ذیابیطس کے علاج کے لئے یوگا کے آسان طریقے

4,527

آج کل تیزی سے بڑھنے والی ایک بیماری کا نام ذیابیطس ہے، یہ صرف موروثی بیماری نہیں بلکہ زندگی کی دشواریاں، پیچیدگیاں ،مستقل تناؤ اور بعض اوقات ہائی بلڈپریشر جیسے عوامل بھی اس بیماری کی وجہ بن جاتے ہیں ۔

ذیابیطس جیسے مرض سے فوری اور مکمل نجات حاصل نہیں کی جاسکتی لیکن علاج کے ساتھ چند چیزوں سے پرہیز اور چند غذائی عادات اپنا کر ذیابیطس سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔

ذیابیطس کی وجہ بننے والے عوامل

1۔ وزن کی زیادتی

عام طور پر بدن پر زائد چربی اور وزن کی زیادتی شوگر جیسے مرض کو دعوت دیتی ہے ۔ یوگا کے ذریعے آسانی سے وزن کم کیا جا سکتا ہے اور بہت سی بیماریوں ( جیسے ،شوگر ، بلڈ پریشر ،کولیسٹرول )سے بچا جا سکتا ہے ۔

2۔ ذہنی دباؤ اور جسمانی تکان

تناؤ ،فکر ا،ذہنی دباؤ ور مستقل اُلجھن بھی شوگر کی وجوہات ہیں ۔مستقل ٹینشن اور تناؤ کی حالت میں رہنے سے گلوکا گون نامی ایک ہارمون کا اخراج ہوتا ہے جو خون میں شوگر کی سطح کے اضافے کا باعث بنتا ہے اور جب ہم یوگا کرتے ہیں تو ہمارا تناؤ کا لیول کم ہوتا تا ہے جس سے گلوکا گون کی مقدار کم ہوتی چلی جاتی ہے اور انسولین کا کام بھی مستقل بنیادوں پر موثر ہو جاتا ہے ۔


 

مزید جانئے :25 منٹ کا ورک آؤٹ بنادےگا آپ کو فٹ

یوگا کے آسان طریقوں کے ذریعے ذیابطیس کا علاج

روزانہ یوگا کرنے سے نہ صرف شوگر لیول کنٹرول کیا جا سکتا ہے بلکہ بلڈ پریشر سے بھی نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔
یوگا کرنے سے بہت سی بیماریوں سے مکمل نجات حاصل کی جا سکتی ہے اور بہت سی سنگین بیماریوں کی شدت کو کم کیا جا سکتا ہے ۔ اگر روزانہ پابندی سے یوگا کیا جائے تو ان تمام عوامل سے جو کہ ذیابیطس کی وجہ بنتے ہیں ان سے بچا جا سکتا ہے ۔

1۔ پرانام

۱۔زمین پر آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں
۲۔ کمر اور چہرہ با لکل سیدھا رکھیں ۔اپنے دونوں ہاتھوں کی پشت کو اپنے گھٹنوں پر رکھیں اور آنکھیں بند کر لیں ۔
۳۔ اب آپ گہری سانس لیں اور پانچ سیکنڈ تک سانس روک کر رکھیں اور آہستہ آہستہ سانس باہر نکالیں ۔یہ طریقہ کم سے کم دس با ر کریں ۔
۴۔ اب اپنے ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو آپس میں رگڑیں ۔اور گرم ہتھیلیوں کو آنکھوں پر رکھیں اور آہستہ آہستہ آنکھیں کھو لیں ۔

2۔ ستو بندھاسنا

یہ پوس بلڈ پریشر ، ذیابطیس اور پیٹ کے امرض کو دفع کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ پوس اُن خواتین کے لئے بہترین ہے جو حیض کی قلت کا شکار ہوں
1۔ زمیں پر سیدھا لیٹ جائیں
2۔ اپنے پیروں کو سیدھا کھڑا کریں کہ آپ کے تلوے زمین پر لگیں
3۔ اپنے جسم کو ( پیٹ ، کولھے اور کمر ) کو آہستہ آہستہ ہوا میں اُٹھائیں آپ کا سر ،گردن اور تلوے زمین سے لگے رہنے چاہئیں
4۔ اپنے ہاتھوں کی کلائی یا پشت کی مدد سے آپ خود کو اُوپر کی جانب آسانی سے اُٹھا سکتے ہیں ۔اس پوزیشن میں آپ اس وقت تک رہیں جب تک آسانی سے رہے سکیں ۔
اگر کسی کی گردن یا ریڑھ کی ہڈی میں انجری ہو تو اسے یہ پوس نہیں کرنا چاہئے ۔

3۔ بلاسنا

یہ ایک آسان پوس ہے ( جس طرح ہم سجدہ کرتے ہیں ) ۔ یہ ذہنی قوت کو بڑھانے اور تکان کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے کولھے اور ٹخنے کی ہڈی کو مضبوطی دیتا ہے
۱۔ سجدے میں جانے والی پوزیشن میں بیٹھ جائیں اور اپنا سارا وزن اپنی ایڑھیوں پر دیں ( جیسے خواتین بیٹھتی ہیں ) آپ کے دونوں تلوے باہر نکلے ہونے چاہئیں
۲۔ اپنا سر زمیں پر رکھیں اور اپنے ہاتھوں کو سر کی سیدھ میں اتنی دور لے جائیں کہ آپ کو تکلیف نہ ہو ۔آپ کو اپنے ہاتھوں اور پیٹ میں کھنچاؤ محسوس ہونا چاہئے اس طرح آپ تین منٹ تک بیٹھیں اور آہستہ آہستہ سانس باہر نکالتے ہوئے اُٹھ جائیں ۔

 

4۔ ہالاسنا

یہ پوس تھائرائڈ گلینڈ ز، پیرا تھائرائڈ گلینڈز اور پھیپڑوں کی تکلیف میں موُثر ہے اور ہارمونز لیول درست کرتا ہے
۱۔ زمیں پر اُلٹا لیٹ جائیں اور اپنی ٹانگوں کو موڑیں آپ کی ایڑھیاں کولھوں پر رہیں پھر آہستہ آہستہ ٹانگوں کو لھوں سے بھی اوپر لے جانے کی کوشش کریں ۔اپنا وزن رانوں پر دیں
۲۔ اپنے ہاتھ پیچھے لے جائیں اور اپنے ہاتھوں سے اپنے ٹخنے پکڑ کر کھینچیں اور اُوپر کی جانب لائیں

5۔ وجرسنا

 

یہ سادہ اور آسان پوس ہے ۔( جیسے ہم بیٹھ کر نماز پڑھتے ہیں )
۱۔زمیں پر اپنی ٹانگیں پیچھے موڑ کر بیٹھ جائیں ۔
۲۔ اپنے کولھوں کا وزن ایڑھیوں پر دیں ۔
۳۔ اپنی ہتھیلیاں گھٹنوں پر رکھیں ،سر تھوڑا نیچے جھکائیں ، آنکھیں بند کریں اور گہری سانس لیں


اس بارے میں جانئے :10عادتیں جوکامیاب لوگ کبھی نہیں اپناتے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...