ہونٹوں کو نرم و ملائم بنانے کے لئے ماسک

2,929

ہونٹوں کی نرمی اس وقت چھن جاتی ہے جب ہم اپنی خوبصورتی کا خیال رکھنے کے دوران ہونٹوں کو نظر انداز کرنا شروع کر دیتے ہیں ،بار بار ہونٹوں پر زبان پھیرنے سے یا دانتوں سے ہونٹوں کی جلد نوچتے رہنے سے ہونٹوں کی رنگت کالی ہونا شروع ہو جاتی ہے اور وہ مزید بھدے اور بد نما ہو جاتے ہیں۔ ہونٹوں کو ہر دم خوبصورت ،نرم وملائم بنانے کے لئے کوشش کریں کہ ہر موسم میں باقاعدگی سے ہونٹوں پر موائسچرائزر لگائیں تاکہ ہونٹوں کی قدرتی نمی بر قرار رہے سکے ،ہونٹوں کو نرم و ملائمبنانے کے لئے ماسک بھی بہت مفیدہوتے ہیں ۔

آسان ماسک

ہم سب اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ شہد ایک قدرتی ٹانک اور موائسچرائزر ہے جو جلد کی نمی بر قراررکھنے ،جلد کو نرم و ملائم بنانے میں مدد کرتا ہے اسلئے پھٹے ہونٹوں پر شہد کا ماسک ہونٹوں کو صحت بخشتا ہے ۔
ایک چمچ شہد لے کر الٹے چمچے کی مدد سے پورے ہونٹوں اور ارد گرد کی جلد پر اچھی طرح لگا لیں اب ایک پلاسٹک ریپ ( شیٹ ) ہونٹوں کے سائز بر کابرکاٹ کر ہونٹوں پر لگائیں تاکہ شہد ہونٹوں سے اچھی طرح چپک جائے اب کسی ٹھنڈی جگہ پر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے بیٹھ جائیں اب آہستہ آہستہ پلاسٹک شیٹ ہٹا کر گرم پانی سے ہونٹوں کو دھو کر نرم تولئے سے خشک کر لیں ۔

ایکسفو لیٹنگ ماسک

جلد کے لئے بہترین ایکسفولیٹر چینی ہوتی ہے جو جلد کے مردہ خلیوں کو زرا سی دیر میں دور کر دیتی ہے روزانہ کی مٹی ،گرد اور دھول ہونٹوں کو سخت اور بے رونق بنا دیتی ہے اس لئے ہفتہ میں دو سے تین بار آپ کو ایکسفولیٹر ماسک استعمال کرنا چاہئے ۔
ایکسفولیٹر ماسک بنانے کے لئے آپ کو جن چیزوں کی ضرورت ہو گی اس میں ،
بادام یا زیتون کا تیل ۔ایک چمچ
چینی ۔ ایک چمچ
شہد ۔ ایک چائے کا چمچ
پیٹرولیم جیلی ۔ایک چائے کاچمچ
بادام اور زیتون کے تیل وٹامن ای اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات سے بھر پور ہیں ،چینی اور شہد اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتے ہیں لہذا اگر آپ کے ہونٹوں پر دراڑیں محسوس ہوں تو انھیں جلد بھرنے میں شہد اور چینی مدد کریں گے ۔
ایک پیالے میں تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اگر ماسک پتلا ہو تو چینی کی مقدار بڑھا دیں ۔ اس ماسک کو پانچ سے دس منٹ کے لئے ہونٹوں پو لگائیں انگلیوں سے ہونٹوں کو اچھی طرح ملتے ہوئے نرم کپڑے سے ہونٹ صاف کر لیں اور گرم پانی سے ہونٹوں کو دھو لیں اس ماسک کو کسی صاف بوتل میں ڈال کر فریج میں بھی رکھا جا سکتا ہے ۔۔ا

سوتھنگ ماسک

سوتھنگ ماسک بنانے کے لئے ایک پیالے میں دو چمچ شہد اور دو چمچ دہی اچھی طرح مکس کر لیں آپ چاہیں تو اس مکسچر میںآدھی چمچی لپ بام بھی ملا سکتے ہیں اچھی طرح مکس کرنے کے بعد یہ ماسک رات کو سوتے وقت ہونٹوں پر لگا کر ہلکے ہاتھ سے مل کر رات بھر کے لئے لگے رہنے دیں صبح اٹھ کر گرم پانی سے ہونٹوں کو صاف کر کے پیٹرولیم جیلی لگا لیں ۔یہ ماسک آپ کے ہونٹوں کو نہ صرف نرم کرے گا بلکہ ہونٹوں پر گلابی رنگت بھی لائے گا ۔

اینٹی پگمنٹیشن ماسک

جنوبی ایشیاء کے خطے کی ستر فیصد لڑکیاں اس بات کی شکایت کرتی ہیں کہ ان کے ہونٹوں پر کالے دھبے پڑ جاتے ہیں اور جگہ جگہ سے ہونٹوں کی رنگت اڑ جاتی ہے اس کی ایک وجہ ہونٹوں پر سن بلاک نہ لگانااور ہونٹوں کو باقاعدگی سے موائسچرائز نہ کرنا ہے ۔
ہونٹوں کی پگمنٹیشن دور کرنے کے لئے اور ہونٹوں کو گلابی بنانے کے لئے ماسک گھر پر آسانی سے تیار کیا جا سکتا ہے ۔
آدھے چقندر کا رس ،
عرق گلاب دو چمچ
دودھ ۔تین کھانے کے چمچ
ایک گلاب کے پھول کی پتیاں باریک کتر لیں
ایک پیالی میں چقندر کا رس ،دودھ ،عرق گلاب ،اور گلاب کی پتیاں ڈالکر اچھی طرح مکس کر لیں اور کسی کھلے منہ کے برتن میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں ۔دن میں ایک دفعہ دسمنٹ کے لئے یہ ماسک ضرور ہونٹوں پر لگائیں ۔کچھ ہی نوں میں آپ کے ہونٹ گلابی ہو جائیں گے ۔

؂سوڈا ماسک

ایک چمچ سوڈے میں چند قطرے پانی ملا کر ہونٹوں پر لگا رہنے دیں اور دس منٹ بعد ٹھینڈے پانی سے ہونٹوں کو صاف کر لیں ۔یہ ماسک جھٹ پٹ آپ کے ہونٹوں کو صاف کرے گا اور ہونٹوں کو نرم بنائے گا

لال ماسک

انار کے دانوں کو باریک پہیس کر اس میں دودھ کی بالائی اور گلاب کی پتیاں ڈال کر پیسٹ بنا لیں اور ہونٹوں پر کریم کی طرح لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں ۔یہ اسکرب بھی ہے اور بہترین ماسک بھی ۔

 مزید جانئے :پانچ چیزیں جو جلد کے ماہرین کبھی چہرے پر نہیں لگاتے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...