کندھوں کے درد میں آرام حاصل کرنے کے لئے ورزش

6,099

کندھے جسم کے جوڑوں میں سے اہم جوڑ ہیں یہ جسم کا واحد جوڑ ہے جو ہاتھ کو پوری طرح گھماتا ہے ۔ کندھوں میں درد ہونا عام بات ہے جس کی وجہ چوٹ بھی ہوسکتی ہے ۔ اگر آپ کے کندھوں میں تکلیف ہے تو اسے دور کرنے کے لیے کچھ ورزش کار آمد ثابت ہوسکتی ہے ۔


گردن کی ورزش (neck release)

neck release

سیدھا بیٹھیں آہستہ آہستہ تھوڑی کو سینے کی طرف لائیں یہاں تک آپ کی گردن کے پچھلے حصے میں کھنچاؤ محسوس کریں۔
۔ سر کو بائیں کندھے کی طرف جھکانے کی کوشش کریں اس طرح کہ دائیں کندھے میں کھنچاؤ پیدا ہو اس کھنچاؤ کو ایک منٹ تک قائم رکھیں
۔ اسی طرح سر کو دائیں کندھے کی طرف جھکائیں اور ایک منٹ تک کھنچاؤ کو قائم رکھیں ۔
۔ ۳ سے ۵ مرتبہ یہ عمل کریں اور ریلیکس ہونے پر گہرے سانس لیں۔


دروازے کی مدد سے ورزش (door lean)

door leanدروازے کے راستے میں کھڑے ہوکر دونوں ہاتھ دونوں اطراف کی چوکھٹ پر رکھیں اور دروازے کی دوسری طرف آگے بڑھیں اس طرح کہ کندھوں کے کے اگلے حصوں میں کھنچاؤ محسوس ہو ۔15 سے20سیکنڈ تک اسی پوزیشن میں رہیں اور3مرتبہ دہرائیں۔

 

 

 

 


kandhon main dard-pendulum exercise

پینڈیولم ایکسرسائز (pendulum exercise)

۔ ایک ہاتھ کو کرسی کی پشت پر رکھ کر کھڑے ہو اور جس میں تکلیف ہے اسے نیچے لٹکا کر گول دائرے کی شکل میں گھمائیں ۔ یہ عمل پانچ بار کریں ۔
۔ دن میں ۲ سے ۳ مرتبہ کریں

 

 

 


twisted seat

سیٹڈ ٹوئسٹ (seated twist)

کرسی پہ سیدھے بیٹھ جائیں اور گھٹنوں کو ملا لیں ۔ دائیں ہاتھ سے کرسی کو پکڑتے ہوئے سینے کو دائیں جانب گھمائیں اور بائیں ہاتھ کو سیدھا رکھیں ۔ اسی طرح کندھوں کو آرام دیں اور 10سے15سیکنڈز اسی پوزیشن پر رہیں ۔ یہ ہی عمل دوسری جان بھی دہرائیں ۔دن میں 3سے5بار یہ ورزش کریں

مزید جانئے :ساؤنابیلٹ کے استعمال کے نقصانات

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...