اسکن کے پانچ مسائل جوگرمیوں میں بڑھ جاتے ہیں

6,656

ہرموسم جلد پراثرانداز ہوتاہے اورہرموسم کے مطابق ہی جلد کی حفاظت کرنی پڑتی ہے ورنہ بہت سے مسائل سراٹھانے لگتے ہیں۔جب بھی سورج کی روشنی براہ راست جلد پرپڑتی ہے تو جلد کی صحت متاثر ہوتی ہے۔گرمیوں میں سورج کی تپش کے باعث عام طورپرجلد کے کچھ مسائل درپیش ہوتے ہیں جن کاباقاعدہ طورپرعلاج نہ کیاجائے توآگے جاکر یہ جلد کی صحت کوخراب اوربوڑھا کردیتے ہیں۔

۱۔سن برن

گرمیوں میں سورج کی الٹراوائیلٹ شعاعیں اے ،بی اورسی سن برن کاسبب بنتی ہیں ۔جس کے باعث جلد پرسرخی اورجلن محسوس ہوتی ہے۔اگر سن برن شدید ہوتو ایسی صورت میں سوجن،فلو،سردرد اورکمزوری بھی محسوس ہوتی ہے اورکچھ دنوں کے بعد ڈیڈ اسکن اترنے لگتی ہے اورخارش محسوس ہوتی ہے۔

حل:

سوجی آدھاچمچ،ایلوویراجیل ایک چمچ،ٹماٹر کارس ایک چمچ اوربادام کاتیل چندقطرے مکس کرکے رات کورکھ دیں۔صبح چہرے پرلگاکرپندرہ منٹ بعد دھولیں۔تو آپ سن برن سے محفوظ رہیں گے۔

۲۔پسینے کی زیادتی

گرمی میں پسینے کی زیادتی کی وجہ سے جلد میں بہت سے مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں۔بیکٹیریاکی افزائش ہوتی ہے جوجلد پرریشز کے ساتھ ساتھ گرمی دانے اورایکنی وغیرہ کابھی سبب بنتے ہیں۔اسکے لئے آپ کولنگ ماسک تیارکرکے رکھیں تاکہ پسینے کی زیادتی سے محفوظ رہیں۔

حل:

کافور،چھوٹی الائچی،بادام، ملتانی مٹی،پودینا ان تمام اجزاء کوپیس کرایک ایک چمچ لیں پھرعرق گلاب سے پیسٹ تیار کرکے چہرے پر پندرہ منٹ کے لئے ایک دن چھوڑ کرلگائیں۔یہ ایکنی کیلئے بھی اچھاہے لیکن خشک جلد والے یہ ماسک نہ لگائیں۔

۳۔ٹو ٹون اسکن

سورج کی تپش،گرمی کے باعث آنے والاپسینہ ،ہوامیں موجود فنگس اورچہرے پرآنے والاآئل اسکن کوٹوٹون کردیتاہے۔رنگت چاہے کوئی بھی ہولیکن اگر ایک سی نہ ہوتو چہرے کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے۔

حل

بادام کاتیل دوچمچ،لیونڈر آئل ایک چمچ،جوجوباآئل دوچمچ، سمندری جھاگ ایک چمچ اورایک لیموں کارس ان سب کومکس کرکے رکھ لیں۔اوررات کولگائیں اسکن ایون ٹون ہوجائے گی۔

۴۔جلد پرآئل آنا

جب گرمی کی شدت ہوتی ہے تو جلد پرچکناہٹ آنے لگتی ہے۔آجکل یہ مسئلہ بہت عام ہے۔جلد اتنی آئلی ہوجاتی ہے کہ خواتین کامیک اپ ٹھہرنابھی مشکل ہوجاتاہے۔

حل:

جوکاآٹا دوچمچ،کوکونٹ ملک دوچمچ،ایلوویرا جیل ایک چمچ اورعرق گلاب ایک چمچ ملاکرپیسٹ بنائیں اورہفتے میں تین دفعہ لگائیں۔

٥۔چھائیاں

میلازماجلد کی عام بیماری ہے جسمیں چہرے کی جلد اورکبھی کبھی جسم کے مختلف حصوں پربھورے دھبے آجاتے ہیں ۔یہ عام طورپرماتھے،گالوں ، ناک کی اوپری سطح،تھوڑی اورہونٹوں کے اوپر نمایاں ہوجاتے ہیں۔ماہرین میلازماسے بچاؤ کے لئے سن اسکرین تجویز کرتے ہیں جسے ہردوگھنٹے بعد لگانے کامشورہ دیاجاتاہے۔

حل:

جلد کودھوپ سے بچا کرمیلازماکوکنٹرول کیاجاسکتاہے اسکے علاوہ لازماکریم میلازماکابہترین علاج ہے جو(ایف ڈی اے) سے منظورشدہ ہے۔یہ جلد کی حفاظت کرکے میلازماجیسے مسئلے سے محفوظ رکھتی ہے۔لازماکریم

مزید جانئے :چھائیوں کی وجوہات اورعلاج


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...