رمضان میں وزن کم کرنے کے ٹوٹکے

9,022

صحیح مقدار میں کیلوریز لیں

غذا کے ذریعے اتنی کیلوریز حاصل کریں جن کی آپ کو ضرورت ہے۔ روزانہ ۱۲۰۰ سے ۲۰۰۰ کیلوریز ہماری غذائی ضرورت کے لیے کافی ہیں۔ ایسی غذائیں استعمال کریں جو کیلوریز کی اس مقدار کے اندر رہیں ان سے زیادہ نہ بڑھیں۔

افطار کے وقت وزن کم کرنے والی غذا کھائیں

افطار کے وقت بھوک زیادہ لگی ہوتی ہے اور جو کچھ سامنے ہوتا ہے وہ کھایا جاتا ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ افطار کے وقت مضر صحت غذا کھانے سے گریز کیا جائے کیونکہ یہ چیزیں زیادہ کھائی جاتی ہیں اور وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔

۔ایسی غذائیں کھائیں جس میں فائبر اور پروٹین کی مقدار زیادہ ہو ۔ یہ غذائیں خون میں شکر کی مقدار کو متوازن کرتی ہیں ، بھوک مٹاتی ہیں اور زیادہ کھانے سے بچاتی ہیں۔ اس طرح آپ کو کیلوریز کی مناسب مقدار حاصل ہوگی اور وزن میں کمی ہوگی۔

بھوک کم کرنے والی غذا کھائیں

رمضان کے دوران آہستہ آہستہ کم کھانے کی عادت پڑتی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سحری میں ایسی چیزیں کھائیں جس سے بھوک میں کمی آئے اور پیاس بھی کم لگے۔ سحری میں دودھ اور دہی لینے سے دن بھر پیاس نہیں لگتی ۔ کھجور اور جو کا دلیہ بھی دن بھر بھوک سے بچاتا ہے۔


مزید جانئے  : رمضان میں پانی کی کمی کو کیسے پورا کریں ؟

 

پانی کی ضرورت کو پورا کریں

رات کے وقت پانی پی کر دن بھر پانی کی ضرورت کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ اپنے وزن سے آدھی مقدار میں پانی پی کر خود کو پانی کی کمی سے بچایا جاسکتا ہے۔
۔ اگر آپ کا وزن ۱۲۰ پاؤنڈ ہے تو رات میں ۶۰ اونس پانی پیئیں۔

ورزش کا شیڈول

رمضان میں کیلوریز کی صحیح مقدار لینا ہی وزن کو کم کرنے یا برقرار رکھنے کے لیے کافی ہے۔ بہ شرط یہ کہ آپ افطار میں مضر صحت غذا نہ کھائیں۔ لیکن پھر بھی اگر آپ ورزش کرنا بھی چاہتے ہیں تو۔

۔دن میں ۱۵ سے ۴۵ منٹ کے لیے کوئی بھی سرگرمی جیسے چہل قدمی ، گھر کی صفائی وغیرہ کرلیں کیونکہ آپ دن میں پانی نہیں پی سکتے ۔
۔ رمضان میں زیادہ ورزش اس صورت میں نہیں کی جاسکتی کیونکہ اس میں پانی نہیں پیا جا سکتا ۔
۔ اس لیے بہتر یہ ہے کہ رات کے وقت ورزش کریں کیونکہ اس وقت جتنا چاہیں پانی پی سکتی ہیں۔

تیاری کریں

رمضان سے کم از کم دو ہفتے پہلے اپنے کھانے سے بہت میٹھی ، نمک والی یا چکنی غذاؤں کو بالکل ختم کردیں۔ سوڈا ڈرنک سے بھی پرہیز کریں۔

۔ رمضان سے پہلے ہی یہ چیزیں ترک کرکے رمضان تک ان چیزوں کے بغیر کھانے کے عادی ہوجائیں گے ۔ اور رمضان میں ان چیزوں کو کھا نے کی طلب نہیں ہوگی۔
۔ اس طرح سر کا درد دور کرنے کے لیے سوڈا ڈرنک کی بھی عادت ختم ہو جائے گی۔
۔ روزانہ ایک سے تین لیٹر پانی پینے کی عادت ڈالیں۔
اگر آپ پہلے سے وزن کم کرنے کے طریقے اپنائے ہوئے ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ رمضان میں صرف کھانے کا وقت تبدیل کرنا پڑے گا۔ آپ رمضان میں بھی وزن کم کر سکتے ہیں اگر کیلوریز نہ لیں۔رمضان میں وزن بڑھنے کی وجہ صرف حد سے زیادہ کھانا اور مضر صحت کھانا کھانا ہے۔


اس بارے میں جانئے :رمضان میں صحت کو یقینی بنانے کے لئے چھ ضروری اقدامات


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...