چینی کے 8 حیرت انگیز فوائد

1,574

عام تاثر ہے ،بلکے عام فکر ہے کہ سفید چینی (sugar)صحت کے لیے انتہائی مضرہے اور یہ تقریبا ہر شخص کا ماننا ہے ۔ لیکن اس کےبر عکس چینی کے کچھ ا یسے حیرت انگیز فائدے اورکمالات ہیں جو شاید بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ وہ حیرت انگیز فوائد یہ ہیں ۔

چینی کے فوائد

سوجن کا خاتمہ :

swelling on hand
Source: Google

کبھی کبھی کسی کیڑے یا مچھر کے کاٹنے سے جسم کے کسی حصے پر سوجن سی آجاتی ہے۔ اس سوجن کا علاج بھی چینی سے ممکن ہے۔ بس چینی کے ٹکرے کو متاثرہ حصہ پر لگانے سے سوجن ختم ہوجاتی ہے۔

خشک ہونٹ سے نجات :

اگر ہونٹ بہت خشک ہو او ر اس کو حل کرنے کے لئے کوئی راہ نہیں نکل رہی ہو تو اپنی انگلی کو پانی سے بھگو کر گیلا کرلیجئے اور پھر چینی میں ڈال کر اسے ہونٹوں پر آرام سے رگڑ لیں۔ ایسا کرنے سے ہونٹوںکی خشکی ختم ہوجائے گی اور جلد ملائم بن جائے گی۔

فیشل اسکرب:

sugar uses- scrub
Source: Google

ایک چمچہ چاول کا آٹا ،ایک چمچہ چینی (sugar)اور ایک چمچہ دودھ کو ملا کر تیار کردہ آمیزش کو تھوڑا تھوڑا کرکے چہرے پر لگائیں،پانچ منٹ تک مالش کرنے کے چھوڑ د یجئے ، پھرکوسوکھنے کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ کو اچھی طرح دھو لیں تو چہرہ صاف ستھرا اور جلد ملائم ہوجائے گی، یہحیرت انگیز عمل کیل مہاسوں سے نجات کے لئے بھی کارآمد ہے۔

زخم پر لگانا :

ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی زخم لگ جائے اور ابتدائی طبی امداد کا سامان موجود نا ہو تو زخموں پر چینی کے دانے چھڑکنے سے زخم جلدی بھر جاتے ہیں اور افاقہ بھی ہوتا ہے۔ جب اینٹی بایوٹکس اورعلاج کے دوسرے طریقوں سے افاقہ پہنچنے تو چینی کا استعمال مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

بسکٹس کو تازہ رکھنے کے لئے :

اگر آپ بسکٹس کو زیادہ وقت تک تازہ رکھنا چاہتے ہیں تو چینی کا استعمال شروع کردئجئے۔ وہ ایسے کہ جس جگہ آپ نے کھلے بسکٹس رکھے ہیں اس کے ساتھ چینی کے ٹکڑے رکھ دیں۔ ایسا کرنے سے بسکٹس نرم نہیں ہوں گے اور زیادہ دیر تک تازہ رہیں گے۔

ہاتھ کی صفائی:

sugar uses- hands cleansing
Source: Google

اگر آپ کے ہاتھوں پر انجن آئل یا پھر پینٹ لگ گیا ہے تو فکر کی کوئی بات نہیں،بس چینی کو کسی بھی آئل میں شامل کرلیں اور پھر اس چینی ملے آئل کو ہاتھوں پر رگڑے، اس عمل سے پیدا ہونے والی چکناہٹ ختم ہوجائے گی۔

مزید جانئے: پیروں کی سوجن اور صحت کے مسائل

پھولوں کی تازگی کو برقرار رکھنے کے لئے :

پھولوں کو تازہ رکھنا ہے تو بس 3چمچے چینی اور2چمچے سرکے کو پانی میں شامل کریں اور اس آمیزے میں پھولوں کی شاخ ڈال دیں ۔ چینی(sugar) شاخ کے لیے فائدہ مند ہے جب کہ سرکا جراثیم سے محفوظ رکھنے کا کام کرتا ہے۔

گھاس کے نشان /دھبوں سے نجات :

چینی کو کپڑوں پرلگے داغ دھبوں یا نشانوں کو دور کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چینی کے دانوں کو کپڑے پر لگے گھاس کے نشان پر ڈال دیجئے اور ایک گھنٹے تک ایسے ہی چھوڑ دیں،پھرحیران کن نتیجہ خود اپنی آنکھوں سے دیکھے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...