رمضان میں صحت کو یقینی بنانے کے لئے چھ ضروری اقدامات

2,183

کچھ ہی دنوں میں رمضان کا بابرکت مہینہ شروع ہونے والا ہے ۔اور اس با برکت مہینے کی برکات سمیٹنے کے لئے کیا ہی خوب ہو کہ ہم ذہنی اور جسمانی طور پر بالکل صحت مند ہوں ۔ رمضان سے پہلے رمضان کی تیاری کرلی جائے تاکہ ماہ رمضان کی برکتوں سے بھرپور فائدہ حاصل کیا جا سکے۔

1۔ چائے ، کافی اور دیگر نکوٹین اور کیفین کی عادات تر ک کردیں

دن کے اوقات میں چائے ، کافی اور دیگر نکوٹین اور کیفین کی عادات تر ک کردیں تاکہ روزے کے دوران درد سر وغیرہ سے بچا جا سکے ۔ رمضان میں درد ِ سر کی بہت بڑی وجہ وہ عادات ہیں جنہیں ہم روزے کی حالت میں پورا نہیں کر سکتے، بہتر یہ ہے کہ اس مہینے کی برکت کے وسیلے ہم اپنے جسم کو ان عادات سے چھٹکارہ دلوا سکیں۔

2۔ جلد سونے اور جلد اٹھنے کی عادت ڈالیں

سونے جاگنے کے معموملات میں تبدیلی لائیں ، رمضان بہترین مہینہ ہے ایک صحت مند معمول کو اپنانے کا۔ رمضان کے دوران ہر روز سحری کے لئے اٹھنے اور بر وقت سونے کیلئے بہتر یہ ہے کہ ہم اپنے معمول میں جلد اٹھنے اور جلد سونے کی کوشش کریں اور رمضان میں بھی اس معمول پر کار بند ہوں تاکہ رمضان کے بعد بھی اسی صحت مند معمول کو یقینی بنا سکیں۔

3۔ ناشتے کی عادت ڈالیں

جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے ان کو چاہئے کہ رمضان سے پہلے ہی ناشتہ کرنے کی عادت بنا لیں ۔ آجکل رات کے کھانے میں فاسٹ فوڈ اور دیگر مرغن کھانوں کی وجہ عوام کی ایک بہت بڑی تعداد کسی نہ کسی حد تک ــ اری ٹیبل بائول سنڈروم (irritable bowl syndrome)کا شکار ہو جاتے ہیں جن میں آنتیں رات کا کھانا صبح تک ہضم نہیں کر پاتیں اور اکثر ناشتے سے بے رغبتی محسوس ہوتی ہے۔ ایسے افراد سحری بھی ڈٹ کر نہیں کر پاتے۔ بہتر یہ ہے کے رات میں ہلکا کھانا لیں اور صبح شام شہد کا پانی پیئیں تا کہ آنتیں صحیح کارکردگی سر انجام دے سکیں۔

4۔ کولیسٹرول چیک کروالیں

رمضان کے دنوں میں چکنائی اور تلے ہوئے کھانوں کی مقدار بڑھ جاتی ہے اس لئے کو لیسٹرول ضرور چیک کروالیں تاکہ بلڈ پریشر اور امراض قلب سے بچا جا سکے ۔ بلڈ پریشر اور امراض قلب کے مریض رمضان کے دوران بھی کولسٹرول چیک کرتے رہیں۔

5۔ وزن چیک کرلیں

رمضان میں اپنے وزن پر کنٹرول کرنے کے لئے، رمضان سے پہلے ہی وزن چیک کروالیں اور ایک ٹارگیٹ سیٹ کرلیں اور دوران رمضان بھی وزن چیک کرتے رہیںتا کہ وزن قابو میں رہے ۔

6۔ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں

بلڈ پریشر ، ذیابیطس ، امراض قلب، ہیپاٹائٹس ، گردوں کے امراض اور بلڈ کینسر میں مبتلا افراد روزہ رکھنے یا نہ رکھنے کیلئے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔ وہ افراد جو اپنے جسمانی صحت کی متعلق ذرا برابر بھی پریشان ہیں بہتر یہ ہے کہ اپنا مکمل طبّی معائنہ کروا لیں۔
ٓ
آئیں اس رمضان ایک صحت مند اورروح پرور رمضان کی تیاری کریں۔


مزید جانئے  : رمضان میں پانی کی کمی کو کیسے پورا کریں ؟


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...