ساؤنابیلٹ کے استعمال کے نقصانات
وزن میں کمی ایک اہم مسئلہ ہے اسی لئے اس مسئلہ کے متعلق آئے دن نت نئی اشیاء متعارف کروائی جاتی ہیں۔ساؤنابیلٹ بھی انھی میں سے ایک ہے جوتیزی سے وزن کم کرنے کادعوٰی کرتاہے۔یہ ہیٹنگ پیڈ پرمشتمل ہوتاہے جوجسم میں موجود چربی پگھلانے کاسبب بنتاہے۔ساؤنا بیلٹ کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ یہ تیزی کے ساتھ وزن کم کرکے صحت کوبھی کوئی نقصان پہنچائے بغیر بہتر بناتاہے۔ مختصر مدت میں وزن کم کرنے کے باعث اکثر لو گ اس سے متاثر ہوتے ہیں لیکن اسکے کچھ سائڈ افیکٹ بھی ہوتے ہیں جنھیں نظر انداز نہیں کیاجاسکتاہے۔
پانی کی کمی
ساؤنابیلٹ ڈیہائیڈریشن کاسبب بن سکتاہے۔کیونکہ یہ آپکے جسم سے مسلسل پسینہ خارج کرتاہے جسکے باعث جسم میں پانی کی کمی پیداہوجاتی ہے۔جب بھی آپ اس بیلٹ کااستعمال کریں تو اس بات کاخیال رکھیں کہ پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں۔اوربیلٹ باندھنے کے دوران مستقل وقفے وقفے سے تھوڑاتھوڑاپانی پیتے رہیں
جسم کے درجہ حرارت میں اضافہ
اس بیلٹ کے استعمال سے جسم کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتاہے جسکے باعث پسینہ آناشروع ہوجاتاہے۔اسی وجہ سے گرمی میں اس کااستعمال نقصان دہ ہوسکتاہے۔اسکے استعمال کے بعد جسم کوٹھنڈاہونے میں وقت لگتاہے ۔اگر موجودہ درجہ حرارت میں اس بیلٹ کااستعمال کیاجائے تویہ گرمی سے متعلقہ بیماریوں کے خطرات میں اضافہ کرسکتاہے ۔جیسے ہیٹ اسٹروک،دل کادورہ اورتھکاوٹ وغیرہ
جلدپراثرات
اس بیلٹ کے جلد پرمنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ اس بیلٹ کے استعمال سے پسینہ بہت آتاہے۔ جس کے باعث تازہ ہوا جلد تک نہیں پہنچ پاتی۔اس بیلٹ کے زیادہ استعمال سے آپ کی جلد پرریشز یاایکنی کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔جلد کاٹمپریچر بڑھنااورمسلسل پسینہ کی زیادتی جلد کی خوبصورتی کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
جلد کاجل جانا
ساؤنابیلٹ کے استعمال میں اگر احتیاط نہ برتی جائے تو یہ جلد کوجلاسکتاہے۔اسے آپ اپنی شرٹ کے اوپر سے پہنیں کیونکہ اگر آپ اسے ڈائریکٹ جلد پرباندھ لیں گے تو اسکی ہیٹ سے جلد جلھس جائے گی۔پینتالیس منٹ سے زیادہ اس بیلٹ کااستعمال کسی بھی صورت میں مناسب نہیں۔
الیکٹرولائٹ میں عدم توازن
بہت زیادہ پسینہ کے اخراج کے باعث الیکٹرولائٹ میں عدم توازن پیداہوسکتاہے۔اگر اسکے استعمال کے دوران آپ پٹھوں میں کھینچاؤ یا درد محسوس کریں تو فوراً اسکااستعمال روک دیں۔اورکوئی بھی قدرتی توانائی بخش مشروب ضرور پی لیں۔
مزید جانئے :کندھوں کے درد سے آرام کے لیے آسان ورزش