رمضان میں پیٹ کے مسائل کی وجوہات اور آسان علاج

9,035

ماہ رمضان میں اکثر پیٹ کے مسائل گیس یا قبض کی شکایات ہو جاتی ہے ۔ در حقیقت یہ مسائل ہماری روزمرہ کی غذاؤں میں شامل ایسی چیزیں بھی ہو سکتی ہیں جنھیں صحت کے لئے بہت اچھا مانا جاتا ہے۔ اس لیے غذاؤں کے سہی اور استعمال ان کے صحت پر استعمال کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔

پیٹ کے مسائل کا سبب بنے والی غذائیں

تربوز

موسمے گرما میں افطار کے دوران تربوز کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے کیوں کے تربوز میں پانی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے لیکن حقیقتاً تربوز میں چینی کی ایک ایسی قسم پائی جاتی ہے جسے ہمارا معدہ سہی طرح ہضم نہیں کر پاتا جو پیٹ میں گیس کی وجہ بن سکتا ہے ایک اندازے کے مطابق ہر تین میں سے ایک شخص اس کا شکار بنتا ہے۔

بووالی سبزیاں

سبز پیاز، لہسن، پیاز ایسی سبزیاں ہیں جن میں بہت زیادہ بو پائی جاتی ہے اسکے ساتھ ساتھ ان سبزیوں میں فریوکٹانس نامی ایک خاص قسم کا فائبر موجود ہوتا ہے جو سہی طرح سے ہضم نہیں ہو پتا اور پیٹ کے مسائل کی وجہ بنتا ہے۔

بلیک بیریز

بلیک بیریز اینٹی آکسائیڈنٹس سے مالا مال پھل ہے لیکن اینٹی آکسائیڈنٹس کے ساتھ ساتھ polyols نامی ایک جز پایا جاتا ہے جو کافی دیر سے ہضم ہونے کی وجہ سے پیٹ میں ہی موجود رہتا ہے اور پیٹ پھولنے کی وجہ بنتا ہے۔

آم

آم کو تمام پھلوں کا سردار کہا جاتا ہے بہت کم لوگ ہی ایسے ہیں جنہیں آم پسند نہیں بہرحال آم میں گلوکوس کی وافر مقدار موجود ہوتی ہیں لیکن اس میں fructose کی مقدار گلوکوس سے دو گناہ زیادہ ہوتی ہے جو کے پیٹ کے مختلف مسائل کو جنم دیتا ہے۔


مزید جانئے  : رمضان میں پانی کی کمی کو کیسے پورا کریں ؟

آلو بخارے

آلو بخارے میں بھی polyols کی پائی جاتی ہے جو کے معدے میں موجود بیکٹریا پر اثر انداز ہوتے ہیں جس کی وجہ سے گیس یا پیٹ پھولنے کی شکایت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سیب

سیب میں موجود قدرتی مٹھاس اگر ہضم نہ ہو تو اس کے نتیجے میں پیٹ پھولنے، ہیضے اور معدے کے دیگر مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

نوٹ

اسکا ہرگز مطلب یہ نہیں کے ان غذاؤں کا استعمال ترک کر دیں اگر آپکو ان میں سے کسی بھی غذا سے کسی ایسی شکایت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس غذا کا استعمال اعتدال میں کریں۔


اس بارے میں جانئے :رمضان میں صحت کو یقینی بنانے کے لئے چھ ضروری اقدامات

علاج

زیرہ

ایک کپ ابلے ہوے پانی میں دو چمچ زیرہ پیس کر شامل کریں اور دس سے پندرہ منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں وقفے وقفے سے چار بار استعمال کریں فائدہ مند ثابت ہوگا۔

اجوائن

ایک کپ ابلے ہوئے پانی میں ایک چائے کا چمچ اجوائن ملائیں اور دس سے پندرہ منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر اسے کھانے سے پہلے یا بعد میں پی لیں۔

سونف

ایک کپ گرم پانی میں ایک سے دو چمچ پسی ہوئی سونف کو ملائیں، دس سے پندرہ منٹ تک ٹھنڈا کریں اور پی لیں۔ اسکا استعمال بھی کھانے سے پہلے یا کھانے کے تیس منٹ بعد کریں۔


مزید جانئے :سحر و افطار میں کیا کھائیں کیا نہ کھائیں؟


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...