بارش کا موسم ہو لذیذ پکوان نہ ہو ؟ یہ تو نا انصافی ہے

1,693

پاکستان بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوچکا ہے اور بارشوں میں کھانے پینے کا بھی الگ ہی مزہ ہے اور لوگ طرح طرح کے اہتمام کرتے ہیں، اور بارش کے ساتھ لذیذ پکوان نہ ہو تو بارش کا مزہ کرکرا ہوجاتا ہے اور کچھ تشنگی رہ جاتی ہے انجوائمنٹ میں۔ برسات کے موسم کے اپنے رسم و رواج اور اپنے روایتی اور لذیذ پکوان ہوتے ہیں، ان میں بیسن کی روٹی اور سرسوں کا ساگ ، انکی تراکیب یہ ہیں۔

آلو کے پراٹھے

اجزاء

آلو – ایک کلو
ہری مرچ – باریک کٹی ہوئی 2 سے 3 عدد
پسی ہوئی لال مرچ – ایک چمچہ
نمک – حسب ذائقہ
بھنا ہوا زیرہ – 2 چمچے
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا – 6 سے 7 ڈنڈیاں
لیموں کا رس – 2 چائے چمچ
آٹا – حسب ضرورت روٹیاں بنانے کے لئے
تیل – پراٹھوں کے لئے

ترکیب

سب سے پہلے ایک پتیلی میں آلو ابالیں، پھر آلوؤں کے چھلکے اتاریں اور اس میں ہری مرچ، لال مرچ، نمک، زیرہ ، ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
ایک تسلے میں آٹا گوندھ کر پیڑے بنا کر الگ رکھ دیں اب آٹے کا پیٹرا رکھیں اس پر آلو کا مصالحہ پچھائیں اور دوسرا پیٹرا رکھ کر روٹی کی طرح بیل دیں۔ توے پر تیل ڈال کر سینک لیں۔

پلیٹ میں نکالیں اور مکھن کے ساتھ مزے سے پراٹھوں کا لطف اٹھائیں۔


پالک اور پیاز کے پکوڑے

 

اجزاء

پالک آدھی گڈی
بیسن ایک ک
پیاز – 2 درمیانہ سائز کٹی ہوئی
ہری مرچ- 2 باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا – آدھا کپ
سفید زیرہ – آدھا چائے چمچ
ہلدی – چوتھائی چائے چمچ
لال مرچ کٹی ہوئی – آدھا چائے چمچ
بیکنگ پاؤڈر – آدھا چائے چمچ
تیل – تلنے کیلئے
نمک – حسبِ ذائقہ

ترکیب

بیسن چھان لیں اور پالک باریک کاٹ لیں دھو کر اور بیسن میں شامل کر دیں تیل کہ علاوہ سب کچھ ڈال دیں اور مکس کر کے 15 منٹ رکھ دیں پھر تیل گرم کریں اور ڈیپ فرائی کرلیں۔


سرسوں کا ساگ

اجزاء

سرسوں کا ساگ – ایک گڈی
پالک – ایک گڈی
میتھی کا ساگ – ایک گڈی
پانی – آدھا کپ​
گڑ – ایک چائے کا چمچ​
موٹی ہری مرچ – پانچ سے سات عدد​
نمک – حسب ذائقہ​
ادرک -ایک انچ کا ٹکڑا​
مکئی کا آٹا – دو کھانے کے چمچ، ایک چوتھائی پانی میں حل کرلیں​
مکھن – حسب ضرورت

گارنش کے لئے:دو بڑے پیاز باریک کٹے ہوئے اور ایک چائے کا چمچ لہسن کو ایک چوتھائی کپ تیل میں فرائی کرلیں۔

ترکیب​

ایک بڑی دیگچی میں آدھا کپ پانی ڈال کر سرسوں کے پتے پندرہ سے بیس منٹ تک پکائیں، اب اس میں تمام دیگر اجزاء شامل کر کے پندرہ سے بیس منٹ مزید پکائیں پھر بلینڈر میں ڈال کر تھوڑا بلینڈ کریں، اب اس میں مکئی اور پانی کا محلول ڈال کر چند منٹ مزید پکائیں، اوپر سے گارنش کر کے پیش کریں۔


​بیسن کی روٹی

اجزاء

بیسن – دو کپ​
آٹا – ایک کپ​
نمک – آدھا چائے کا چمچ​
کُٹی لال مرچ – آدھا چائے کا چمچ​
زیرہ – آدھا چائے کا چمچ​
کُٹا ہوا دھنیا – آدھا چائے کا چمچ​
کٹی ہری مرچ – دو عدد​
کٹی ہری پیاز ایک عدد​
کٹا ہرا دھنیا – ایک کھانے کا چمچ​
زیتون کا تیل – چار کھانے کے چمچ

ترکیب​ 

ایک پیالے میں بیسن، آٹا، نمک، کُٹی لال مرچ، زیرہ، کُٹا ہوا دھنیا، کٹی ہری مرچ، کٹی ہری پیاز، کٹا ہرا دھنیا اور زیتون کو تیل ڈال کر مکس کریں، اب اسے نیم گرم پانی کے ساتھ درمیانہ نرم گوندھ لیں اور پھراسے تیس منٹ کے لیے ڈھک کر رکھ دیں۔​
آخر میں اس کی روٹیاں بیل کر توے پر دونوں جانب سے سینک لیں۔


گرمی کا دشمن کیری کا شربت


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...