زیادہ کیفین اسقاط حمل کا سبب بن سکتی ہے: ریسرچ
اگر شوہر اور بیوی حمل ٹہرنے کے ہفتوں میں دن میں دو سے زیادہ کیفین سے بھر پور مشروب استعمال کرتے ہیں تو عورت کے اسقاط حمل کے خطرات بڑ ھ جاتے ہیں ۔ کولمبس کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اور اہیو اسٹیٹ یونی ورسٹی کی تحقیق کے مطابق کیفین کا زیادہ استعمال حمل ٹہرنے سے قبل اور حمل کے ابتدائی سات ہفتوں میں مس کیرج کا سبب بن سکتا ہے ۔ تحقیق میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ جو خواتین حمل سے کچھ عرصے قبل اور ابتدائی عرصے میں ملٹی وٹامنز کا استعمال کرتی ہیں ان کے مس کیرج کے خطرات ملٹی وٹامنز کا استعمال نہ کرنے والوں کے مقابلے میں کم ہو جاتے ہیں ۔