ذہنی دباؤ کے خاتمے کے لئے آسان یوگا ورزش

4,149

ذہنی دباؤ یعنی اسٹریس (Stress)کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں ۔ یہ  انسان کو کسی بھی عمر میں  ہوسکتی ہے۔ ذ ہنی دباؤ کو کم کرنے اور پرسکون محسوس کرنے کے لیے یہ آسان یوگا ورزش آزما کر دیکھیں:


دنیاکے اندر جتنی بھی اموات ہوتی ہیں انمیں ذہنی دباو یا ڈپریشن بہت اہم ہے۔لہٰذا اسٹریس سے ہونے والے صحت کے مسائل جان کر اگر آپ اس کاشکار ہیں توفوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں اورڈپریشن سے بچاؤ کی تدابیر اخیتار کریں۔

۱۔سردرد

ایک اندازے کے مطابق سردرد کی وجہ زیادہ تر ذہنی اوراعصابی کشیدگی ہوتی ہے۔کشیدگی کی وجہ سے لاحق ہونے والاسردرد کاسب سے اہم سبب فکر اورتشویش ہوتی ہے۔ڈپریشن کی وجہ سے ہونے والاسردردفکر اورتشویش پیداکرنے والے ان مختلف حالات کانتیجہ ہوتاہے جوجذباتی کیفیات کی وجہ سے جسمانی ردعمل کاسبب بنتے ہیں۔

۲۔نظام انہضام کی خرابی

ڈپریشن کے باعث ہونے والی ہارمون کی تبدیلی،سانس کاتیز چلنااوربڑھتی ہوئی دل کی شرح آپ کے عمل انہضام کے نظام کومتاثر کرتے ہیں۔متلی ،قے ،پیٹ کادرد،قبض،ڈائیریا،سینے میں جلن اور ایسڈٹی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔یاد رکھیں اسٹریس کی وجہ سے السر نہیں ہوتالیکن اسٹریس کے باعث اگر پہلے سے السر ہوتو وہ مزید تکلیف دہ ہوسکتاہے۔

۳۔ٹائپ ٹو شوگر

اسٹریس کے باعث توانائی کے فروغ کے لئے جگر اضافی شکر پیدا کرتاہے۔غیر استعمال شدہ خون میں موجود شکردوبارہ جسم میں جذب ہوجاتی ہے۔اوراگر آپ دائمی دباؤ کاشکار ہیں تو آپ کاجسم اضافی شکر کورکھنے میں کامیاب نہیں ہوتا۔اس کے باعث آپ میں زیابیطس ٹائپ ٹوکاخطرہ بڑھ جاتاہے۔

۴۔پٹھوں کی تکلیف

آپ نے محسوس کیاہوگاکہ جب آپ کوڈپریشن ہوتو پٹھوں میں کھینچاؤ پیداہوتاہے اورجب اسٹریس ختم ہوتاہے تو آپ ریلیکس ہوجاتے ہیں۔اگر آپ مسلسل دباؤ میں ہوں تو آپ کے پٹھوں کوآرام کاموقع نہیں مل پاتا اوروہ چوٹ سے اپنی حفاظت نہیں کرپاتے۔اگر پٹھے سخت ہوجائیں تو یہ سردرد،کمر،شولڈر اوردیگر جسمانی درد وں کاسبب بنتے ہیں۔

مکمل پڑھنے کے لئے :ڈپریشن سے صحت کے کون سے مسائل جنم لیتے ہے؟


 

مزید جانئے  : کمرکا درد دور کرنے کے لئے آسان یوگا ورزش  

مزید جانئے  : ہاضمہ بہتر بنانے کے لئے آسان یوگا ورزش  

مزید جانئے  :  پیریڈز کا درد دور کرنے کے لئے آسان یوگا ورزش  


  

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...