہے تو بھی اسمیں بہت ساٹوتھ پیسٹ لگارہ جاتاہے جوجراثیم کاسبب بنتاہے۔اس میں پیداہونے والابیکٹیریاآپ کے چھونے سے آپ تک منتقل ہوجاتاہے اسی لئے اسے دھونانہ بھولیں۔کسی بھی اچھے ڈش واشر سے وہ آرام سے صاف ہوجاتاہے۔
۶۔پیسے
پیسے جوہرکسی کے ہاتھوں سے ہوکرآپ تک پہنچتے ہیں اوران میں ہزاروں قسم کے مختلف جراثیم پائے جاتے ہیں۔آپ نہیں جانتے کہ وہ کس طرح کے ہاتھوں سے ہوکرآپ تک آئیں ہیں اسی لئے جب بھی آپ پیسوں کوہاتھ لگائیں تو ہاتھ دھونانہ بھولیں۔
۷۔ہینڈ بیگ
آپ چاہیں اپنے ہینڈ بیگ کوکتنے ہی صاف ہاتھ لگائیں لیکن جہاں آپ جاتی ہیں اوراپناہینڈ بیگ رکھتی ہیں تو وہاں سے جراثیم کی منتقلی کوئی حیران کن بات نہیں ہے۔فرش اورکاؤنٹر وغیرہ پرعموماً جراثیم پائے جاتے ہیں۔ کوشش کریں آپ جہاں بھی جائیں اپنے بیگ کوہینگ کریں اوراینٹی بیکٹیریل وائپس سے اس کی صفائی کریں۔
8۔ٹوتھ برش
ٹوتھ برش آپ کے منہ کی صفائی کرتاہے جس کے باعث منہ میں موجود جراثیم برش تک آسانی سے منتقل ہوجاتے ہیں۔ٹوتھ برش کیونکہ باتھ روم میں موجود ہوتاہے اسی لئے اس پرجراثیم کاحملہ ویسے بھی رہتاہے۔اسی لئے ہمیشہ برش کوکیپ لگاکراوراچھی طرح دھوکررکھیں ۔
۹۔تولیہ
تولیہ کااستعمال ویسے تو ہاتھ دھوکرہی کیاجاتاہے لیکن اس میں جراثیم بے شمارپائے جاتے ہیں۔گھرمیں موجود ہرفردکاتولیہ علیحٰدہ ہوناچاہئے اورمنہ دھوکرتولیہ سے پونچھنے کے بجائے ٹشوکااستعمال زیادہ بہترہے اورسردھونے کے بعد اگرآ پ تولیہ کااستعمال کرتے ہیں تو اس تولیہ کادوبارہ استعمال منہ پرہرگز نہ کریں۔
۱۰۔کنگھا
گھرکے تمام افراد ایک ہی کنگھااستعمال کرتے ہیں جبکہ کسی کے سرمیں خشکی اورجوئیںہوتی ہے اورکسی کے بالوں اوراسکیلپ کے ساتھ کوئی دوسرامسئلہ ہوسکتاہے لہٰذاکوشش کریں کہ کنگھاعلیحٰدہ کریں یاپھراسے روزانہ دھوکراستعمال کریں۔
۱۱۔تکیہ
روزانہ ایک ہی تکیہ کے کورپرسونااورسالوں ایک ہی تکیہ استعمال کرناصحیح نہیں ہے۔تکیہ میں پائے جانے والے جراثیم آپ کوبیمارکرسکتے ہیں۔اگر روز نہیں بھی تو کم ازکم ہردوسرے دن تکیہ کاکورتبدیل کریں تاکہ آپ جراثیم کے حملوں سے بچ سکیں۔