چھائیوں کی وجوہات اورعلاج

70,533

چہرے پرچھائیاں میلانن کی زیادتی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔چھائیاں عموماً جلد کونقصان پہنچنے کے باعث رونماہوتی ہیں۔جلد کی رنگت برقرار رکھنے میں میلانن اہم مادہ ہے۔میلانن کے باعث جلد کی رنگت تبدیل ہوسکتی ہے۔جلد کی رنگت کی تبدیلی کی وجہ کوئی چوٹ یااندرونی مسئلہ بھی ہوسکتی ہے۔

چھائیوں کی وجوہات

جلد کے جس حصے پرمیلانن کی تعداد زیادہ ہونے لگتی ہے اس حصے کارنگ سیاہ پڑنے لگتاہے۔اسکی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے:

۱۔سورج کی روشنی

سورج کی روشنی جلد پرڈائریکٹ پڑنے سے جلد اضافی میلانن بنانے لگتی ہے اوریہی وجہ جلد کی رنگت کی تبدیلی کاسبب بنتاہے۔

۲۔بڑھتی عمر

بڑھتی عمر کے ساتھ پرانی جلد کی جگہ نئی جلد آنے کاعمل سست ہوجاتاہے جسکی وجہ سے چہرے کی رنگت تبدیل ہوکرچھائیوں کاسبب بنتی ہے۔

۳۔جگر کی خرابی

جگرکی خرابی سے رنگت پربڑااثر پڑتاہے۔جلد کی خرابی کے باعث جلد کے سیل ٹاکسن خارج کرنے سے قاصررہتے ہیں۔

۴۔ہارمونل تبدیلی

چھائیوں کی بڑی حد تک ذمہ داری ہارمون کی تبدیلی بھی ہے۔پریگننسی اورمینوپاز کے بعد یہ مسئلہ کافی بڑھ جاتاہے۔

۵۔جلد کاکینسر

اس کے باعث جلد کی رنگت اورساخت تبدیل ہوجاتی ہے۔سیلز جب ضرورت سے زیادہ بڑھ جائیں تو کینسر کی شکل اختیارکرلیتے ہیں۔

۶۔وٹامن اورآئرن کی کمی

وٹامنز اورآئرن کی کمی بھی اسکااہم سبب ہے۔متوازن غذاکااستعمال کریں۔زیادہ سے زیادہ پانی اورپھلوں کااستعمال زیادہ کریں۔

چھائیوں کاعلاج

جلد پرچھائیاں نمودار ہونے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں اسی لئے پہلے ڈاکٹر سے رابطہ کریں اورانکے مشورے کے مطابق ٹریٹمنٹ کروائیں یاپھر ان گھریلوں طریقہ علاج کوآزماکردیکھیں کیونکہ ذراسی توجہ سے اسکاعلاج ممکن ہے۔
۱۔آم کاموسم ہے اگر آپ صرف آ م کی گھٹلی کوپیس کردہی میں ملاکرچھائیوں پرلگائیں توچھائیاں دورہوجاتی ہیں۔
۲۔سونامکھی جلالیں پھرایک ایک چٹکی سونامکھی،مردارسنگ اورکمیلا لیں اورایک ایک چمچ بیسن اورچاول کاآٹا شامل کرکے دودھ،شہداورعرق گلاب ملاکرپیسٹ بناکرچہرے پرلگائیں تو چھائیاں بھی ختم ہونگی اوررنگ بھی نکھرجائے گا۔
۳۔دہی کاپانی ایک چمچ،چاول کاآٹاایک چوتھائی چمچ،دارچینی ایک چٹکی،پیاز کاعرق دوچمچ اوروٹامن سی کے چارقطرے مکس کرکے چہرے پرلگالیں۔یہ لگاکرایک گھنٹے تک چھوڑ دیں بس چولھے کے پاس نہ جائیں باقی سارے کام کریں۔
۴۔لوکی ایک کپ،خشک دودھ دوچمچ،کڑی پتے سات عدد،آدھالیموں چھلکے سمیت یہ تمام اجزاء لے کرعرق گلاب کی ملاکربلینڈ کرلیں۔ایک سے دوقطرے شہد ملاکرکلاک وائز اوراینٹی کلاک وائز مساج کریں۔ بیس منٹ لگانے کے بعد عرق گلاب کااسپرے کرکے اسے صاف کریں۔اسے لگاکرچولھے کے پاس نہ جائیں۔
۵۔بادام،زعفران،حسن یوسف،بال چھڑ،کینوکاچھلکا،چاول کاآٹا ہم وزن لے کر پیس کر رکھ لیں۔استعمال سے پہلے ایک چمچ شہد ملاکر پیسٹ بناکرلگائیں وقت لگے گالیکن اسکے استعمال سے چھائیاں ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائیں گی۔
۶۔گندم ابال کراسکاپانی،پودینہ چند پتیاں، اصلی سرکہ دوقطرے مکس کرکے لگاکرپندرہ منٹ بعد دھولیں۔اسکے بعد چہرے پرشہد لگائیں۔
۷۔وٹامن اے اورای پرمشتمل کریمیں جلد کی رنگت کویکساں کرکے جلد کوصحت (health) مند رکھتی ہیں۔ ساتھ ساتھ وٹامن سی سے بھرپور غذائیں کھائیں تاکہ جلد میں اضافی میلانن نہ بنے۔
۸۔اسکے ساتھ پھل سبزیاں،دودھ اورپانی کااستعمال زیادہ کریں بھرپورنیند لیں جلد کوصاف رکھیں تاکہ جلد تروتازہ رہے۔
معالج کی تجویز کردہ کریموں میں لازماکریم ایف ڈی اے سے منظورشدہ کریم ہے جوچھائیوں کامستقل خاتمہ کرتی ہے۔لازماکریم کاصرف تین سے چار ہفتوں تک استعمال کرنے سے چھائیاں ہمیشہ کے لئے دورہوجاتی ہیں۔لازماکریم


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...